ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2005 |
اكستان |
|
نام کتاب : اماں جی تصنیف : مولانا عبدالقیوم حقانی صفحات : ١٣٢ سائز : ١٦/٢٣٣٦ ناشر : القاسم اکیڈمی ،جامعہ ابوہریرہ ،خالق آباد، نوشہرہ قیمت : درج نہیں زیرِ تبصرہ کتاب میں مولانا عبدالقیوم حقانی صاحب زید مجدھم نے اپنی والدہ محترمہ کے ایمان افروز حالات ذکر فرمائے ہیں جو سبق آموز بھی ہیں اورعبرت انگیز بھی ۔ مولانا نے شروع کتاب میں والدین کے حقوق سے متعلق آیات واحادیث بھی ذکر فرمائی ہیں جن سے والدین کے حقوق کے ساتھ ساتھ اُن کے مرتبہ و مقام کا بھی پتہ چلتا ہے۔ بقیہ : دینی مسائل مسئلہ : بیاہ کے بعد اگر عورت مستقل طورپر سسرال رہنے لگی تو اُس کا اصلی گھر سسرال ہے تواگر ٤٨ میل چل کر میکے گئی اور پندرہ روز ٹھہرنے کی نیت نہیں ہے تو مسافر رہے گی۔ مسافرت کے قاعدے سے نماز روزہ ادا کرے اور اگر سسرال میں مستقل رہنے کا ارادہ نہیں تو جو وطن پہلے سے اصلی تھا وہی اب بھی اصلی رہے گا۔ مسئلہ : اگر کسی عورت کو ٤٨ میل جانا ہوتو جب تک مردوں میں سے کوئی اپنا محرم یا شوہر ساتھ نہ ہوتو اُس وقت تک سفر کرنا در ست نہیں ہے ۔ نامحرم کے ساتھ سفر کرنا بڑا گناہ ہے اوراگر ایک منزل یا دو منزل (یعنی ١٦ یا ٣٢ میل )جانا ہو تب بھی نامحرم کے ساتھ جانا بہتر نہیں۔ مسئلہ : جس محرم کو خدا اور رسول کا ڈر نہ ہو اور شریعت کی پابندی نہ کرتا ہو، ایسے محرم کے ساتھ بھی سفر کرنا درست نہیں ہے۔