Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2005

¾اكستان Ù

17 - 64
کہ تو نے میرے ساتھ دھوکہ کی بات کی لیکن میں اپنی بات پر قائم رہوں گا۔ آپ نے اُسے قتل نہیں کیا پھروہ دائرۂ اسلام میں داخل ہوگیا۔
	قرآن ِحکیم میں ارشاد ہے  : 
لَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ اَلْقٰی اِلَیْکُمُ السَّلَامَ لَسْتَ مُؤْمِناً (سورۂ نساء )
	''جو تم سے سلام علیک کرے اُسے یہ مت کہوکہ تو مسلمان نہیں'' ۔ 
	تاکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ تم ایسے لوگوں کو بھی ماردو جو سچ مچ اسلام قبول کررہے ہوں۔ 
	آقائے نامدار  ۖ نے ایک اِسی قسم کے واقعہ پر صحابۂ کرام   کو بہت ملامت فرمائی اورباربار فرماتے رہے۔
اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَبْرَأُ اِلَیْکَ مِمَّا صَنَعَ فُلان (اوکماقال علیہ الصلٰوة والسلام )
''خداوندا جو کچھ فلاں شخص نے کیا ہے میں اُس سے تیرے دربار میں براء ت پیش کرتا ہوں''۔
	ہماری کتب ِفقہ میں قانون بتلایا گیا ہے کہ اگر کوئی مجاہد کسی کافر کودُور سے اشارہ سے بلائے اور وہ اس کے بلانے پر پاس آجائے تو اُسے قتل کرنا جائز نہیں،اسے امان دی جائے گی کیونکہ اگرچہ صراحةً امان نہیں دی گئی ہے مگر اشارةً اوربظاہر حال امان دی گئی ہے۔ 
	اسلام نے جملہ مظالم کی بیخ کنی کردی ہے مثلاً زمانۂ جاہلیت کا دستور تھا کہ لڑکیوں کو زندہ درگور کردیا کرتے تھے اوراِسے عین غیرت مندی و حیا خیال کرتے تھے۔ 
وَاِذَابُشِّرَاَحَدُھُمْ بِالْاُنْثٰی ظَلَّ وَجْھُہ مُسْوَدًّا وَّھُوَکَظِیْم  یَتَوَارٰی مِنَ الْقَوْمِ مِنْ سُوْئِ مَابُشِّرَبِہ ط اَیُمْسِکُہ عَلٰی ھُوْنٍ اَمْ یَدُ سُّہ فِی التُّرَابِ ط اَ لَا سَآئَ  مَا یَحْکُمُوْنَ ۔ (سورۂ نحل )
''اورجب اُن میں کسی کو بیٹی کی خوشخبری ملے تو سارے دن اُس کا منہ سیاہ رہے اور دل میں گھٹتا رہے، لوگوں سے اس خوشخبری کے برائی کے مارے چھپتا پھرے کہ اس کو ذلت قبول کرکے (زندہ) رہنے دے یا اس کو مٹی میں داب دے۔ دیکھو! کیسا برا فیصلہ کرتے ہیں''۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 مثال سے وضاحت : 6 3
5 ''شام'' کے فضائل : 6 3
6 دارُالخلافہ کی مدینہ منورہ سے منتقلی : 6 3
7 ''شام'' کی فضیلت ہمیشہ کے لیے ہے : 7 3
8 حضرت معاویہ کے لیے نبی علیہ السلام کی دعا : 8 3
9 حضرت عمروبن عاص کی شخصیت اورعرب کے چار داناء : 8 3
10 حضرت عمروبن العا ص کے حبشہ جانے کی وجہ : 8 3
11 حبشہ کے بادشاہ سے حضرت جعفر کی گفتگو : 9 3
12 بادشاہ کا ردِعمل : 9 3
13 بادشاہ کا عجیب قصہ : 9 3
14 حضرت عمروبن العاص کا اسلام لانا : 10 3
15 قرآن کا پیغام ...... . ''امن ِ عالم'' 12 1
16 علم کے چار معیار 20 1
17 وفیات 23 1
18 حضور ۖ کی سیرت و صورت 24 1
19 آپ ۖ کی سیرت طیبہ واخلاقِ حسنہ کی ایک جھلک : 24 18
20 باادب با نصیب 35 1
22 کلام ِالٰہی میں دُعا کی اہمیت وتاکید 40 1
23 دُعا کے سلسلہ میں حکمِ خداوندی : 40 22
24 خدا کی جانب سے قبولیت ِدعا کا وعدہ : 40 22
25 دعا سے تکبر کرنے والے کا انجام.... دوزخ : 41 22
26 پریشان حال کی دعا اللہ ہی قبول فرماتے ہیں : 41 22
27 شبِ آخر میں اُمید و خوف کے ساتھ دُعا : 42 22
28 نیکی میں سبقت اوراُمید وخوف کے ساتھ دُعا کرنے والے 42 22
29 مسئلہ توسل پر ا عتراض 43 1
30 ایک جھوٹی روایت : 45 29
31 علامہ محمود آلوسی رحمہ اللہ کا مسلک : 45 29
32 امام ابوحنیفہ و امام ابو یوسف رحمہما اللہ کا حوالہ : 46 29
33 ایک اور قادیانی سکینڈل ............. ملک کو کروڑوں کا ماہانہ ٹیکہ 47 1
34 گر شہادت ہو مطلوب تو...... 51 1
35 بقیہ : مسئلہ توسل پر اعتراض 54 29
36 دینی مسائل 55 1
37 ( مسافرت میں نماز پڑھنے کابیان ) 55 36
38 وطن ِاصلی اور وطن ِاقامت : 55 36
39 (١) وطن ِاصلی 55 36
40 (٢) وطن ِاقامت : 56 36
41 تابع و متبوع کی نیت کے مسائل : 57 36
42 مسافرت میں عورتوں کے مخصوص مسائل : 57 36
43 تقریظ وتنقید 58 1
44 بقیہ : دینی مسائل 62 36
45 اخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter