Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2005

اكستان

25 - 64
خلافت دے دی تھی ۔ تو ابھی خلافت نہیں ملی تھی فارغ ہو چکے تھے اورذکر اذکار میں لگے ہوئے تھے کہ حضرت پر جذب کی کیفیت طاری ہو گئی تھی ۔ حضرت مدنی رحمة اللہ علیہ تو حالات سے اوراُن کی کیفیات اور احوال سے واقف تھے۔ دادا جان رحمة اللہ علیہ کو بحیثیت باپ کے تشویش تھی ۔کیونکہ آپ کی شادی بھی ہو چکی تھی ، صاحب اولاد بھی تھے اس لیے بھی تشویش ہوئی قدرتی طورپر ۔حضرت داداجان رحمة اللہ علیہ نے حضرت مدنی رحمة اللہ علیہ کو خط لکھا اوراُس میں یہ لکھا کہ یہ کوئی کام نہیں کررہے اورفارغ ہیں اورتعلیم کا سلسلہ بھی شروع نہیں ہو رہا، شکایت اس میںانھوںنے لکھی اِن کی ۔اس پر حضرت مدنی رحمة اللہ علیہ نے دادا جان رحمة اللہ علیہ کو ایک خط لکھا ۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ خط جو ہے یہ ایک سند کی حیثیت رکھتا ہے ۔ یہ خط اُس وقت لکھا کہ جب حضرت والد صاحب کو حضرت نے خلافت بھی نہیں دی تھی، خلافت ابھی عطا نہیں کی تھی ،سلوک کے مراحل طے کررہے تھے ۔تو وہ خط میں چاہتا ہوں کہ آپ کو پڑھ کر سنادوں، مختصر سا خط ہے اور بہت تاریخی خط ہے جس سے حضرت رحمة اللہ علیہ کے باطنی مقام پر روشنی پڑتی ہے ۔ 
	حضرت مدنی رحمةُاللہ علیہ دادا جان کو لکھتے ہیں ۔
محترم المقام زید مجدکم
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
مزاج مبارک 
آپ کا والا نامہ باعث سر فرازی ہوا۔مولانا عبدالحق صاحب کے ارادوں سے مجھے کوئی اطلاع نہیں ہے مگر میرا آپ پر سخت اعتراض ہے کہ آپ سال گزشتہ کے ایام کو موصوف کے لیے اضاعت کے ایام شمار کرتے ہیں۔ 
محترما ! موصوف نے اس مدت میں سلوک میں نہایت بیش بہا ترقی کی ہے جو کہ لوگوں کوسالہا سال میں حاصل نہیں ہوتی ہے ۔ اگر وہ اسی رفتار پر رہا تو قریب ہے کہ اوس کو اوس معیار پر مجاز ہونے کا فخر حاصل ہو جائے جو کہ حضرت گنگوہی قدس ا للہ سرہ العزیز کا تھا ۔شکر کیجیے کفرانِ نعمت سے باز آئیے ۔وہ اپنے باپ دادا سے بہت بڑھ گیا ہے ۔عزیز موصوف سلمہ اللہ تعالی اگر کچھ دنوں فراغت اور دل جمعی سے مشاغل ِقلبیہ ورُو حیہ انجام دے دے تو مجھ کو قوی اُمید
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 حسبہ بل کی چند شقیں 3 2
4 درس حدیث 8 1
5 کسی کے بارے میں دعوٰی نہیں کیا جاسکتا : 9 4
6 ''حقیر '' و '' غیر حقیر '' کا پتہ مرنے کے بعد چلے گا : 10 4
7 کچھ نا کہنا ،یہ بھی جائز نہیں ہے : 10 4
8 '' قرآن وسنت اور تواتر وتعامل '' 11 1
9 قرآن پاک کی آیت میراث : 16 8
10 (٢) قرآن کریم میں ارشاد ہے : 16 8
11 (٣) حق تعالیٰ کاارشاد ہے : 16 8
12 شخصیت وخدمات حضرت مولانا سید حامد میاں 21 1
13 ایک اہم اصول : 22 12
14 خاتمہ کا اعتبارہوتا ہے : 22 12
15 حضرت نے اپنی تعریف میں نظم رُکوادی : 23 12
16 ایک مجلس کا واقعہ : 23 12
17 حضرت کا باطنی مقام اور حضرت شیخ الاسلام کی شہادت : 24 12
18 سب سے کم عمری میں خلافت عطا ہوئی : 24 12
19 امام الاولیاء حضرت لاہوری کا حضرت کے بارے میں ارشاد 28 12
20 روضۂ رسول ۖسے جواب اور عالم کشف میں بشارت : 29 12
21 ہندوستان سے افغانستان کے لیے روانگی : 29 12
22 غیبی اشارہ اورلاہور میں نزول : 30 12
23 مثالی درس گاہ ..... افراد کی تیاری ..... پُر امن انقلاب : 30 12
24 رائیونڈ روڈ پر درسگاہ اورخانقاہ : 30 12
25 حضرت کا توکل علی اللہ : 31 12
26 حضرت کا اتباع سنت اورتواضع : 32 12
27 بخاری شریف اور انوارات : 33 12
28 مرید ین کی اصلاح وتربیت : 33 12
29 ہر شب شب ِقدر ہے : 34 12
30 اجلاس جمعیت .. ...... گناہ کے کام پر استغفار : 34 12
31 ہدیہ میں احتیاط : 35 12
32 حقوق میں کوتاہی پر مرید کی سرزنش : 35 12
33 واشنگ ویئر اورکے ٹی کا کپڑا ناپسند فرماتے تھے : 36 12
34 طلباء اور سیاست : 36 12
35 ایک مدرس کو تنبیہ : 37 12
36 3سیاسی موقف میں پختگی اورقرآن سے دلیل : 37 12
37 ماہِ رجب کے فضائل واحکام 40 1
38 ماہِ رجب عظمت وفضیلت والا مہینہ : 40 37
39 رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 42 37
40 ماہِ رجب میں روزے : 44 37
41 رجب کے روزوں سے متعلق ایک اہم علمی تحقیق : 47 37
42 ٢٢ رجب کے کونڈے : 49 37
43 کونڈوں کی رسم کی شرعی حیثیت : 49 37
44 ٢٧ رجب کے منکرات اوررسمیں : 53 37
45 ٢٧رجب اورشب ِمعراج : 54 37
46 طلاق ایک ناخوشگوار ضرورت اوراُس کا شرعی طریقہ 58 1
47 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فیصلے وفتاوٰی : 58 46
48 گلدستہ احادیث 62 1
Flag Counter