ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2006 |
اكستان |
|
حرف آغاز نحمدہ ونصلی علٰی رسولہ الکریم اما بعد ! عالمی دہشت گرد امریکہ نے گزشتہ ماہ کی ١٣ تاریخ کو ایک بار پھر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر واقع باجوڑ ایجنسی کے ''ڈبڈولہ'' نامی گائوں پر رات کے تین بجے ہوائی جہازوں کے ذریعے مزائیل داغے،جس سے معصوم بچوں اور عورتوں سمیت ١٨ افراد شہید ہوگئے اور دو افرار زخمی ہوگئے۔ بے قصور اورنہتوں کا قتل عام امریکیوں کی پرانی عادت ہے، وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اِس طرح وہ عالمی طور پر اپنا تسلط قائم رکھ سکیں گے اور کسی نہ کسی طرح دُنیا کے تمام وسائل پر قابض ہوکر ایک ایسی محکوم دُنیاوجود میں لے آئیں گے کہ جس کی تمام تر توانا ئیوں اور صلاحیتوں کے بلا شرکت ِغیر تنہاء وہ مالک ہوں گے حالانکہ ایسا نہ پہلے کبھی ہوا ہے اور نہ آئندہ ہوگا۔ موجودہ دور کے اس فرعون کو سابقہ دور کے فرعونوں سے سبق لینا چاہیے۔ قرآن پاک میں فرعون کی بربادی اور زیر دستوں کی آبادی کا تذکرہ بہت واضح الفاظ میں موجود ہے۔ اِنَّ فِرْعَوْنَ عَلَا فِی الْاَرْضِ وَجَعَلَ اَھْلَھَا شِیَعًا یَّسْتَضْعِفُ طَآئِفَةً مِّنْھُمْ یُذَبِّحُ اَبْنَآئَ ھُمْ وَیَسْتَحْی نِسَآئَ ھُمْ ط اِنَّہ کَانَ مِنَ الْمُفْسِدِیْنَo وَنُرِیْدُ اَنْ نَّمُنَّ عَلَی