Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2005

اكستان

20 - 64
علم کے چار معیار
( حضرت مولانا مفتی محمد سلمان صاحب منصور پوری مدظلہم،انڈیا)
 شیخ الاسلام حضرت اقدس مولانا سید حسین احمد مدنی قد س سرہ العزیز کے نواسے حضرت مولانا سید سلمان صاحب منصور پوری گذشتہ ماہ شیخ الاسلام سیمینار میں شرکت کی غرض سے پاکستان تشریف لائے ،اس موقع پر جامعہ مدنیہ جدید میں آمد ہوئی توآپ نے اساتذہ اورطلباء سے ایک پُر ا ثر خطاب فرمایا، قارئین ملاحظہ فرمائیں۔(ادارہ)
 نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم اما بعد! فاعوذ باللّٰہ من الشیطن الرجیم بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم ومن یطع اللّٰہ ورسولہ ویخش اللّٰہ ویتقہ فاولئک ھم الفائزون صدق اللّٰہ مولانا العلی العظیم ۔
	حاضرین گرامی قدر عزیز طلبا ء ! قرآن پاک سراسر ہدایت ہے اور قرآنِ مقدس میں جو تعلیمات اللہ تعالیٰ نے دی ہیں اُن ہی پر عمل کرنے میں دُنیا اورآخرت کی کامیابی ہے ۔ کامیابی اِس کے اندر نہیں ہے کہ آدمی مال ودولت کے ذخائر حاصل کرلے ، آرائش آسائش زیبائش اِن چیزوں میں اپنی پوری توجہ لگادے بلکہ کامیابی اس میں ہے کہ آدمی اپنے رب اور خالق اورمالک کی اطاعت گزاری کرے اورکوئی ایسا کام نہ کرے کہ جس سے اللہ تبارک وتعالیٰ ناراض ہو جائیں ۔قرآن پاک کی اِس آیت میں جو ابھی میں نے آپ کے سامنے پڑھی ہے اللہ تعالیٰ نے یہی اعلان فرمایا ہے  وَمَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کریں اور جناب رسول اللہ  ۖ کی سنتوں پر عمل کریں وَیَخْشَ اللّٰہَ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہیں ،اللہ کا خوف اورخشیت اُس کا استحضار ہر وقت رکھیں اوراللہ تعالیٰ کے لیے تقوٰی اختیار کریں  فَاُولٰئِکَ ھُمُ الْفَآئِزُوْنَ یہی لوگ درحقیقت کامیاب ہونے والے ہیں ۔ 
	قرآن پاک میں راسخین فی العلم کا تذکرہ کیا گیا ہے کہ ایک طرف وہ لوگ ہیں کہ جو قرآن کی آیات کو اس لیے پڑھتے ہیں تاکہ اُس کے ذریعے سے خواہ مخواہ جھگ ماری کریں بحث بازی کریں سمجھ میں آئے تو بھی اورنہ سمجھ میں آئے تو بھی ۔اس کے برخلاف  راسخین فی العلم وہ لوگ ہیں کہ جو کامل طورپر اللہ تعالیٰ کے مطاع 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 مثال سے وضاحت : 6 3
5 ''شام'' کے فضائل : 6 3
6 دارُالخلافہ کی مدینہ منورہ سے منتقلی : 6 3
7 ''شام'' کی فضیلت ہمیشہ کے لیے ہے : 7 3
8 حضرت معاویہ کے لیے نبی علیہ السلام کی دعا : 8 3
9 حضرت عمروبن عاص کی شخصیت اورعرب کے چار داناء : 8 3
10 حضرت عمروبن العا ص کے حبشہ جانے کی وجہ : 8 3
11 حبشہ کے بادشاہ سے حضرت جعفر کی گفتگو : 9 3
12 بادشاہ کا ردِعمل : 9 3
13 بادشاہ کا عجیب قصہ : 9 3
14 حضرت عمروبن العاص کا اسلام لانا : 10 3
15 قرآن کا پیغام ...... . ''امن ِ عالم'' 12 1
16 علم کے چار معیار 20 1
17 وفیات 23 1
18 حضور ۖ کی سیرت و صورت 24 1
19 آپ ۖ کی سیرت طیبہ واخلاقِ حسنہ کی ایک جھلک : 24 18
20 باادب با نصیب 35 1
22 کلام ِالٰہی میں دُعا کی اہمیت وتاکید 40 1
23 دُعا کے سلسلہ میں حکمِ خداوندی : 40 22
24 خدا کی جانب سے قبولیت ِدعا کا وعدہ : 40 22
25 دعا سے تکبر کرنے والے کا انجام.... دوزخ : 41 22
26 پریشان حال کی دعا اللہ ہی قبول فرماتے ہیں : 41 22
27 شبِ آخر میں اُمید و خوف کے ساتھ دُعا : 42 22
28 نیکی میں سبقت اوراُمید وخوف کے ساتھ دُعا کرنے والے 42 22
29 مسئلہ توسل پر ا عتراض 43 1
30 ایک جھوٹی روایت : 45 29
31 علامہ محمود آلوسی رحمہ اللہ کا مسلک : 45 29
32 امام ابوحنیفہ و امام ابو یوسف رحمہما اللہ کا حوالہ : 46 29
33 ایک اور قادیانی سکینڈل ............. ملک کو کروڑوں کا ماہانہ ٹیکہ 47 1
34 گر شہادت ہو مطلوب تو...... 51 1
35 بقیہ : مسئلہ توسل پر اعتراض 54 29
36 دینی مسائل 55 1
37 ( مسافرت میں نماز پڑھنے کابیان ) 55 36
38 وطن ِاصلی اور وطن ِاقامت : 55 36
39 (١) وطن ِاصلی 55 36
40 (٢) وطن ِاقامت : 56 36
41 تابع و متبوع کی نیت کے مسائل : 57 36
42 مسافرت میں عورتوں کے مخصوص مسائل : 57 36
43 تقریظ وتنقید 58 1
44 بقیہ : دینی مسائل 62 36
45 اخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter