ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2008 |
اكستان |
|
یہودی خباثتیں ( تحریر : فلسطینی مفکر عبد اللہ التل ، ترجمہ و تلخیص : مولانا سےّد سلمان صاحب ندوی ) برطانیہ میں یہودی صحافت : اٹھا رہویں صدی کے اَواخر سے یہودیوں نے برطانوی صحافت پر بھی اپنے پنجے گاڑدیے ۔ 1788ء میں جب ''ڈیلی ٹائمز'' نکلا تو یہودیوں نے اِسے خرید لیا، وہ دن ہے اور آج کا دن اِس اخبار کا چیف ایڈیٹر یا خارجی داخلی مالی یا سیاسی مسائل کا ایڈیٹر ہمیشہ یہودی رہا۔ 1908ء میں جب اِس کی ملکیت ایک کمپنی کے ہاتھ میں آئی تو اُس کے بنیادی ممبران یہودی تھے۔ 1855ء میں یہودیوں نے ڈیلی ٹیلی گراف خرید لیا اور پھر دھیرے دھیر ے تمام اہم اَخبارات اِن کی ملکیت میں آگئے ،صحافت اور وسائل ابلاغ کے ذریعہ اسمبلی اور پارلیمنٹ میں بھی اِن کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ انگریز بتدریج یہودیوں کی غلامی میں جکڑ لیے گئے، وانسٹن چرچل جو بڑا باجبروت اور ذہین لیڈر تھا عالمی یہودیت کا ایک اَدنیٰ خادم بنا ہو ا تھا اور اِس پر فخر کرتا تھا کہ وہ ''اصلی صہیونی ''ہے۔ چرچل کے نقش ِقدم پر تمام سیاسی زُعماء اور عسکری حکام بھی چلتے رہے ،اپنی قوم کے مفادات کے خلاف یہودیوں کی عالمی مخفی حکومت کی خدمت کو اُنہوں نے اپنا شیوہ بنالیا تھا ۔ جہاں تک ماسونی ( Freemason) تحریک کا تعلق ہے اُس نے شروع ہی سے برطانیہ کو حریت، برادری اور مساوات کے خوش کن نعروں سے مسحور کرکے اپنا مرکز بنالیا تھا۔ماسونی لاج برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ میں پہلے قائم ہو ئے پھر دیگر ممالک میں اِن کا جال پھیلتا چلا گیا، ماسونیت نے اپنی تخریب کاریوں کے ذریعہ انگریز کی شخصیت تحلیل کرکے اور اُس کی عیسائیت کو بالکل بے حس، نیم مردہ یا مردہ کرنے کے بعد یہودیت کا ضمیمہ اور ایک اَدنیٰ خادم بنادیا۔ - 2 فرانس : 1789ء کے انقلاب ِفرانس کے بعد فرانس میں یہودیوں کا اَثر ونفوذ بڑھنا شروع ہوا،اِنقلابِ