ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2008 |
اكستان |
|
حاصل ہیں کہ جماعت اورتکبیراُولیٰ کے اہتمام کے بجائے سگریٹ اورچائے نوشی میں جماعت ہی جاتی رہتی ہے ، فَاِلَی اللّٰہِ الْمُشْتَکیٰ ۔ آپ نے تومیرے مافی الضمیرکوخودہی اپنی تحریرمیں واضح فرمادیا، آپ جیسے ناقص توہم جیسے کاملوں سے بہت اُونچے ہیں،میرامطلب توآپ اورمفتی شفیع صاحب وغیرہ بقیةالسلف کواِس لائن کی طرف متوجہ کرنا تھاکہ یہ پہلوبھی آپ کے ذہن میں رہے توزیادہ اچھاتھا،میری بے ربط تحریرات تواشاعت کے قابل نہیں ہوتیں،آپ حضرات اپنی حسن ِ تدبیر،حسنِ رائے سے مدارسِ عربیہ کے طلبہ کوکم ازکم قرآن وحدیث کی عظمت اوراُس سے محبت پیداکرنے کی کوئی تجویزفرمائیں توبہت حدتک اِصلاح کی اُمیدہے،ورنہ آپ یہ دیکھ ہی رہے ہیں کہ قرآن وحدیث کے پڑھنے پڑھانے کااسٹرائیکو ں سے مقابلہ کیاجارہاہے۔ فقط والسلام حضرت شیخ الحدیث صاحب بقلم حبیب اللہ ٢٠جنوری سنہ ٧٦ء مدینہ طیبہ ٭٭٭ مولانا محمد یوسف بنوری کادُوسراجواب اِس پرمولانابنوری کا جواب آیا : ٣صفرسنہ ١٣٩٦ ھ بسم اللہ الرحمن الرحیم مخدوم گرامی،برکةہذالعصورحضرت شیخ الحدیث زادہم اللہ برکاتٍ وحسناتٍ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ تَحِیَّة مِنَ عِنْدِاللّٰہِ مُبَارَکَةً طَیِّبَةً والانامہ گرامی نے ممنون ومشرف فرمایا،جواب میں حسبِ عادت تاخیرہوتی جاتی ہے،اب تویہ تقصیر عادت ہی بن گئی ،الحمدللہ تعالیٰ کہ قلمی ہے قلبی نہیں ،سابق مکتوبِ برکت مختصرتمہیدکے ساتھ بینات میں