Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2005

اكستان

27 - 64
کہ حضرت پاکستان تشریف لا چکے ہیں تو انھوںنے خط لکھااُس وقت۔ اوروہ خط بھی بہت تاریخی اوربڑاعمدہ ہے۔ آج سے تقریباً ٦٥ یا ٧٠ سال پہلے کا خط  ١   ہے ، وہ بھی میں چاہتا ہوں کہ آپ کو سُنادوں ۔اِس میںحضرت مفتی محمود صاحب رحمة اللہ علیہ حضرت والد صاحب کے بارے میں لکھتے ہیں ۔ 
حضرت مفتی محمودصاحب   کا خط حضرت کے نام  : 
باسمہ تعالی حامداً  مصلیًا مسلمًا
الاعزالارشد الفاضل الجلیل ذا المجدالاثیل المولوی حامد میاں بورک فی درجاتکم
السلام علیکم ورحمةاللہ وبر کاتہ    مزاج گرامی	 خیریت طرفین مسئول
عرصہ ہوا ہے کہ احقر کو معلوم ہوا کہ آپ اپنے محبوب وطن ،والد محترم ودیگر اقارب و اکابر کو خیر باد کہہ کر دیار ِپاک سے تشریف لاکر لاہور میں رونق افروز ہیں ۔اس حقیر کا فریضہ تھا کہ اطلاع پاتے ہی آپ کی خبرگیری کرتا اوراپنی حقیر خدمات سے آپ کی دل جوئی کرتا لیکن ساتھ ساتھ یہ بھی معلوم ہوا کہ آپ مدرسہ اشرفیہ میں خدمت ِتدریس میں مصرو ف ہو چکے ہیں اس لیے کچھ اطمینان بھی ہوا ،اور یہ اطمینان اس کا باعث ہوا کہ سرعت سے عریضہ نہ پیش کر سکا ۔اب اس عریضہ سے احقر کا مقصد وحید یہ ہے کہ اس عاجز سے جس نوع کی خدمت متصور ہو سکتی ہے اُس میں کسی قسم کا دریغ ممکن نہیں ۔آپ یوں تصور کریں کہ یہاں پاکستان میں میرا ایک ایسا خادم بھی موجود ہے جس کی تمام طاقتیں آپ کی مملوکہ ہیں اور جوہر مصیبت غم ودرد (اعاذنا اللہ )میں آپ کے ساتھ شریک ہو سکتا ہے ۔عاجز کے قلب میں آپ کے لیے جو جگہ ہے اُس کی تعبیر قالب الفاظ میں ڈھل نہیں سکتی اور نہ قلم ایسے نقوش لکھنے پر قادر ہے جو مطابقةًاس پردلالت کرتے ہوں۔حضرت الاستاذ جناب مولانا محمد میاں صاحب دامت برکاتہم کے الطاف و عنایات اس حقیر پر اتنے ہیں جن کا واجبی تقاضا ہے کہ
     ١   نہیں بلکہ ٥٣ برس پہلے کی بات ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 حسبہ بل کی چند شقیں 3 2
4 درس حدیث 8 1
5 کسی کے بارے میں دعوٰی نہیں کیا جاسکتا : 9 4
6 ''حقیر '' و '' غیر حقیر '' کا پتہ مرنے کے بعد چلے گا : 10 4
7 کچھ نا کہنا ،یہ بھی جائز نہیں ہے : 10 4
8 '' قرآن وسنت اور تواتر وتعامل '' 11 1
9 قرآن پاک کی آیت میراث : 16 8
10 (٢) قرآن کریم میں ارشاد ہے : 16 8
11 (٣) حق تعالیٰ کاارشاد ہے : 16 8
12 شخصیت وخدمات حضرت مولانا سید حامد میاں 21 1
13 ایک اہم اصول : 22 12
14 خاتمہ کا اعتبارہوتا ہے : 22 12
15 حضرت نے اپنی تعریف میں نظم رُکوادی : 23 12
16 ایک مجلس کا واقعہ : 23 12
17 حضرت کا باطنی مقام اور حضرت شیخ الاسلام کی شہادت : 24 12
18 سب سے کم عمری میں خلافت عطا ہوئی : 24 12
19 امام الاولیاء حضرت لاہوری کا حضرت کے بارے میں ارشاد 28 12
20 روضۂ رسول ۖسے جواب اور عالم کشف میں بشارت : 29 12
21 ہندوستان سے افغانستان کے لیے روانگی : 29 12
22 غیبی اشارہ اورلاہور میں نزول : 30 12
23 مثالی درس گاہ ..... افراد کی تیاری ..... پُر امن انقلاب : 30 12
24 رائیونڈ روڈ پر درسگاہ اورخانقاہ : 30 12
25 حضرت کا توکل علی اللہ : 31 12
26 حضرت کا اتباع سنت اورتواضع : 32 12
27 بخاری شریف اور انوارات : 33 12
28 مرید ین کی اصلاح وتربیت : 33 12
29 ہر شب شب ِقدر ہے : 34 12
30 اجلاس جمعیت .. ...... گناہ کے کام پر استغفار : 34 12
31 ہدیہ میں احتیاط : 35 12
32 حقوق میں کوتاہی پر مرید کی سرزنش : 35 12
33 واشنگ ویئر اورکے ٹی کا کپڑا ناپسند فرماتے تھے : 36 12
34 طلباء اور سیاست : 36 12
35 ایک مدرس کو تنبیہ : 37 12
36 3سیاسی موقف میں پختگی اورقرآن سے دلیل : 37 12
37 ماہِ رجب کے فضائل واحکام 40 1
38 ماہِ رجب عظمت وفضیلت والا مہینہ : 40 37
39 رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 42 37
40 ماہِ رجب میں روزے : 44 37
41 رجب کے روزوں سے متعلق ایک اہم علمی تحقیق : 47 37
42 ٢٢ رجب کے کونڈے : 49 37
43 کونڈوں کی رسم کی شرعی حیثیت : 49 37
44 ٢٧ رجب کے منکرات اوررسمیں : 53 37
45 ٢٧رجب اورشب ِمعراج : 54 37
46 طلاق ایک ناخوشگوار ضرورت اوراُس کا شرعی طریقہ 58 1
47 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فیصلے وفتاوٰی : 58 46
48 گلدستہ احادیث 62 1
Flag Counter