Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2005

اكستان

14 - 64
دوسری نمازوں کے فرق صرف اتنا ہے کہ اس میں ہر رکعت کے اندر تین تین تکبیریں زائد ہیں ۔ پہلی رکعت میں ''سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ ..............الخ '' پڑھنے کے بعد قراء ت سے پہلے اوردوسری رکعت میں قراء ت کے بعد رکوع سے پہلے۔ان زائد تکبیروں میں کانوں تک ہاتھ اُٹھانا چاہیے ۔پہلی رکعت میں دو تکبیروں کے بعد ہاتھ چھوڑ دیں تیسری تکبیر کے بعد ہاتھ باندھ لیں، دوسری رکعت میںتینوں تکبیروں کے بعد ہاتھ چھوڑ دئیے جائیں چوتھی تکبیر کے ساتھ رکوع میں چلے جائیں ۔نماز عید کے بعد خطبہ سنت ہے۔  ١
 قربانی  :
	قربانی ایک اہم عبادت اور شعائر اسلام میں سے ہے ۔زمانہ جاہلیت میں بھی اس کو عبادت سمجھا جاتاتھا مگر بتوں کے نام پر قربانی کرتے تھے ۔ اسی طرح آج تک بھی دوسرے مذاہب میں قربانی مذہبی رسم کے طورپر ادا کی جاتی ہے، بتوں کے نام پر یامسیح کے نام پر قربانی کرتے ہیں ۔ سورة الکوثر میں اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول  ۖ کو حکم دیا ہے کہ جس طرح نماز اللہ کے سوا کسی کی نہیں ہو سکتی، قربانی بھی اسی کے نام پر ہونی چاہیے فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ  کا یہی مفہوم ہے ۔دوسری ایک آیت میںاسی مفہوم کو دوسرے عنوان سے اس طرح بیان فرمایا ہے کہ  :   ''  اِنَّ صَلَا تِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ  '' 
	رسول اللہ  ۖ نے بعد ہجرت دس سال مدینہ طیبہ میں قیام فرمایا، ہر سال برابر قربانی کرتے تھے(ترمذی)۔ جس سے معلوم ہو اکہ قربانی صرف مکہ معظمہ کے لیے مخصوص نہیں ،ہر شخص پر ہر شہر میں بعد تحققِ شرائط واجب ہے اور مسلمانوں کو اس کی تاکید فرماتے تھے اسی لیے جمہور اسلام کے نزدیک قربانی واجب ہے۔(شامی) 
قربانی کس پر واجب ہوتی ہے ؟  :
	قربانی ہرمسلمان ،عاقل ، بالغ اور مقیم پر واجب ہوتی ہے جس کی مِلک میں ساڑھے باون تولہ چاندی یا اُس کی قیمت کا مال اس کی حاجات ِاصلیہ سے زائد موجود ہو ۔ یہ مال خواہ سونا چاندی یااس کے زیورات ہوں یا مالِ تجارت یا ضرورت سے ز ائدگھریلو سامان یا مسکونہ مکان سے زائد کوئی مکان وغیرہ ہو۔(شامی)
  ١  عیدین کی نماز میں خطبہ پڑھنا فرض نہیں اور اسی طرح خطبہ کے لیے مقتدی کا بیٹھنا بھی سنت ہے لیکن جب بیٹھا رہے تو خطبہ کی طرف کان لگانا اوراُس کو سننا واجب ہے ،کسی بات میں لگنا حرام ہے ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 9 1
4 نبی علیہ السلام کی علالت اورحضراتِ انصارپراس کااثر: 9 3
5 حضراتِ انصار کے حق میں وصیّت : 10 3
6 نبی علیہ السلام کے جملے اور حضراتِ انصار کے جوابی جملے : 10 3
7 حضرات ِانصار کے کارنامے : 11 3
8 پیشینگوئی : 11 3
9 ایک اور ہدایت : 11 3
10 وفیات 12 1
11 احکام عیدا لاضحٰی وقربانی 13 1
12 عشرہ ذی الحجہ کے فضائل : 13 11
13 تکبیرِ تشریق : 13 11
14 نمازِ عید : 13 11
15 قربانی : 14 11
16 قربانی کس پر واجب ہوتی ہے ؟ : 14 11
18 قربانی کے دن : 15 11
19 قربانی کے بدلہ میں صدقہ وخیرات : 15 11
20 قربانی کا وقت : 15 11
21 قربانی کے جانور : 16 11
22 قربانی کا مسنون طریقہ : 16 11
23 آداب ِقربانی : 17 11
24 قربانی کے متفرق مسائل : 17 11
25 قربانی کا گوشت : 18 11
26 پردہ کا حکم قرآن پاک میں 19 1
27 اجماع کی قوت : 20 26
28 اور پردہ کھینچ دیا ۔ 21 26
29 حج : اجتماعی بندگی کی علامت 24 1
30 بقیہ : پردہ کا حکم قرآن پاک 27 26
31 دینی اُمور پر اُجرت 28 1
32 قربانی کے مسائل 33 1
33 قربانی کس پر واجب ہے : 33 32
34 (2)قربانی مقیم پر واجب ہوتی ہے مسافر پر نہیں : 33 32
35 قربانی کا وقت : 34 32
36 قربانی کے جانور : 35 32
37 39 32
38 مالدار کے جانور خریدنے سے متعلق مسائل : 39 32
39 .فقیر کے جانور خریدنے سے متعلق مسائل : 40 32
40 دُوسرے کی طرف سے قربانی کے مسائل : 40 32
41 قربانی کا گوشت اور کھال 41 32
42 متفرق مسائل : 42 32
43 ذبح کے بعد کی دعا : 42 32
44 نعت النبی ۖ 44 1
45 حُسنِ ادب اوراُس کی اہمیت 45 1
46 بات چیت میں تمیز اورادب کی تعلیم : 45 45
47 تذکرة السامع کی ایک فصل کا خلاصہ : 47 45
48 طلبہ کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کی نصیحتیں : 50 45
49 عیسائیوں کا عقیدہ ابنیت کیا ہے؟ 54 1
50 عقیدۂ ا بنیت کی وضاحت : 54 49
51 عقیدۂ ا بنیت اور قرآن مجید : 54 49
52 عقیدۂ ا بنیت اور بائبل : 56 49
53 حضرت مسیح علیہ السلام کا ذاتی اقرار : 56 49
54 ''ابن ِخدا'' کا لفظ اور یونانی متن : 56 49
55 اصطلاح'' ابن ِخدا ''کی حقیقت : 57 49
56 کون کون خدا کا بیٹا ؟ : 57 49
57 ایک تسلیم شدہ حقیقت : 58 49
58 دینی مسائل 59 1
59 ( نمازِ وتر کا بیان ) 59 58
60 قنوتِ نازلہ 61 58
61 اخبارالجامعہ 63 1
Flag Counter