ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2005 |
اكستان |
|
عَنْ اَنَسٍ عَنِ النَّبِّیِ ۖ قَالَ مَنْ صَلّٰی فِیْ مَسْجِدِیْ اَرْبَعِیْنَ صَلٰوة لَا تَفُوْتُہ صَلٰوة کُتِبَ لَہ بَرَآئَ ة مِّنَ النَّارِ وَبَرَآئَ ة مِّنَ الْعَذَابِ وَبَرِیٔ مِّنَ النِّفَاقِ ٢ حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم ۖ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : جو شخص میری مسجد میں چالیس نمازیں اس طرح پڑھے کہ ایک نماز بھی اس کی مسجد سے فوت نہ ہو تو (ایک تو ) اس کے لیے آگ اورعذاب سے براء ت لکھی جاتی ہے، (دوسرے) وہ شخص نفاق سے بری ہے۔ انتقال پُرملال گزشتہ ماہ جناب سلیم چوہدری صاحب وندیم چوہدری صاحب کے ماموں ٹریفک حادثہ میں وفات پاگئے انا للہ وانا الیہ راجعون ۔مرحوم بے ضرر انسان تھے دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اوران کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے ۔جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہ حامدیہ میں مرحوم کے لیے ایصال ِ ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں۔آمین۔ درس ِ حدیث حضر ت مولانا سید محمود میاں صاحب( مہتمم جامعہ مدنیہ جدید) ہر انگریزی مہینے کے پہلے ہفتہ کو بعد از نماز ِ عصرشام5:30 بمقام 537-Aفیصل ٹائون نزد جناح ہسپتال مستورات کو حدیث شریف کا درس دیتے ہیں۔ خواتین کو شرکت کی عام دعوت ہے۔(ادارہ) ٢ مسند احمد ۔معجم طبرانی اوسط بحوالہ مجمع الزوائد