Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2005

¾اكستان Ù

28 - 64
بسر ہوتی تھیں ۔
	٭  حضور  ۖ  کے گھروں میں اکثر فاقہ رہتا تھا اور کئی کئی دن تک رات کو کھانا نہیں ملتا تھا۔دو دو مہینوں تک لگا تار گھروں میں چولہا جلنے کی نوبت نہیں آتی تھی ، چند کھجوروں پر گزارا ہوتا تھا ۔
	٭  آپ  ۖ  کبھی کسی کا احسان لینا گوارہ نہ فرماتے ۔ 
	٭  آپ  ۖ  لین دین کے معاملات میں بہت صاف تھے ۔ 
	٭  جو وعدہ فرماتے اس کو پورا کرتے، کبھی بدعہدی نہیں فرمائی ۔
	٭  سچائی آپ  ۖ  کی ایک ایسی صفت تھی کہ دشمن بھی اِس کو مانتے تھے ، ابوجہل کہا کرتا تھا کہ محمد (ۖ) میں تم کو جھوٹا نہیں کہتا۔ 
	٭  آپ  ۖ  شرمیلے بہت تھے ،کبھی کسی کے ساتھ بد زبانی نہیں کی ۔ 
	٭  آپ  ۖ  کی طبیعت میں بہت استقلال تھا جس چیز کا پکاارادہ ہو جاتا پھر اُس کو پورا ہی فرماتے  
	٭  آپ  ۖ  کی بہادری بے مثال تھی۔ 
	٭  مزاجِ مبارک میں سادگی بہت تھی ۔ کھانے پینے، پہننے اَوڑھنے ، اُٹھنے بیٹھنے کسی چیز میں تکلف پسند نہ تھا، جو سامنے آجاتا وہ کھا لیتے ، پہننے کے لیے موٹا جھوٹا جو مل جاتا اُ س کو پہن لیتے۔ زمین پر، چٹائی پر، فرش پر جہاں جگہ ملتی بیٹھ جاتے ۔ اللہ کی نعمتوںسے جائز طورپرفائدہ اُٹھانے کی اجازت آپ  ۖ نے ضرور دی لیکن تن پروری اورعیش کو نہ اپنے لیے پسند فرمایا نہ عام مسلمانوں کے لیے۔ 
	٭  دُنیا سے بے رغبتی کے باوجود آپ  ۖ  کو خشک مزاجی اورروکھا پن پسند نہ تھا۔
	٭  کبھی کبھی دلچسپی کی باتیں فرماتے ۔
	٭  آپ  ۖ  کی احتیاط کا یہ عالم تھاکہ کسی کے گھر جاتے تو د روازے کے دائیں یا بائیں کھڑے ہوجاتے اوراُس سے اجازت مانگتے ،سامنے اس لیے نہ کھڑے ہوتے کہ نظر گھر کے اندر نہ پڑے۔
	٭  صفائی کا خاص خیال رہتا ۔ 
	٭  گفتگو ٹھہر ٹھہر کر فرماتے تھے ۔ ایک ایک فقرہ الگ ہوتا ۔ کسی کی بات کا ٹ کر گفتگو نہ فرماتے، جو بات ناپسند ہوتی اُ س کو ٹال دیتے ،زیادہ دیر چپ رہتے، بے ضرورت گفتگو نہ فرماتے ۔ ہنسی آتی تو مسکرا دیتے ۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 مثال سے وضاحت : 6 3
5 ''شام'' کے فضائل : 6 3
6 دارُالخلافہ کی مدینہ منورہ سے منتقلی : 6 3
7 ''شام'' کی فضیلت ہمیشہ کے لیے ہے : 7 3
8 حضرت معاویہ کے لیے نبی علیہ السلام کی دعا : 8 3
9 حضرت عمروبن عاص کی شخصیت اورعرب کے چار داناء : 8 3
10 حضرت عمروبن العا ص کے حبشہ جانے کی وجہ : 8 3
11 حبشہ کے بادشاہ سے حضرت جعفر کی گفتگو : 9 3
12 بادشاہ کا ردِعمل : 9 3
13 بادشاہ کا عجیب قصہ : 9 3
14 حضرت عمروبن العاص کا اسلام لانا : 10 3
15 قرآن کا پیغام ...... . ''امن ِ عالم'' 12 1
16 علم کے چار معیار 20 1
17 وفیات 23 1
18 حضور ۖ کی سیرت و صورت 24 1
19 آپ ۖ کی سیرت طیبہ واخلاقِ حسنہ کی ایک جھلک : 24 18
20 باادب با نصیب 35 1
22 کلام ِالٰہی میں دُعا کی اہمیت وتاکید 40 1
23 دُعا کے سلسلہ میں حکمِ خداوندی : 40 22
24 خدا کی جانب سے قبولیت ِدعا کا وعدہ : 40 22
25 دعا سے تکبر کرنے والے کا انجام.... دوزخ : 41 22
26 پریشان حال کی دعا اللہ ہی قبول فرماتے ہیں : 41 22
27 شبِ آخر میں اُمید و خوف کے ساتھ دُعا : 42 22
28 نیکی میں سبقت اوراُمید وخوف کے ساتھ دُعا کرنے والے 42 22
29 مسئلہ توسل پر ا عتراض 43 1
30 ایک جھوٹی روایت : 45 29
31 علامہ محمود آلوسی رحمہ اللہ کا مسلک : 45 29
32 امام ابوحنیفہ و امام ابو یوسف رحمہما اللہ کا حوالہ : 46 29
33 ایک اور قادیانی سکینڈل ............. ملک کو کروڑوں کا ماہانہ ٹیکہ 47 1
34 گر شہادت ہو مطلوب تو...... 51 1
35 بقیہ : مسئلہ توسل پر اعتراض 54 29
36 دینی مسائل 55 1
37 ( مسافرت میں نماز پڑھنے کابیان ) 55 36
38 وطن ِاصلی اور وطن ِاقامت : 55 36
39 (١) وطن ِاصلی 55 36
40 (٢) وطن ِاقامت : 56 36
41 تابع و متبوع کی نیت کے مسائل : 57 36
42 مسافرت میں عورتوں کے مخصوص مسائل : 57 36
43 تقریظ وتنقید 58 1
44 بقیہ : دینی مسائل 62 36
45 اخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter