Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2005

اكستان

38 - 64
اس تالاب میں جب آتی تھیں تو مچھلیاں تونہیں پکڑتے تھے وہ راستہ جہاں سے پانی دریا سے ملتا تھا وہ بند کر دیتے تھے، پھر اتوار کے دن مچھلیوں کو پکڑ لیتے تھے تو یہ بھی ایک شکار ہی تھا اللہ سے دھوکہ کر رہے تھے حیلہ بہانہ تھا ایک ۔تو اس پر اللہ تعالیٰ کا اُن پر عذاب نازل ہوا تھا۔ اُس وقت جماعتیں بن گئی تھیں ایک جماعت ایسی بنی جو اُن کو منع کرتی رہی اُنھیں روکتی رہی ، نہی عن المنکرکا فریضہ ادا کرتی رہی حالانکہ انھیں معلوم تھا کہ یہ نہیں مانیں گے وہ جانتے تھے کہ یہ ایسے لوگ ہیں باز نہیں آئیں گے۔ اور ایک جماعت ایسی تھی کہ جس نے تھوڑا بہت سمجھایا اور پھر چُپ ہو کر بیٹھ گئی انھوں نے کہا کہ نہیں یہ تو سننے والے نہیں ہیں۔ اورایک جماعت ایسی تھی کہ جو بالکل ہی کچھ نہیں کہتی تھی بس خاموش تھی کہ اِن کو اِن کے حال پر چھوڑ دو۔ جو جماعت نہی عن المنکر کرتی رہی اُس کی بات انھوں نے نہیں مانی ۔ قرآن پاک میں آتا ہے فَلَمَّا نَسُوْا مَاذُکِّرُوْا بِہ اَنْجَیْنَا الَّذِیْنَ یَنْہَوْنَ عَنِ السُّوْئِ وَاَخَذْنَا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا بِعَذَابٍ بَئِےْسٍ بِمَاکَانُوْا یَفْسُقُوْنَ  (سورة الاعراف آیت نمبر  ١٦٥)  جب اللہ کا عذاب آیا تو جتنے یہودی تھے جو شکار کرتے تھے سب پر عذاب آیا اوراللہ نے اُن کو بندر سے بدل دیا مسخ ہو گئی شکل ۔اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جو نہی عن لمنکر کرتے رہے میں نے اُن کو بچالیا اُن کی حفاظت فرمائی ۔توجب ہمارے استاد نے سوال کیا کہ یہ کیوں کررہے ہیں تو آپ نے فرمایا  قَالُوْا مَعْذِرَةً اِلٰی رَبِّکُمْ َولَعَلَّہُمْ ےَتَّقُوْنَ  اس لیے کررہا ہوں تاکہ کل اللہ کے سامنے یہ پیش کرسکوں کہ اے اللہ میںنے اپنا فرض ادا کیا تھا ،ہم نے کوشش کرلی تھی سمجھانے کی یہ نہیں سمجھے ۔
  	تو اپنے سیاسی موقف پر اُن کے پاس دلیل تھی قرآن کی ،اُن کا عمل بغیر دلیل کے نہیں تھا ۔لوگوں کا تو یہ حال ہے کہ جو اُس وقت پیپلز پارٹی کو کافر کہتے تھے جو جرنیل اُس سے نفرت کرتے تھے آج وہ اُسے ایک حقیقت  قرار دیتے ہیں۔ کہتے ہیںوہ ایک حقیقت ہے یہ تو اُن کا حال ہے ۔ہمارے بزرگ تو اُس کو اُس وقت بھی حقیقت نہیں مانتے تھے اورآج بھی حقیقت نہیں مانتے ۔ وہ اُس وقت بھی کہتے تھے کہ یہ سراب ہے آج بھی سراب کہتے ہیں لیکن اس سراب کو یہ فوجی حکمران آج حقیقت کہہ رہے ہیں ۔اِن کی تو کوئی بنیاد نہیں ہے ہمارے بزرگوں نے جو کام کیا کسی بنیاد پر کیا ہے کوئی نہ کوئی بنیاد ہوتی ہے اس وجہ سے وہ کرتے تھے ۔
	یہ چند واقعات ہیں جو میں نے آپ کے گوش گزار کیے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان اکابر کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اوراُن کے جومقاصد ہیں اُن کی تکمیل کی توفیق عطا فرمائے اورہمارے گناہوں کو معاف فرمائے۔  وآخردعوانا ان الحمد للہ رب العالمین۔   
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 حسبہ بل کی چند شقیں 3 2
4 درس حدیث 8 1
5 کسی کے بارے میں دعوٰی نہیں کیا جاسکتا : 9 4
6 ''حقیر '' و '' غیر حقیر '' کا پتہ مرنے کے بعد چلے گا : 10 4
7 کچھ نا کہنا ،یہ بھی جائز نہیں ہے : 10 4
8 '' قرآن وسنت اور تواتر وتعامل '' 11 1
9 قرآن پاک کی آیت میراث : 16 8
10 (٢) قرآن کریم میں ارشاد ہے : 16 8
11 (٣) حق تعالیٰ کاارشاد ہے : 16 8
12 شخصیت وخدمات حضرت مولانا سید حامد میاں 21 1
13 ایک اہم اصول : 22 12
14 خاتمہ کا اعتبارہوتا ہے : 22 12
15 حضرت نے اپنی تعریف میں نظم رُکوادی : 23 12
16 ایک مجلس کا واقعہ : 23 12
17 حضرت کا باطنی مقام اور حضرت شیخ الاسلام کی شہادت : 24 12
18 سب سے کم عمری میں خلافت عطا ہوئی : 24 12
19 امام الاولیاء حضرت لاہوری کا حضرت کے بارے میں ارشاد 28 12
20 روضۂ رسول ۖسے جواب اور عالم کشف میں بشارت : 29 12
21 ہندوستان سے افغانستان کے لیے روانگی : 29 12
22 غیبی اشارہ اورلاہور میں نزول : 30 12
23 مثالی درس گاہ ..... افراد کی تیاری ..... پُر امن انقلاب : 30 12
24 رائیونڈ روڈ پر درسگاہ اورخانقاہ : 30 12
25 حضرت کا توکل علی اللہ : 31 12
26 حضرت کا اتباع سنت اورتواضع : 32 12
27 بخاری شریف اور انوارات : 33 12
28 مرید ین کی اصلاح وتربیت : 33 12
29 ہر شب شب ِقدر ہے : 34 12
30 اجلاس جمعیت .. ...... گناہ کے کام پر استغفار : 34 12
31 ہدیہ میں احتیاط : 35 12
32 حقوق میں کوتاہی پر مرید کی سرزنش : 35 12
33 واشنگ ویئر اورکے ٹی کا کپڑا ناپسند فرماتے تھے : 36 12
34 طلباء اور سیاست : 36 12
35 ایک مدرس کو تنبیہ : 37 12
36 3سیاسی موقف میں پختگی اورقرآن سے دلیل : 37 12
37 ماہِ رجب کے فضائل واحکام 40 1
38 ماہِ رجب عظمت وفضیلت والا مہینہ : 40 37
39 رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 42 37
40 ماہِ رجب میں روزے : 44 37
41 رجب کے روزوں سے متعلق ایک اہم علمی تحقیق : 47 37
42 ٢٢ رجب کے کونڈے : 49 37
43 کونڈوں کی رسم کی شرعی حیثیت : 49 37
44 ٢٧ رجب کے منکرات اوررسمیں : 53 37
45 ٢٧رجب اورشب ِمعراج : 54 37
46 طلاق ایک ناخوشگوار ضرورت اوراُس کا شرعی طریقہ 58 1
47 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فیصلے وفتاوٰی : 58 46
48 گلدستہ احادیث 62 1
Flag Counter