Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2005

اكستان

61 - 64
نے رکوع کردیا تو مقتدی باقی قنوت کو چھوڑ دے اور امام کی متابعت کرے کیونکہ دعائے قنوت کابعض حصہ جو وہ پڑھ چکا ہے وہ بھی کافی ہے اور اگر امام نے قنوت پڑھ کر رکوع کردیا جبکہ مقتدی نے ابھی دعائے قنوت کچھ بھی نہ پڑھی ہوتو اگر رکوع کے جاتے رہنے کا خوف ہوتو مقتدی رکوع کرلے اور اگر یہ خوف نہ ہوتو کوئی مختصر سی دعامثلاً تین بار   اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ  کہہ کر رکوع کرلے۔
	مسئلہ  :  مسبوق کو چاہیے کہ امام کے ساتھ قنوت پڑھے پھر بعد میں نہ پڑھے اوراگر مسبوق تیسری رکعت کے رکوع میں شامل ہوا اورامام قنوت پڑھ چکا تھا تو مسبوق اپنی بقیہ نماز میں قنوت نہ پڑھے کیونکہ اس کو تیسری رکعت مل گئی اور امام کا قنوت اس کی قرا ء ت کی طرح مقتدی کے لیے کافی ہو گیا۔
	مسئلہ  :  اگر وتر کسی ایسے شخص کے پیچھے پڑھے جو رکوع کے بعد قومہ میں قنوت پڑھتا ہے تو امام کی متابعت کرے اور قومہ میں اس کے ساتھ قنوت پڑھے۔
	مسئلہ  :  اگر فجر کی نماز میں کسی شافعی فقہ کے امام نے قنوت پڑھی تو حنفی مقتدی کوچاہیے کہ وہ قنوت نہ پڑھے بلکہ ہاتھ چھوڑ ے ہوئے اتنی دیرخاموش کھڑا رہے۔
قنوتِ نازلہ 
	اگر اہلِ اسلام پر حادثہ عظیمہ واقع ہو مثلاً کافروں نے حملہ کیا ہوتو بالاتفاق فجر کی جماعت میں مسلمانوں کی فتح اور کافروں کی شکست کے لیے قنوت ِنازلہ پڑھے۔
	مسئلہ  :   پریشانی اگر اور زیادہ بڑھ جائے تو مغرب اور عشاء کی نماز میں بھی قنوتِ نازلہ پڑھ سکتے ہیں۔
	مسئلہ  :   قنوت ِنازلہ رکوع کے بعد پڑھی جائے۔ لہٰذا فجر کی دوسری رکعت ،مغرب کی تیسری رکعت اور عشاء کی چوتھی رکعت میں رکوع کے بعد سمع اللہ لمن حمدہ کہہ کر امام دعائے قنوت پڑھے اور مقتدی آمین کہتے رہیں۔ دعاسے فارغ ہو کر اللہ اکبر کہتے ہوئے سجدہ میںجائیں۔
	مسئلہ  :   اگر دعائے قنوت مقتدیوں کو یاد ہوتو امام بھی آہستہ پڑھے اور سب مقتدی بھی آہستہ پڑھیں اور اگر مقتدیوں کو یاد نہ ہو جیسا کہ عام طورپر ہوتا ہے تو امام آواز سے دعا کے کلمات کہے اور سب مقتدی آہستہ آہستہ آمین کہتے رہیں۔ 
	مسئلہ  :  دعائے قنوت پڑھتے وقت وتروں کے قنوت کی طرح ہاتھ باندھ لیں ۔اور اگر ہاتھ چھوڑ کررکھیں تواس کی بھی گنجائش ہے۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 9 1
4 نبی علیہ السلام کی علالت اورحضراتِ انصارپراس کااثر: 9 3
5 حضراتِ انصار کے حق میں وصیّت : 10 3
6 نبی علیہ السلام کے جملے اور حضراتِ انصار کے جوابی جملے : 10 3
7 حضرات ِانصار کے کارنامے : 11 3
8 پیشینگوئی : 11 3
9 ایک اور ہدایت : 11 3
10 وفیات 12 1
11 احکام عیدا لاضحٰی وقربانی 13 1
12 عشرہ ذی الحجہ کے فضائل : 13 11
13 تکبیرِ تشریق : 13 11
14 نمازِ عید : 13 11
15 قربانی : 14 11
16 قربانی کس پر واجب ہوتی ہے ؟ : 14 11
18 قربانی کے دن : 15 11
19 قربانی کے بدلہ میں صدقہ وخیرات : 15 11
20 قربانی کا وقت : 15 11
21 قربانی کے جانور : 16 11
22 قربانی کا مسنون طریقہ : 16 11
23 آداب ِقربانی : 17 11
24 قربانی کے متفرق مسائل : 17 11
25 قربانی کا گوشت : 18 11
26 پردہ کا حکم قرآن پاک میں 19 1
27 اجماع کی قوت : 20 26
28 اور پردہ کھینچ دیا ۔ 21 26
29 حج : اجتماعی بندگی کی علامت 24 1
30 بقیہ : پردہ کا حکم قرآن پاک 27 26
31 دینی اُمور پر اُجرت 28 1
32 قربانی کے مسائل 33 1
33 قربانی کس پر واجب ہے : 33 32
34 (2)قربانی مقیم پر واجب ہوتی ہے مسافر پر نہیں : 33 32
35 قربانی کا وقت : 34 32
36 قربانی کے جانور : 35 32
37 39 32
38 مالدار کے جانور خریدنے سے متعلق مسائل : 39 32
39 .فقیر کے جانور خریدنے سے متعلق مسائل : 40 32
40 دُوسرے کی طرف سے قربانی کے مسائل : 40 32
41 قربانی کا گوشت اور کھال 41 32
42 متفرق مسائل : 42 32
43 ذبح کے بعد کی دعا : 42 32
44 نعت النبی ۖ 44 1
45 حُسنِ ادب اوراُس کی اہمیت 45 1
46 بات چیت میں تمیز اورادب کی تعلیم : 45 45
47 تذکرة السامع کی ایک فصل کا خلاصہ : 47 45
48 طلبہ کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کی نصیحتیں : 50 45
49 عیسائیوں کا عقیدہ ابنیت کیا ہے؟ 54 1
50 عقیدۂ ا بنیت کی وضاحت : 54 49
51 عقیدۂ ا بنیت اور قرآن مجید : 54 49
52 عقیدۂ ا بنیت اور بائبل : 56 49
53 حضرت مسیح علیہ السلام کا ذاتی اقرار : 56 49
54 ''ابن ِخدا'' کا لفظ اور یونانی متن : 56 49
55 اصطلاح'' ابن ِخدا ''کی حقیقت : 57 49
56 کون کون خدا کا بیٹا ؟ : 57 49
57 ایک تسلیم شدہ حقیقت : 58 49
58 دینی مسائل 59 1
59 ( نمازِ وتر کا بیان ) 59 58
60 قنوتِ نازلہ 61 58
61 اخبارالجامعہ 63 1
Flag Counter