ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2005 |
اكستان |
|
کہتے ہو جو ایسے نیک ہیں یہ ہیں وہ ہیں کہ میں ان کو اپنے ملک سے نکال دوں یہ تو نہیں ہو سکتا ۔ان کے تو عقائد بھی صحیح ہیں باتیں بھی صحیح ہیں ۔ تو عمروبن العاص رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اچھا پھر مجھے بھی آپ مسلمان کر لیجیے یہ اُن کے ہاتھ پر مسلمان ہو گئے ۔بادشاہ کے ہاتھ پر گویا کہ دل سے مسلمان ہو ئے کہ جب یہ بادشاہ دوسرے علاقہ کا دوسرے مذہب کا ماننے والا وہ مسلمان ہو چکا ہے وہ صحیح بات تسلیم کرچکا ہے تو یقینا یہ صحیح ہے تو مسلمان ہو گئے، پھر آگئے پھر مسلمان ہی رہے، پھر یہ آگئے جناب رسول اللہ ۖ کے پا س۔ تو آقائے نامدار ۖ نے اِ ن کی تعریف کی ہے اورارشاد فرمایا اَسْلَمَ النَّاسُ وَاٰمَنَ عَمْرُوبْنُ الْعَاصِ اورایسی مثال دوسری کوئی نہیں ہے کہ صحابی کسی تابعی کے ہاتھ پر مسلمان ہو اہو سوائے عمروابن العاص کے کہ یہ ایسے ہیں ،ان کا جو اسلام ہے وہ تابعی کے ہاتھ پر ہے اورخود صحابی ہیں، تو آقائے نامدار ۖ نے اِن کی تعریف کی ہے۔ اب یہ حضرات وہ ہیں کہ جن کے نام جھگڑوں میں نزاعات میں آتے ہیں توان کی طرف کوئی بددلی یا بدگمانی ذہنوں میں نہیں آنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ان سب کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں سب صحابہ کرام کی تعظیم کی توفیق دے اورآخرت میں اِن کا ساتھ عطا فرمائے ۔آمین ۔اختتامی دُعا..................... جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) مسجد حامد کی تکمیل(٢) طلباء کے لیے دارالاقامہ (ہوسٹل) اور درسگاہیں(٣) کتب خانہ اور کتابیں (٤) پانی کی ٹنکی ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اجر ہے ۔ (ادارہ)