Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2005

اكستان

24 - 64
          حضور  ۖ  کی سیرت و صورت 
(حضرت مولانا مفتی محمد رضوان صاحب)
	حضور اکرم  ۖ  کو اللہ تعالیٰ نے سیرت وصورت دونوں میں کمال عطا فرمایا تھا ،اس لیے آپ کی سیرتِ طیبہ ، اخلاقِ حسنہ ، اور آپ کی صورتِ مبارکہ ، حسن وجمال دونوں کے بارے میںمختصر مضمون تحریر کیا جاتا ہے  تاکہ آپ  ۖ کے اُسوۂ حسنہ کو سامنے رکھ کر آپ کے حقوق کی ادائیگی ہو سکے ۔
آپ  ۖ کی سیرت طیبہ واخلاقِ حسنہ کی ایک جھلک  : 
	دُعائے ابراہیمی کے مطابق آپ تشریف لائے ، نسب میں سب سے عالی ، حسب میں سب سے برتر ، اپنے عہد ِطفولیت ہی سے ہمیشہ ممتاز سیرت، ممتاز صورت ، عادات وشمائل میں قوم سے علیحدہ ،عبادات ورسوم میں ان سے الگ ، لہو ولہب سے مجتنب ، شرک وکفر سے متنفر ، صدق وصفاء احسان وسلوک سے مزین ، ظلم وعدوان اور جملہ فواحش سے کوسوں دُور، جنگ وجدال سے نفور، مال وجان کی محبت سے بالاتر ، عدل وانصاف کے شہزادے ، غرض جملہ اخلاقِ فاضلہ سے مُحلیٰ اورجملہ اخلاقِ رزِیلہ سے معرٰی ،جوانی میں عصمت وعفت کے فرشتے ، پیری میں وقار ورُعب کا پیکر ، بال بال سے حُسن ٹپکتا، کلمہ کلمہ سے پھول جھڑتے، روئیں روئیں سے فہم وفراست چمکتی ، غصہ ومحبت اورجدل و ہزل سے یکساں حق گو ، عفوودرگزر کرنے والے ، مخلوق خدا کے سب سے بڑے ہمدرد ، عہدوپیماں کے سب سے پکے ، سب سے زیادہ راست گو، سب سے بڑھ کرامانت دار۔لطف یہ کہ خود اُمّی اورقوم بھی سب اُمّی ، تورات وانجیل کوآپ جانتے نہ آپ کی قوم جانتی ، نہ کسی سے کوئی حرف پڑھا ، نہ اہلِ علم کے پاس نشست و برخاست رکھی ۔قیاس ورہبان آپ کے موعود نبی ہونے پر سب متفق اور مشرکین ِعرب سب ہی آپ کی ان صفات کے معترف ۔ اسی حالت میں چالیس سال گزرے ، کبھی نبوت کا ایک حرف زبان سے نہ نکلا ، جب عمر چالیس سال کو پہنچی توایک عجیب و غریب دعوٰی کیا جس سے نہ ملک آشنا ، نہ باپ دادا آشنا، اور ایک ایسا کام لوگوں کے سامنے پیش کیا جو آج تک نہ کسی نے سنااورنہ آئندہ اِس کی نظیر ممکن ۔ صحف ِسماویہ سب اس کے سامنے سرنگوں ، نہ الٰہیات وعملیات میں کوئی اس کے ہم پلہ ، نہ سیا سیات ومعاشیات میں کوئی اس کا ہم عصر۔ اسرار کا مخزن ، علوم کا سمندر،  قصص وامثال و نصائح و عِبَر کا دریا، طیبات کو حلال اور خبائث کو حرام کرنے والے ،بھلائی کا حکم دینے والے اور
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 مثال سے وضاحت : 6 3
5 ''شام'' کے فضائل : 6 3
6 دارُالخلافہ کی مدینہ منورہ سے منتقلی : 6 3
7 ''شام'' کی فضیلت ہمیشہ کے لیے ہے : 7 3
8 حضرت معاویہ کے لیے نبی علیہ السلام کی دعا : 8 3
9 حضرت عمروبن عاص کی شخصیت اورعرب کے چار داناء : 8 3
10 حضرت عمروبن العا ص کے حبشہ جانے کی وجہ : 8 3
11 حبشہ کے بادشاہ سے حضرت جعفر کی گفتگو : 9 3
12 بادشاہ کا ردِعمل : 9 3
13 بادشاہ کا عجیب قصہ : 9 3
14 حضرت عمروبن العاص کا اسلام لانا : 10 3
15 قرآن کا پیغام ...... . ''امن ِ عالم'' 12 1
16 علم کے چار معیار 20 1
17 وفیات 23 1
18 حضور ۖ کی سیرت و صورت 24 1
19 آپ ۖ کی سیرت طیبہ واخلاقِ حسنہ کی ایک جھلک : 24 18
20 باادب با نصیب 35 1
22 کلام ِالٰہی میں دُعا کی اہمیت وتاکید 40 1
23 دُعا کے سلسلہ میں حکمِ خداوندی : 40 22
24 خدا کی جانب سے قبولیت ِدعا کا وعدہ : 40 22
25 دعا سے تکبر کرنے والے کا انجام.... دوزخ : 41 22
26 پریشان حال کی دعا اللہ ہی قبول فرماتے ہیں : 41 22
27 شبِ آخر میں اُمید و خوف کے ساتھ دُعا : 42 22
28 نیکی میں سبقت اوراُمید وخوف کے ساتھ دُعا کرنے والے 42 22
29 مسئلہ توسل پر ا عتراض 43 1
30 ایک جھوٹی روایت : 45 29
31 علامہ محمود آلوسی رحمہ اللہ کا مسلک : 45 29
32 امام ابوحنیفہ و امام ابو یوسف رحمہما اللہ کا حوالہ : 46 29
33 ایک اور قادیانی سکینڈل ............. ملک کو کروڑوں کا ماہانہ ٹیکہ 47 1
34 گر شہادت ہو مطلوب تو...... 51 1
35 بقیہ : مسئلہ توسل پر اعتراض 54 29
36 دینی مسائل 55 1
37 ( مسافرت میں نماز پڑھنے کابیان ) 55 36
38 وطن ِاصلی اور وطن ِاقامت : 55 36
39 (١) وطن ِاصلی 55 36
40 (٢) وطن ِاقامت : 56 36
41 تابع و متبوع کی نیت کے مسائل : 57 36
42 مسافرت میں عورتوں کے مخصوص مسائل : 57 36
43 تقریظ وتنقید 58 1
44 بقیہ : دینی مسائل 62 36
45 اخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter