ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2006 |
اكستان |
|
وفیات اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ٧دسمبر کو جڑانوالہ کے تاجر جناب حاجی تاج دین صاحب مرحوم نوے برس کی عمرپاکر وفات پاگئے۔ مرحوم بہت نیک اور معاملا ت کے کھرے انسان تھے، بانی جامعہ کے بہت پرانے عقیدت مند تھے، بیعت کا تعلق شیخ الاسلام حضرت مدنی سے تھا۔ اہل ادارہ اُن کے خاندان کے ساتھ اِس غم میں برابر کے شریک ہیں اور دُعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔ ٣٠دسمبر کو محترم مولانا اشفاق خان صاحب کی جواںسالہ شادی شدہ صاحبزادی مختصر علالت کے بعد اچانک وفات پاگئیں۔ اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور اُن کے کم سن بچوں کی کفالت فرمائے، اہل ِ ادارہ اِس موقع پر مولاناکے اِس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ١٠جنوری کو کراچی میں حضرت اقدس بانی جامعہ کی خالہ صاحبہ چھیاسی برس کی عمر پاکر وفات پاگئیں۔ مرحومہ نہایت پارسا ہر کسی کی خیر خواہ اور بے ضرر خاتون تھیں، مرحومہ دار العلوم دیوبند کے سابق صدر مدرس حضرت مولانا معراج الحق صاحب کی ہمشیرہ تھیں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور اُن کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ گزشتہ ماہ چوہدری شریف صاحب طویل علالت کے بعد وفات پاگئے۔ مرحوم نہایت دیانتدار سرکاری افسر رہے، بانی جامعہ سے بہت زیادہ عقیدت و محبت رکھتے تھے۔ جامعہ مدنیہ کے ابتدائی دَور کی تعمیرات میں نہایت سرگرمی سے حصہ لیتے تھے اور ہمہ وقت راج مزدوروں کی نگرانی کرتے رہتے تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماکر اُن کے اہل ِ خانہ کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ۔