ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2005 |
اكستان |
|
حرف آغاز نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امابعد ! ٢٠مارچ کے اخبارات میں یہ خبر نمایا ںطورپر شائع ہوئی کہ نیویارک امریکہ میں ایک خاتون پروفیسر آمنہ ودود کی امامت میں مردوں اورعورتوں نے مشترکہ طورپر نماز جمعہ ادا کی ۔یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ یہ نام نہاد جمعہ ایک چرچ میں ادا کیا گیا اورپروفیسر آمنہ کو رُسوائے زمانہ سلمان رُشدی کی رشتہ دار خاتون نے اِس بے بنیاد حرکت پر آمادہ کیا۔ قرآن پاک اوراحادیث کے ذخیرہ میں نمازِ جمعہ کے احکام کو بہت تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے، کتب ِفقہ میں اس کی مکمل تفصیلات موجود ہیں۔ حضرت علی بن ِ ابی طالب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا : '' لا تؤم المرأة '' عورت امامت نہ کرائے (المدونة الکبری للامام ا لما لک ، بحوالہ اعلاء ا لسنن ج٤ ص٢٢١) نیزحضرت ابومَعمر حضرت ابن ِ مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : '' اَخِّرُوْھُنَّ مِنْ حَےْثُ اَخَّرَھُنَّ اللّٰہُ ''(مسند عبد الرزاق) عورتوں کو پیچھے رکھو کیونکہ اِن کو اللہ نے پیچھے رکھا ہے