ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2005 |
اكستان |
|
تقریظ وتنقید نام کتاب : اسلامی آداب ِزندگی تالیف : محمد منصور الزماں صدیقی صفحات : ٩٣٨ سائز : ٨/٢٠٢٦ ناشر : القاسم اکیڈمی، جامعہ ابوہریرہ، خالق آباد، نوشہرہ قیمت : درج نہیں محترم جناب منصور الزماں صاحب صدیقی بانی وامیر ''صدیقی ٹرسٹ'' ایک فعال بزرگ ہیں ،عرصۂ دراز سے اپنے ادارہ سے اُمت ِمسلمہ کو اصلاحی اورتعمیری لٹریچر فراہم کررہے ہیں۔ آپ نے جہاں دیگر بہت سے علماء کے قیمتی مضامین شائع کیے ہیں، وہیں خود بھی بہت سے متنوع الاقسام مضامین لکھ کر شائع فرمائے ہیں۔ زیرتبصرہ کتاب ''اسلامی آداب ''میں آپ کے اُنہی مختلف الاقسام مضامین کو یکجا کرکے شائع کیا گیا ہے ۔ اس کتاب کو تیرہ ابواب میں تقسیم کرکے اُن کے تحت قرآنی تعلیمات ، احادیث نبوی، عبادات ، معاملات ، فضائلِ اعمال ،اخلاق وخصائل ، محبت واطاعت ِرسول اللہ ۖ ، محرّمات سے اجتناب ، منہیات کی نشاندہی ،فرق ِباطلہ کا تعاقب ، ردّ ِ بدعات ، دعوتِ سنت، اتحادِ اُمت، خدمت ِانسانیت اور ان جیسے دیگر عنوانات کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ بعض مقامات ایسے بھی ہیں جہاں مؤلف سے اختلاف کیا جاسکتا ہے ،تاہم مجموعی طورپر کتاب ایک عمدہ کاوش ہے اورعوام الناس کے لیے مفید ہے ۔