Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2006

¾اكستان Ù

14 - 64
سکردو  بلتستان میں این جی اوز نے شفاء خانے کھولے ہوئے ہیں۔ وہاں یہ ہوتا ہے کہ مریضوں کی لائن لگی ہوئی ہے دوا لینے کے لیے۔ لائن سے سب دوا لے رہے ہیں اُسی لائن میں ایک عورت اُن کی ایجنٹ کھڑی ہوتی ہے، وہ آتی ہے اُس کے پاس جو این جی اوز کی شیطان عورت گھوم رہی ہوتی ہے، نگرانی کررہی ہوتی ہے۔ اُس سے کہتی ہے کہ مجھے فلاں ضروری کام ہے اور مجھے جانا ہے مجھے آپ دوا پہلے دِلوادیں مہربانی فرمادیں۔ وہ کہتی ہے کہ نہیں نہیں ہم مسلمان نہیں ہیں ہم تو اُصول پر چلنے والے لوگ ہیں، لائن میں ہی دوا ملے گی ہم تو مسلمان نہیں ہیں۔ یہ جو لوگ کھڑے ہیں اِن کا حق مارکر تمہیں آگے نہیں کرسکتے ہم مسلمان نہیں ہیں۔ اِس طرح کہہ کر یہ پھسلارہی ہیں۔ یہ بھی کہہ سکتی تھی کہ بھئی ہم اُصول کے پابند ہیں۔ ہمارا اُصول چلتا ہے لہٰذا ہم اُصول کو نہیں توڑسکتے تم یہیں پر رہو لائن میں تمہاری باری آئے گی تو دوا مل سکتی ہے یہ کہہ سکتی تھی یا نہیں کہہ سکتی تھی؟ مگریوں کہہ رہی ہے کہ بھئی ہم مسلمان نہیں ہیں ہم تو اُصول کے پابند ہیں۔ تو ذہن اِس طرح خراب کررہی ہوتی ہیں۔
 آپ جو دُور سے آئے ہوئے ہیں اور پڑھ رہے ہیں چھٹیوں کے دنوںمیں بھی۔ آپ خوش قسمت ہیں اِس کا مطلب ہے کہ آپ کو دین کی طلب کا جذبہ اللہ نے اَوروں سے زیادہ دیاہے ، اِس پر اللہ کا شکر ادا کریں۔ بڑائی نہیں کرنی، فخر نہیں کرنا، فخر کیا تو ثواب ختم ہوجائے گا، ساری نیکیاں برباد ہوجائیں گی اُسی وقت۔ بس یہی سمجھ لیں کہ ہم اِس لائق نہیں ہیں صرف اُس کی عنایت ہے۔ اِس لیے آپ کو اُن کے مسائل کا سوچنا ہے۔ کیونکہ آپ چاروں صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ حالات جو میں ذکر کر رہا ہوںآپ نے سنے ہوں گے دیکھے ہوں گے۔
آپ نے وہاں کام کرنا ہے ،اُنھیں بتلانا ہے ،سمجھانا ہے اُن کو ۔اور اُن کے لیے ایسی مدد کی راہیں  کھولیے تاکہ وہ اُن سے بے نیاز ہو جائیں یہ ضرورت ہے اِس وقت۔ اُنھیں آپ دین کی دعوت دیں،اُن کے عقیدے کی اصلاح کریں ،نماز روزے کا بتلائیں لیکن ساتھ ساتھ یہ ضرورت پوری کریں گے تو آپ کی بات سنیں گے وہ، ورنہ آپ کی بات نہیں سنیں گے۔ کہیں گے ہم تو بھوکے ہیں اور ہمیں تو فاقہ ہے۔ تم ہم سے کہتے ہو روزہ رکھو، رمضان آگیا ہے تو وہ آپ کا مخالف ہوجائے گا اُسے غصہ آئے گا آپ پر۔ آپ پہلے اُس کی ضرورت پوری کریں جہاں تک ہوسکے۔ آپ غریب ہیں تو آپ وہاں کے متمول لوگوں کو متوجہ کریں ۔ اُنہیں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 دُنیا کا سب سے پہلا تفصیلی معاہدہ اور یہودیوں کی بدعہدی : 6 3
5 اقوامِ متحدہ کا مدینہ منورہ پر حملہ اور ناکامی : 6 3
6 سیاسی اور فوجی شکست : 7 3
7 مسلمانوں کی سیاسی فتح : 7 3
8 قدامی جہاد اور یہودیوں کے خلاف کارروائی : 8 3
9 یہودیوں کی شیخیاں : 8 3
10 یہودیوں کے نامزد کردہ ثالث نے اِن ہی کے خلاف فیصلہ دیا : 8 3
11 غزوۂ خندق میں حضرت سعد کا زخمی ہونا پھر دُعا کرنا بعد ازاں شہادت : 9 3
12 یہودیوں کی بکواس کی اصل وجہ : 10 3
13 جنازہ ہلکا ہونے کی وجہ : 10 3
14 دُنیا میں ایمان بالغیب ضروری ہے : 10 3
15 بھاری جنازہ کو اچھا سمجھنے کی ظاہری وجہ : 11 3
16 انبیاء اور فرشتوں کی فراست : 11 3
17 اَلوداعی خطاب 12 1
18 این جی اَوز کے ذریعہ اِرتدادی فتنہ : 12 17
19 علماء اور اہل ِثروت ملکر کام کریں : 15 17
20 نبیوں کا طریقہ : 15 17
21 لوگوں کے جائز دُنیاوی کاموں میں مدد کرنا بھی غلبۂ دین کا سبب ہے : 17 17
22 غور طلب چیز : 19 17
23 طل پر زد مکمل اِسلام سے پڑتی ہے اَدھورے سے نہیں : 20 17
24 کھمبے کیا لگے مصیبت بن گئی : 20 17
25 مذہب ذاتی معاملہ نہیںبلکہ اجتماعی ہے : 21 17
26 پھر سوچیں 21 17
27 تنگ نظری اور تنگ دلی نہیں ہونی چاہیے : 22 17
28 واقعۂ شہادت ذی النورین سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ 23 1
29 مسئلہ قصاص اور نعرۂ قصاص 23 28
30 صفین کے موقع پر ایک ا ور کوشش 23 28
31 حج : اجتماعی بندگی کی علامت 36 1
32 صلاح خواتین 40 1
33 زبان کی حفاظت اور اُس کا طریقہ 40 32
34 فائدہ : 40 32
35 جھوٹ : 40 32
36 غیبت : 41 32
37 غیبت کی عادت : 42 32
38 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 43 1
39 نبوی لیل ونہار 46 1
40 خاص خاص دُعائیں : 46 39
41 صبح کے وقت کی دُعاء : 46 39
42 طلوع ِآفتاب کی دُعاء : 46 39
43 گھر سے نکلنے کی دُعاء : 46 39
44 بازار جانے کی دُعاء : 46 39
45 دُعاء تیز ہوا چلتے وقت کی : 47 39
46 دُعاء بادل گرجتے وقت : 47 39
47 دُعاء بارش برستے وقت : 47 39
48 دُعاء آسمان کی طرف نظر اُٹھاتے وقت : 47 39
49 دُعاء خوف کے وقت : 47 39
50 مشکل کام کے وقت دُعاء : 47 39
51 نظر بَدْ دُور کرنے کی دُعاء : 48 39
52 دُعاء چاند دیکھتے وقت : 48 39
53 دُعاء بُری خبر سنتے وقت : 48 39
54 دُعاء خوشخبری سنتے وقت : 48 39
55 گلدستہ ٔ احادیث 49 1
56 تین باتیں جن سے موت آسان ہوجاتی ہے : 49 55
57 تین طرح کے آدمیوں پر جنت حرام ہے : 49 55
58 حضور علیہ السلام کو اُمت کے حق میں تین باتوں کا خوف : 51 55
59 رؤیت ِ ہلال اور اہل سرحد 52 1
60 عالم ربانی محدث ِکبیر عظیم المرتبت شخصیت 55 1
61 دینی مسائل 59 1
62 ( نکاح کا بیان ) 59 61
63 ولی کا بیان : 59 61
64 بالغ عورت میں ولی کے مسائل : 59 61
65 وفیات 62 1
66 اخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter