ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2005 |
اكستان |
|
سلسلہ نمبر١٠ ''الحامد ٹرسٹ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہورکی جانب سے شیخ المشائخ محدثِ کبیر حضرت اقدس مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم خطوط اور مضامین کو سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جو تاحال طبع نہیں ہوسکے جبکہ ان کی نوع بنوع خصوصیات اس بات کی متقاضی ہیں کہ افادۂ عام کی خاطر اِن کو شائع کردیا جائے۔ اسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں۔(ادارہ) قرآن کا پیغام ...... . ''امن ِ عالم'' ( نظر ثانی و عنوانات : مولانا سےّد محمود میاں صاحب ) الحمد للّٰہ رب العٰلمین والصلٰوة والسلام علی خیر خلقہ سیّدنا ومولانا محمد والہ واصحابہ اجمعین امابعد ! قرآنِ حکیم درس وحکمت کا لامتناہی خزانہ اور اصول واصلاحات کا بحربیکراں ہے۔ کلام الٰہی ہے ہر ملک وملت ہر علاقہ وزبان والوں کے لیے، ہمیشہ قابلِ عمل رہنے والا دستور ہے، نور اور کتاب مبین ہے، ارشاد ربانی ہے : اِنَّا اَنْزَلْنَا اِلَیْکَ الْکِتَابَ بِالْحَقِّ (سورۂ مائدہ) ''یقینا ہم نے تمہاری طرف سچی کتاب اُتاری'' کِتٰب اَنْزَلْنٰہُ اِلَیْکَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوْرِ بِاِذْنِ رَبِّھِمْ اِلٰی صِرَاطِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِ۔اللّٰہِ الَّذِیْ لَہ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ( سورۂ ابراھیم) ''یہ ایک کتاب ہے کہ ہم نے اُتاری تمہاری طرف کہ تم لوگوں کو اندھیرے سے اُجالے کی طرف ان کے رب کے حکم سے نکالو اُس زبردست اورخوبیوں والے اللہ کے راستہ پر کہ اُ سی