ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2006 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب کے مجلس ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) نبی علیہ السلام کے حسن ِاخلاق کا اثر ۔ نجات کے لیے ایمان ضروری ہے متکبر حق بات تسلیم نہیں کرتا ہے ( تخریج و تزئین : مولانا سےّد محمود میاں صاحب ) کیسٹ نمبر ٤٨ سائیڈ بی ( ١٩٨٥ ۔ ٧۔ ٥ ) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علی خیرخلقہ سیّدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! صلح حدیبیہ کے موقع پر جو حضرات اُس میں شامل تھے وہ ڈیڑھ ہزار کے لگ بھگ تھے، اُن صحابہ کرام کی جو فضیلت آئی ہے اُس کے بارے میں یہ گزرا ہے کہ آقائے نامدار ۖ نے اِرشاد فرمایا کہ ان شاء اللہ اُن میں سے کوئی آدمی آگ میں نہیں جائے گا جہنم میں نہیں جائے گا جس نے حدیبیہ اور بدر میں شرکت کی ہو۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم حدیبیہ کے دن چودہ سو آدمی تھے اور ہمیں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اَنْتُمُ الْےَوْمَ خَیْرُ اَھْلِ الْاَرْضِ تم آج رُوئے زمین پر سب سے بہتر لوگ ہو۔ ایک واقعہ بھی آتا ہے کہ رسول اللہ ۖ نے ارشاد فرمایا کہ یہ جو پہاڑی کا راستہ ہے '' مُرَار '' اِس پر جو لوگ چڑھیں گے تو اُن کے اُوپر سے اللہ تعالیٰ ایسے بوجھ ہٹادیں گے جیسے رحمت کے زمانے میں بنی اسرائیل پر سے