Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2008

اكستان

42 - 64
لِتَحَوُّلِ الْفَرَضِ اِلَےْھَا۔
گھنی داڑھی یعنی وہ جس کی کھال نظر نہیں آتی صحیح ترین مفتی بہ قول کے مطابق اُس کے ظاہر کو دھونا واجب ہے یعنی فرض ہے کیونکہ اَب داڑھی کھال کے قائم مقام ہے اس لیے کہ فرض کھال سے داڑھی کی طرف منتقل ہوا ہے۔
داڑھی کے ظاہر سے کیا مراد ہے؟  علامہ طحطاوی رحمہ اللہ اِس کو بیان کرتے ہیں  :
اِنَّمَا زَادَ الْمُصَنِّفُ لَفْظَ ظَاھِرٍ اِشَارَة اِلٰی اَنَّہ لَا یَفْتَرِضُ غَسْلُ مَا تَحْتَ الطَّبْقَةِ الْعُلْیَا  مِنْ مَّنَابِتِ الشَّعْرِ ۔ (ص  ٣٤ )
مصنف نے  ظاہر  کا لفظ بڑھایا اِس طرف اشارہ کرنے کے لیے کہ داڑھی کے بالوں کے اُوپر ی طبقہ کے نیچے جو بالوں کی جڑیں ہیں اُن تک پانی پہنچانا فرض نہیںہے۔
اِس بات کی تصریح سے کہ داڑھی کے بالوں کی جڑوں تک یعنی کھال تک پانی پہنچانا فرض نہیں مفہوم مخالف سے یہ نکلاکہ جڑوں کے اُوپر اُوپر بالوں کے جو حصے ہیں جس کو  طَبْقَہْ عُلْیَا  کہا اُن تک پانی پہنچانا فرض ہے ۔غرض داڑھی کے ظاہر سے مراد جڑوں کے علاو ہ بالوں کا حصہ ہے۔
4۔  اَلْمَتَانَةُ فِیْ مَرْمَةِ الْخَزَانَةِ  ص 88  میں ہے  :فِی السِّرَاجِیَّةِ اَیْضًا اِیْصَالُ الْمَائِ اِلَی الشَّعْرِ الَّذِیْ یُوَازِی الذَّقْنَ وَالْخَدَّیْنِ فَرَض وَاِلٰی مَااسْتَرْسَلَ مِنْ شَعْرِ اللِّحْیَةِ  لَا۔ 
سراجیہ میں بھی ہے کہ اُن بالوں تک پانی پہنچانا فرض ہے جو رُخساروں اور ٹھوڑی کے متوازی ہو ںاور جو ٹھوڑی سے نیچے لٹکے ہوئے ہوں اُن تک پانی پہنچانا فرض نہیں ہے۔
لیکن سعایہ میں  یُوَازِیْ  کے بجائے یُوَارِیْ ہے جس کامطلب ہے کہ وہ بال جو ٹھوڑی اور رُخساروں کوچھپائے ہوئے ہوںاُن کود ھو نافرض ہے۔ اورظاہرہے کہ ٹھوڑی اور رُخساروں پرموجودتمام بال ہی اُس کوچھپائے ہوئے ہوتے ہیں اورتمام بال ہی اُن کے متواری بھی ہوتے ہیں۔ 
-5  حلبی کبیر  ص 18  میں ہے  : وَاَظْہَرُ الرِّوَایَاتِ عَنْہُ غَسْلُ مَا یُلَاقِی الْبَشَرَةَ وَاخْتَارَہ فِی الْمُحِیْطِ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 اَنصار کون ہیں ؟ 5 3
5 بیعت ِ عقبہ چار ہیں : 6 3
6 مدینہ منورہ تشریف لانے کی دعوت : 6 3
7 ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ابن ِ دغنہ کی طرف سے اَمان : 7 3
8 حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی تلاوت و عبادت اور کفار کی بوکھلاہٹ : 7 3
9 اَمان کا اِختتام : 7 3
10 پیشن گوئی کہ اَنصار کم ہوجائیں گے : 8 3
11 '' غلطی'' سے مراد : 8 3
12 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
13 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 12
14 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 13 1
15 حضرتِ اقدس کا خط 13 14
16 آپ نے پھر دریافت کیا ہے کہ ''اِن الفاظ کا روایات کے سلسلہ میں کیا مقام ہے ؟'' 13 14
17 وفیات 22 1
18 مدارس میں مجالسِ ذکر کے قیام کی ضرورت و اہمیت 23 1
19 جواب اَز حضرت شیخ الحدیث 24 18
20 .جواب اَز مولانامحمدیوسف بنوری 26 18
21 اہم اِشکال : 27 18
22 جواب اَز حضرت شیخ الحدیث 28 18
23 اِشکال کاجواب : 29 18
24 اِس پرمولانابنوری کا جواب آیا : 31 18
25 جوابُ الجواب اَز حضرت شیخ الحدیث 33 18
26 عو ر توں کے رُوحانی امراض 35 1
27 عورتیں اوررُسوم کی پابندی : 35 26
28 رسوم ورواج کی جڑوبنیاد عورتیں ہیں : 36 26
29 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّةُ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّة 37 1
30 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 37 29
31 وضومیں چہرہ کے دائرے میں موجودداڑھی 39 1
32 یہاں دوطرح سے دلیل بنتی ہے : 47 31
33 حاصل کلام : 47 31
34 حاصل کلام یہ اُمور ہیں : 47 31
35 بقیہ : حضرت فاطمہ کے مناقب 48 29
36 گلدستہ ٔ احادیث 49 1
37 تین صحابی جن کی جنت مشتاق ہے : 49 36
38 تین چیزوں سے بری شخص جتنی ہے : 49 36
39 حضور ۖ سوتے وقت تین مرتبہ یہ دُعاء پڑھتے تھے : 50 36
40 دینی مسائل 52 1
41 ( تولیدکے جدیدطریقے ) 52 40
42 ۔ مصنوعی تخم ریزی : (Artificial Insemination) 52 40
43 2 ۔ ٹیسٹ ٹیوب بے بی : (Test Tube Fertilisation) 52 40
44 3 ۔ اِنسانی کلوننگ :(Human Cloning) 53 40
45 یہودی خباثتیں 55 1
46 برطانیہ میں یہودی صحافت : 55 45
47 - 2 فرانس : 55 45
48 - 3 رُوس : 58 45
Flag Counter