ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2005 |
اكستان |
|
اخبار الجامعہ جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ٥مارچ کو مولانا مفتی وقاص صاحب ممبر قومی اسمبلی بنگلہ دیش وجنر ل سیکرٹری جمعیة علماء اسلام بنگلہ دیش دن کے دس بجے جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور طلبا سے خطاب فرمایا۔ ٦مارچ کو حضرت مولاناسیدمحموداَسعد صاحب مدنی اورحضرت مولانا مفتی سیّد سلمان صاحب منصورپوری مدظلہم صبح ساڑھے سات بجے جامعہ مدنیہ جدیدتشریف لائے۔ حضرت مولانا سید سلمان صاحب مدظلہ نے طلباء سے خطاب فرمایا اور مولانا محمود اسعد صاحب مدنی مدظلہ نے دُعا کروائی ۔ ناشتہ سے فراغت کے بعد بہاولپور شیخ الاسلام سیمنار میں شرکت کے لیے ائیر پورٹ تشریف لے گئے۔ ٦مارچ کوحضرت مہتمم صاحب ''اقرأ مدینة الاطفال'' کی تقسیم انعامات کی سالانہ تقریب میں شرکت کے لیے تشریف لے گئے ۔ ٩مارچ کو بہاولپور شیخ الاسلام سیمنار سے واپسی پرحضرت مولانا مفتی سیّد سلمان صاحب منصورپوری مدظلہم نے ناشتہ حضرت مہتمم صاحب کے گھر پر کیا اورظہر کے بعد واپس انڈیا تشریف لے گئے ۔ ٢٠مارچ کو حضرت مہتمم صاحب'' صفہ ٹرسٹ ''کی تقسیم انعامات کی سالانہ تقریب میں شرکت کے لیے تشریف لے گئے اور حاضرین سے قرآن کے فضائل پر بیان فرمایا۔ ٢٢مارچ کو دوپہرکے وقت تعمیراتی ماہر جناب خرم کرامت صاحب جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور مسجد حامد اورجامعہ مدنیہ جدید کی تعمیرات سے متعلق احوال پر گفتگو فرمائی۔ حضر ت مولانا سید محمود میاں صاحب مہتمم جامعہ مدنیہ جدیدہر انگریزی مہینے کے پہلے ہفتہ کی سہ پہر کوبمقام 537-Aفیصل ٹائون نزد جناح ہسپتال مستورات کو حدیث شریف کا درس دیتے ہیں۔ خواتین کو شرکت کی عام دعوت ہے۔(ادارہ)