Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2005

¾اكستان Ù

38 - 64
کہ مولوی فلاں کا گھر کہاں ہے کتنا دور ہے؟ تو مولانا فرماتے ہیں کہ وہ یہ سن کر ناراض ہو گئے ۔ناراض کیوں ہوگئے کہ تم ہمارے حضرت کو مولوی کہتے ہو بہت ناراض ہوئے کہ یہ تو بہت بڑے حضرت ہیں تم گستاخی کررہے ہوان کی شان میں، تو ہمیں بڑی پریشانی ہوئی کہ وہ کہاں سے اتنا بڑا حضرت بن گیا اتنا بڑا عالم بن گیا کہ ہمارے صرف مولوی کہنے پر یہ لوگ اتنا غصے ہو گئے۔ 
	غرضیکہ دوتین جگہ سے ہم نے پوچھا تو لوگ ناراض ہوگئے اورناراضگی کی وجہ یہی تھی کہ ہم ادب نہیں کررہے تھے توبہر حال وہاں پہنچ گئے بہت حیران ہوئے کہ وہ تو بہت غبی تھا مگر خدمتگار تھا تو ہم نے اُس سے کہا کہ سمجھ میں نہیں آیا کہ یہاں آتے ہوئے کئی جگہ ہم نے پوچھا تو لوگوں نے ہم کو ڈانٹا اور کہا کہ ہمارے حضرت کا ادب نہیں کرتے اورعام مولویوں کی طرح کہہ رہے تو یہ کیوں ایسا ہوا اِس کی کیا وجہ ہے؟ تو اس نے کہا حضرت میں توجوکچھ ہوں آپ کو معلوم ہے۔قصہ یہ ہوا کہ میں جب دیوبند سے آیا اوریہاں پہنچا تو ہمارے علاقے میں یہاں پربریلویوں کا بڑا زورتھا اس زور کی وجہ سے لوگوں نے میرے آنے سے پہلے ہی طے کردیا تھا کہ ہمارا عالِم آرہاہے اوراُس کا مناظرہ ہوگا تمہارے عالِم کے ساتھ۔ انہوں نے جب مناظرے کی خبر سنائی تو میرے پائوں تلے سے زمین نکل گئی کہ میری وجہ سے دیوبند بدنام ہوگا اس لیے کہ مجھے تو کچھ آتا نہیں، کیوں نام دیا مناظرے کے لیے۔ کہتے ہیں کہ میں نے منع کیا بہت منع کیا ،کہا یہ تو ہو ہی نہیں سکتا آپ آگئے ہیں دیوبند سے پڑھ کر آئے ہیں، ان لوگوں نے ہمارا ناطقہ بند کررکھا ہے اب تو مناظرہ ضرور ہوگا۔ چنانچہ کہتے ہیں کہ وہ آگئے اورمناظرے کا انتظام ہوا، ایک طرف ہم بیٹھ گئے اور دوسری طرف وہ لوگ بیٹھ گئے ۔پہلے اُن کے مناظر نے کھڑے ہو کر دیوبندی مسلک پر اعتراضات کیے اب، ان کے اعتراضات کا جواب مجھے دینا تھا تو وہ کہتا ہے کہ جب میں کھڑا ہوا، کھڑاتو ہونا تھا تو مجھے یہ محسوس ہوا کہ مولاناقاسم نانوتوی رحمہ اللہ  ٢   میری دائیں جانب آکرکھڑے ہوگئے اوراُن کے ایک ایک اعتراض کا جواب انہوںنے مجھے بتایا اور میں نے وہ جواب دئیے ۔نتیجہ یہ ہوا کہ ایک ہی مرحلہ میں اُن کا مناظربھاگ گیا ۔یہ واقعہ جب پیش آیا تواس کے بعد سے لوگوں کا میرے لیے عقیدت کا احترام کا ایسا سلسلہ شروع ہو اکہ بریلوی مسلک کے لوگ بھی مرعوب ہوکر خاموش ہو گئے اور انہوں نے اپنی سرگرمیاں ختم کردیں۔ 
   ٢  حجة الاسلام مولانا قاسم نانوتوی   کانام زبان پر لاتے ہی مولانا رونے لگے ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 مثال سے وضاحت : 6 3
5 ''شام'' کے فضائل : 6 3
6 دارُالخلافہ کی مدینہ منورہ سے منتقلی : 6 3
7 ''شام'' کی فضیلت ہمیشہ کے لیے ہے : 7 3
8 حضرت معاویہ کے لیے نبی علیہ السلام کی دعا : 8 3
9 حضرت عمروبن عاص کی شخصیت اورعرب کے چار داناء : 8 3
10 حضرت عمروبن العا ص کے حبشہ جانے کی وجہ : 8 3
11 حبشہ کے بادشاہ سے حضرت جعفر کی گفتگو : 9 3
12 بادشاہ کا ردِعمل : 9 3
13 بادشاہ کا عجیب قصہ : 9 3
14 حضرت عمروبن العاص کا اسلام لانا : 10 3
15 قرآن کا پیغام ...... . ''امن ِ عالم'' 12 1
16 علم کے چار معیار 20 1
17 وفیات 23 1
18 حضور ۖ کی سیرت و صورت 24 1
19 آپ ۖ کی سیرت طیبہ واخلاقِ حسنہ کی ایک جھلک : 24 18
20 باادب با نصیب 35 1
22 کلام ِالٰہی میں دُعا کی اہمیت وتاکید 40 1
23 دُعا کے سلسلہ میں حکمِ خداوندی : 40 22
24 خدا کی جانب سے قبولیت ِدعا کا وعدہ : 40 22
25 دعا سے تکبر کرنے والے کا انجام.... دوزخ : 41 22
26 پریشان حال کی دعا اللہ ہی قبول فرماتے ہیں : 41 22
27 شبِ آخر میں اُمید و خوف کے ساتھ دُعا : 42 22
28 نیکی میں سبقت اوراُمید وخوف کے ساتھ دُعا کرنے والے 42 22
29 مسئلہ توسل پر ا عتراض 43 1
30 ایک جھوٹی روایت : 45 29
31 علامہ محمود آلوسی رحمہ اللہ کا مسلک : 45 29
32 امام ابوحنیفہ و امام ابو یوسف رحمہما اللہ کا حوالہ : 46 29
33 ایک اور قادیانی سکینڈل ............. ملک کو کروڑوں کا ماہانہ ٹیکہ 47 1
34 گر شہادت ہو مطلوب تو...... 51 1
35 بقیہ : مسئلہ توسل پر اعتراض 54 29
36 دینی مسائل 55 1
37 ( مسافرت میں نماز پڑھنے کابیان ) 55 36
38 وطن ِاصلی اور وطن ِاقامت : 55 36
39 (١) وطن ِاصلی 55 36
40 (٢) وطن ِاقامت : 56 36
41 تابع و متبوع کی نیت کے مسائل : 57 36
42 مسافرت میں عورتوں کے مخصوص مسائل : 57 36
43 تقریظ وتنقید 58 1
44 بقیہ : دینی مسائل 62 36
45 اخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter