Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2008

اكستان

33 - 64
جوابُ الجواب  اَز  حضرت شیخ الحدیث 
 باسمہ سبحانہ
المخدوم المکرم حضرت مولانا الحاج محمد یوسف صاحب بنوری زادت معالیکم !
بعد سلام مسنون  !
گرامی نامہ مؤرخہ ٣ صفر بذریعہ رجسٹری پہنچا اوربینات کا وہ پرچہ بھی پہنچ گیا جس میں جناب نے اِس ناکارہ کا وہ خط بھی طبع کردیا۔ میں نے لکھا تھا کہ میرا مضمون بعینہ نہ چھاپاجائے بلکہ میرے مضمون کو اپنے اَلفاظ میں مفصل تحریر فرمائیں، وہ محض تو اضع نہیں تھی بلکہ تحریر وتقریر پر عدمِ قدرت منشأ تھا مگر جناب کے گرامی نامہ سے معلوم ہو ا کہ جناب نے اَز راہ ِمحبت اُس کو بعینہ شائع فرمادیا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی اِس محبت کو طرفین کے لیے دینی ترقیات کا ذریعہ بنائے۔ 
اِس سے بہت مسرت ہوئی کہ جناب نے اِس ناکارہ کی درخواست پر خانقاہ کا اِفتتاح بھی فرمادیا۔ اللہ تعالیٰ برکت فرمائے، مثمرِ ثمرات بنائے، میرے مضمون پر کو ئی تائید یا تنقید کسی کی طرف سے آئی ہو تو مطلع فرمائیں، کسی اور مدرسہ نے اِس پر توجہ کی یا نہیں ؟
یہ اُمنگیں تو میرے سینے میں کئی سال سے چل رہی ہیں اور اپنی طرف سے تدبیر یں بھی اِس کی کچھ نہ کچھ کرتا رہتا ہوں مگر ذکر کی طرف توجہ اَب کم ہوتی جارہی ہے اور چونکہ اَکابر کے زمانے سے طلبہ کو اِس سے الگ رکھا گیا اِس لیے عام طور سے ذہنوں میں اِس کی اہمیت بھی کم ہوتی جارہی ہے۔ طلبہ کو الگ رکھنا تو میرے ذہن میں اَب بھی ہے لیکن مدرسوں میں اِس کا سلسلہ قائم کرنے کی ضرورت بڑھتی ہی جارہی ہے۔ مفتی شفیع صاحب نے بھی بہت اہتمام سے اِس پر لبیک فرمائی تھی اور شروع کرنے کا وعدہ بھی فرمالیا تھا۔ آپ کی مساعی ٔجمیلہ سے اگر مدرسوں میں ذکر کا سلسلہ شروع ہو گیا تو میرا خیال ہے کہ بہت سے فتنوں کا سدّ ِباب ہو جائے گا۔ 
مصر سے مولوی عبدالرازق صاحب کا خط آیا تھا جس سے معلوم ہوا کہ وہ (فتنہ مودودِیت کی) تعریب کے کام میں مشغول ہیں، اُنھوں نے شاہد کے نام ایک پرچہ بھیجا تھا جس میں اس کی روایات ِحدیث  کا حوالہ لکھنے کو لکھا تھا، عزیز شاہد اُن کو لکھ رہا ہے، یہاں کتابیں کم ملتی ہیں بلکہ زیادہ تر مصری ملتی ہیںاِس لیے اِس کی تلاش میں دیر لگ رہی ہے، میرے مسودہ پرتو صفحات سب پر پڑے ہوئے ہیں مگر میرے مسودات میں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 اَنصار کون ہیں ؟ 5 3
5 بیعت ِ عقبہ چار ہیں : 6 3
6 مدینہ منورہ تشریف لانے کی دعوت : 6 3
7 ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ابن ِ دغنہ کی طرف سے اَمان : 7 3
8 حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی تلاوت و عبادت اور کفار کی بوکھلاہٹ : 7 3
9 اَمان کا اِختتام : 7 3
10 پیشن گوئی کہ اَنصار کم ہوجائیں گے : 8 3
11 '' غلطی'' سے مراد : 8 3
12 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
13 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 12
14 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 13 1
15 حضرتِ اقدس کا خط 13 14
16 آپ نے پھر دریافت کیا ہے کہ ''اِن الفاظ کا روایات کے سلسلہ میں کیا مقام ہے ؟'' 13 14
17 وفیات 22 1
18 مدارس میں مجالسِ ذکر کے قیام کی ضرورت و اہمیت 23 1
19 جواب اَز حضرت شیخ الحدیث 24 18
20 .جواب اَز مولانامحمدیوسف بنوری 26 18
21 اہم اِشکال : 27 18
22 جواب اَز حضرت شیخ الحدیث 28 18
23 اِشکال کاجواب : 29 18
24 اِس پرمولانابنوری کا جواب آیا : 31 18
25 جوابُ الجواب اَز حضرت شیخ الحدیث 33 18
26 عو ر توں کے رُوحانی امراض 35 1
27 عورتیں اوررُسوم کی پابندی : 35 26
28 رسوم ورواج کی جڑوبنیاد عورتیں ہیں : 36 26
29 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّةُ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّة 37 1
30 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 37 29
31 وضومیں چہرہ کے دائرے میں موجودداڑھی 39 1
32 یہاں دوطرح سے دلیل بنتی ہے : 47 31
33 حاصل کلام : 47 31
34 حاصل کلام یہ اُمور ہیں : 47 31
35 بقیہ : حضرت فاطمہ کے مناقب 48 29
36 گلدستہ ٔ احادیث 49 1
37 تین صحابی جن کی جنت مشتاق ہے : 49 36
38 تین چیزوں سے بری شخص جتنی ہے : 49 36
39 حضور ۖ سوتے وقت تین مرتبہ یہ دُعاء پڑھتے تھے : 50 36
40 دینی مسائل 52 1
41 ( تولیدکے جدیدطریقے ) 52 40
42 ۔ مصنوعی تخم ریزی : (Artificial Insemination) 52 40
43 2 ۔ ٹیسٹ ٹیوب بے بی : (Test Tube Fertilisation) 52 40
44 3 ۔ اِنسانی کلوننگ :(Human Cloning) 53 40
45 یہودی خباثتیں 55 1
46 برطانیہ میں یہودی صحافت : 55 45
47 - 2 فرانس : 55 45
48 - 3 رُوس : 58 45
Flag Counter