ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2005 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے بارے میں اہل ِسنت والجماعت کا مسلک کبھی کسی صحابی نے نبی علیہ السلام کی طرف غلط بات منسوب نہیں کی دارالخلافہ کی مدینہ منورہ سے منتقلی، شام کی فضیلت ہمیشہ کے لیے ہے ،عرب کے چار دانائ تخریج و تزئین : مولانا سےّد محمود میاں صاحب کیسٹ نمبر٤٦ سائیڈاے (٨٥۔٤۔١٩ ) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علی خیر خلقہ سیّدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! حضرت آقائے نامدار ۖ کے صحابہ کرام کے بارے میں اہلِ سنت والجماعت کا مسلک یہ ہے کہ سب ہی کی تعظیم کی جائے۔ جو صحابہ کرام میں آپس میں نزاعات ہوئے جھگڑے ہوئے اُن کی وجہ سے کسی صحابی کی توہین جائز نہیں ہے۔ اس میں یہ ہی کہا جائے گا کہ وہ جانیں اور اللہ تعالیٰ جانیں ۔ کسی صحابی نے نبی علیہ السلام کی طرف کبھی غلط بات منسوب نہیں کی۔ اور ایک بات جو تجربات سے ثابت ہے اور ہمیشہ اُسے جا نچا جاتا رہا ہے اس کے بعد اسے تسلیم کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ صحابہ کرام میں سے کسی ایک صحابی نے بھی کبھی جناب رسول اللہ ۖ کے بارے میں غلط بات نہیں نقل کی۔ تو اِس واسطے صحابہ کرام کی بات جووہ رسول اللہ ۖ کے بارے میںبتلادیں وہ سب کی سب حدیث شمار ہوتی ہیں اوراِس میں کسی صحابی پر تنقید نہیں کی جاسکتی ۔