ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2005 |
اكستان |
|
ہو جائے اور حلاوت نصیب ہو جائے تو پھر جسمانی راحت کا خیال ہی دل سے نکل جاتا ہے۔ہے تو ٹھیک ہے، نہیں ہے تو بھی ٹھیک ہے ۔اور آدمی کو جب اِس کی لذت نصیب ہو جاتی ہے اوراللہ تعالیٰ ہر ایک کو اس کی لذت عطا فرمائے تو پھر اس کے لیے سب سے بہترین مشغلہ زندگی کا علم کا حصول ہو جاتا ہے ۔تو اِن چار معیاروں پر جو پورا اُترے گا انشاء اللہ اُ س کے لیے ہر طرح سے کامیابی ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ ہم سب کو کہنے سُننے سے زیادہ عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔ وآخردعوانا ان الحمد للّٰہ رب العالمین۔ وفیات گزشتہ ماہ کی ٢٢تاریخ کو جامعہ مدنیہ کے مفتی واستاذالحدیث مولانا مفتی عبدالواحد صاحب کے والد گرامی وفات پا گئے انا للہ وانا الیہ راجعون ۔مرحوم بہت نیک انسان تھے ان کی وفات سے خاندان ایک شفیق سایہ سے محروم ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماکر بلند ترین درجات سے سرفراز فرمائے۔ مفتی صاحب سمیت خاندان کے دیگر افراد کو اس صدمہ پر صبرِ جمیل عطا فرمائے ،اہلِ جامعہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ گیارہ مارچ کو جامعہ مدنیہ کے سابق ناظم جناب شیخ مقبول احمد صاحب مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ قبل ازیں مرحوم محکمہ ٹیلیفون میں ڈویژنل انجنیئر رہے۔ مرحوم بہت سی خوبیوں کے علاوہ بہت پارسا انسان تھے ،بیعت کا تعلق حضرت بانی ٔ جامعہ سے تھا ۔ان کی وفات اہلِ خاندان کے لیے بہت بڑا حادثہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو اس پر صبرِ جمیل عطا فرمائے اور شیخ صاحب مرحوم کی مغفرت فرماکر آخرت کے بلند درجات عطا فرمائے۔ جامعہ مدنیہ جدید اورخانقاہ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اوردُعائے مغفرت کرائی گئی۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔آمین۔