Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2006

اكستان

25 - 64
اور پھر اِس نفع رسانی اور محبت جگر گوشۂ رسول کے صلہ میں اِس ناکارہ کو رضائے حق اور دین کامل نصیب ہو ۔اور چونکہ اِس وقت تک بندہ کی نظر سے باوجود تلاش اس خاص مضمون کی کوئی مفصل اور مدلل و مرتب کتاب نہیں گذری اِس لیے ضروری سمجھا کہ یہ مضمون قلم بند کیا جاوے ۔واضح ہوکہ اِس کتاب میں مضامین معتبر درج کیے جاتے ہیں ہر قسم کے مضامین خشک و تر کا درج کرنا میرے و نیز تمام دینداروں اہل علم و تحقیق کی شان کے شایان نہیں اور گناہ کا باعث ہے چنانچہ بندہ کی تصانیف دیکھنے والوں پر ظاہر ہے کہ کس قدر احتیاط نقل روایات اور اثبات مقاصد میں کی جاتی ہے  فَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی ذَالِکَ  اس کتاب میں دو باب ہیں۔ پہلے باب میں آپ کی اسماء مبارک اور وِلادت شریف اور نکاح اور وفات شریف کا بیان ہے۔ اور دوسرے باب میں احادیث اور قرآن مجید سے جو فضائل آپ کے ثابت ہیں وہ قلم بند کیے گئے ہیں اور علی الاطلاق آپ کا سردارِ زنان عالم ہونا ثابت کیا گیا ہے اور فضائل مذکورہ میں بعض مناقب خود آپ کے اعمال سے ثابت ہیں اور باقی فضائل قرآن و حدیث میں مخبرانِ صادق کی اطلاع سے حاصل ہوئے ہیں رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ  ۔
ٍ	پہلا باب  :  اسماء مکرمہ اور وِلادت شریف و نکاح اور وفات شریف کے بیان میں ۔ اس باب میں کئی فصلیں ہیں  : 
پہلی فصل  .......  اسمائے شریفہ کے بیان میں  :
	اسم ذات (عَلَم) آپ کا ''  فَاطِمَہ  ''ہے اور لقب شریف'' زَہْرَائْ''  اور'' بَتُولْ'' ہے۔ اگرچہ اسم ذات میں مناسبت معنویہ شرط نہیں مگر بہتر ہے کذا قال السید السند فی حاشیة الکشاف۔ منصب ِنبوت کے مناسب بھی یہی ہے کہ اِس مناسبت کا لحاظ رہے پس فقیر کے نزدیک یہ مناسبت معلوم ہوتی ہے کہ''  فَاطِمَہ  '' کے لغوی معنی ہیں ''دو برس کے بعد بچہ کو دُودھ سے علیحدہ کرنے والی ''تو اِس نام میں نیک فالی ہے اِس امر کی کہ آپ کے اولاد (دیندار) پیدا ہوگی (چنانچہ ایسا ہی ہوا اور نیک فالی کو جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پسند فرماتے تھے اور بدشگونی کو ناپسند) اور'' بَتُولْ''  اس وجہ سے لقب ہوا کہ بتل بفتح با بمعنی قطع ہے پس بتول بمعنی قَطُوع بفتح اول بصیغہ اسم فاعل ہوا جس کے معنی کاٹنے والی پس چونکہ آپ دُنیا کے علاقوں کو قطع کرچکی تھیں اِس لیے اِس مبارک نام سے مُشرف ہوئیں کذا فی غیاث ِاللُغات ۔اور'' زَہْرَائْ''  اِس وجہ سے لقب مبارک ہوا کہ آنحضرت مقدسہ گورے رنگ کی تھیں، یہ لقب ماخوذ ہے زُہرہ بالضم سے جس کے معنی سفیدی اور حسن کے ہیں ،کذا فی الغیاث۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 سوائے ایک کے سب کی بخشش ہوگئی ہے : 7 3
5 منافق کا جواب : 7 3
6 گدھے کی سعادت : 8 3
7 وقت اِس عالَم میں ہے اُس عالَم میں نہیں ہے : 8 3
8 انسان کی چاہت : 9 3
9 دعوت و تبلیغ اور منافق کا متکبرانہ جواب : 9 3
10 نبی علیہ السلام کا حسن اخلاق اور اُس کا اثر : 11 3
11 نجات کے لیے ایمان ضروری ہے : 11 3
12 مروان اور یزید ؟ 12 1
13 مناقب صحابۂ کرام و اہل ِبیت ِاطہار رضی اللہ عنہم 19 1
14 ارشاد ِباری تعالیٰ : 19 13
15 مناقب سیّدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ' 20 13
16 مناقب سیّدةُ النساء فاطمة الزَّہراء رضی اللہ عنہا 20 13
17 مناقب سیّدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما : 21 13
18 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 24 1
19 پہلی فصل ....... اسمائے شریفہ کے بیان میں : 25 18
20 دوسری فصل ....... وِلادت شریف اور نکاح کے بیان میں : 26 18
21 حضرت خیر النسائ کے مبارک نکاح کا بیان : 26 18
22 حضرت خیر النسائ کے مبارک نکاح کا بیان : 26 18
23 تیسری فصل ....... حضرت فا طمہ کی وفات شریف کے بیان میں : 31 18
24 چوتھی فصل … حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا کی اولاد کا بیان : 34 18
25 محرم الحرام کی فضیلت اور منکراتِ مروجہ کی مذمت 35 1
26 تنبیہ : 36 25
27 قسم اول کے منکرات : 37 25
28 قسم دوم کے منکرات : 39 25
29 اولاد کی تعلیم و تربیت 42 1
30 وفیات 46 1
31 نبوی لیل ونہار 48 1
32 عورتوں سے متعلق حضور ۖ کے اِرشادات 51 1
33 گلدستۂ احادیث 54 1
34 تین چیزیں جو اِیمان کی حلاوت پیدا کرنے والی ہیں : 54 33
35 تین قسم کے لوگوں کے لیے دُگنا اجر ہے : 55 33
36 تین باتیں ایمان کی اصل اور جڑ ہیں : 56 33
37 دینی مسائل 57 1
38 ( نفل نماز کے احکام ) 57 37
39 (٧) صلوٰة التسبیح : 57 37
40 (٨) سفر کے نفل : 58 37
41 (٩) اِستخارہ کی نماز : 58 37
42 استخارہ کی حقیقت : 59 37
43 (١٠) نمازِ توبہ : 60 37
44 (١١) نمازِ قتل : 60 37
45 (١٢) نمازِ حاجت : 60 37
46 تنقید وتقریظ 61 1
Flag Counter