Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2006

اكستان

34 - 64
چوتھی فصل  …  حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا کی اولاد کا بیان  :
	 رسول مقبول  ۖ  کی اولاد میں صرف جناب سیّدةُ النسائ کی اولاد باقی رہی جس سے باعتبار اولاد کے حضور  ۖ  کا نیز حضرت فاطمہ   کا نام پاک جاری ہے۔ حضرت سیدہ کے تین صاحبزادے تھے: امام حسن، امام حسین، محسن اور تین بیٹیاں زینب، اُم کلثوم، رُقیہ۔ حضرت محسن اور حضرت رُقیہ   کا بہت چھوٹی عمر میں اللہ تعالیٰ سے وصال ہوگیا تھا ،آج دُنیا میں رسول اللہ  ۖ  کی اولاد حضرت فاطمہ کے دو صاحبزادوں حضرت سیّدنا امام حسن اور حضرت امام حسین سے جاری ہے۔ حضرت اُم کلثوم   کا نکاح حضرت عمر سے اور حضرت زینب کی شادی حضرت علی نے اپنے بھتیجے عبد اللہ بن جعفر سے جو بڑے سخی تھی فرمادی تھی۔ جناب فاطمہ زَہرا ء  کی اولاد میں اللہ تعالیٰ نے بڑی برکت دی ،بڑے بڑے دین کے پیشوا اور مقدّس حضرات جیسے حضرت امام محمد باقر اور امام جعفر صادق اور حضرت سیّدنا غوث الاعظم وغیرہم رضی اللہ عنہم وارضاہم اور حضرت خاتم الخلفاء سیّدنا و مولانا امام مہدی علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰة والسلام بھی آپ ہی کی اولاد میں ہوں گے  فَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی اَبِیْھَا وَعَلَیْھَا وَسَلَّمَ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا کَثِیْرًا کُلَّمَا ذَکَرَہُ الذَّاکِرُوْنَ وَکُلَّمَا غَفَلَ عَنْ ذِکْرِہِ الْغَافِلُوْنَ ۔
	 مولانا مفتی عنایت احمد صاحب نے فرمایا ہے کہ ہونا حضرت امام مہدی  کا امام حسن کی اولاد میں، اِس میں دو حکمتیں ہیں (یعنی ہمارے فہم میں اور حقیقت ِحال اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے) ایک یہ کہ حضرت ابراہیم  کے بڑے بیٹے حضرت اسمٰعیل  تھے اور چھوٹے حضرت اسحٰق ،  سو جس طرح حضرت اسحٰق   کی اولاد میں سب انبیاء ہوئے اور اشرف الانبیاء  ۖ  حضرت اسمٰعیل   کی اولاد میں ہوئے ،اسی طرح امام حسین کی اولاد میں دیگر امام پیدا ہوئے اور خاتم الائمة الخلفائِ الراشدین حضرت امام مہدی امام حسن کی اولاد میں ہوں گے۔ دوسری حکمت یہ ہے کہ امام حسن نے برائے حفاظت قتل و خونریزی اُمت محمدیہۖ خلافت کو چھوڑدیا تھا اُس کے عوض اللہ تعالیٰ اُن کی اولاد میں ایسی مقدّسہ ذات کو پیدا کرے گا جو تمام رُوئے زمین کے بادشاہ ہوں گے و نیز اعلیٰ درجہ کے منصف اور دیندار ہوں گے اور اُمت ِمحمدیہۖ  کو عمدہ راحت اُن کے زمانہ میں نصیب ہوگی جیسے کہ حضرت اسمٰعیل   نے اپنی جان خدا کی راہ میں دے دی تھی یعنی ذبح کے لیے تیار ہوگئے تھے اور حق تعالیٰ نے اُن کی اولاد میں رسول مقبول  ۖ  کو پیدا کیا جن سے عالم روشن ہوگیا اور گمراہی سے ہدایت نصیب ہوئی۔ مولانا صاحب  کی عبارت کو بندہ نے اپنے نزدیک مناسب سمجھ کر ضروری تغیر کے ساتھ نقل کیا ہے لیکن اُس عبارت کا اصلی مطلب فوت نہیں ہونے دیا۔ (جاری ہے)  
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 سوائے ایک کے سب کی بخشش ہوگئی ہے : 7 3
5 منافق کا جواب : 7 3
6 گدھے کی سعادت : 8 3
7 وقت اِس عالَم میں ہے اُس عالَم میں نہیں ہے : 8 3
8 انسان کی چاہت : 9 3
9 دعوت و تبلیغ اور منافق کا متکبرانہ جواب : 9 3
10 نبی علیہ السلام کا حسن اخلاق اور اُس کا اثر : 11 3
11 نجات کے لیے ایمان ضروری ہے : 11 3
12 مروان اور یزید ؟ 12 1
13 مناقب صحابۂ کرام و اہل ِبیت ِاطہار رضی اللہ عنہم 19 1
14 ارشاد ِباری تعالیٰ : 19 13
15 مناقب سیّدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ' 20 13
16 مناقب سیّدةُ النساء فاطمة الزَّہراء رضی اللہ عنہا 20 13
17 مناقب سیّدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما : 21 13
18 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 24 1
19 پہلی فصل ....... اسمائے شریفہ کے بیان میں : 25 18
20 دوسری فصل ....... وِلادت شریف اور نکاح کے بیان میں : 26 18
21 حضرت خیر النسائ کے مبارک نکاح کا بیان : 26 18
22 حضرت خیر النسائ کے مبارک نکاح کا بیان : 26 18
23 تیسری فصل ....... حضرت فا طمہ کی وفات شریف کے بیان میں : 31 18
24 چوتھی فصل … حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا کی اولاد کا بیان : 34 18
25 محرم الحرام کی فضیلت اور منکراتِ مروجہ کی مذمت 35 1
26 تنبیہ : 36 25
27 قسم اول کے منکرات : 37 25
28 قسم دوم کے منکرات : 39 25
29 اولاد کی تعلیم و تربیت 42 1
30 وفیات 46 1
31 نبوی لیل ونہار 48 1
32 عورتوں سے متعلق حضور ۖ کے اِرشادات 51 1
33 گلدستۂ احادیث 54 1
34 تین چیزیں جو اِیمان کی حلاوت پیدا کرنے والی ہیں : 54 33
35 تین قسم کے لوگوں کے لیے دُگنا اجر ہے : 55 33
36 تین باتیں ایمان کی اصل اور جڑ ہیں : 56 33
37 دینی مسائل 57 1
38 ( نفل نماز کے احکام ) 57 37
39 (٧) صلوٰة التسبیح : 57 37
40 (٨) سفر کے نفل : 58 37
41 (٩) اِستخارہ کی نماز : 58 37
42 استخارہ کی حقیقت : 59 37
43 (١٠) نمازِ توبہ : 60 37
44 (١١) نمازِ قتل : 60 37
45 (١٢) نمازِ حاجت : 60 37
46 تنقید وتقریظ 61 1
Flag Counter