ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2005 |
اكستان |
|
اخبارالجامعہ جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ١٩ نومبر بروز جمعہ ٹانک سے دوپہر کے وقت جامعہ کے قدیم فاضل مولانا قاضی حبیب اللہ صاحب تشریف لائے مختلف امور پر گفتگو ہوئی اور دو پہر کا کھانا حضرت مہتمم صاحب کے ساتھ تناول فرمایا۔ ٢٠نومبر کو جناب الحاج امان اللہ خانصاحب اوران کے داماد جناب خالد صاحب لکی مروت سے جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے ، رات کو جامعہ مدنیہ جدید میں قیام کے بعد اگلے روز واپس تشریف لے گئے ۔ جامعہ کی تعلیمی و تعمیری ترقی دیکھ کر خوشی ومسرت کا اظہار کیا۔ ٢١نومبر/ ٨شوال سے جامعہ مدینہ جدید میں تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر طلباء کی آمد شروع ہوگئی اور ١٤ شوال سے باقاعدہ تعلیم کا آغاز ہوگیا، بحمداللہ ساڑھے چارسو سے زائد مقیم طلباء تعلیم حاصل کرنے میں مشغول ہیں ۔ ٢٤ نومبر کو جامعہ مدینہ جدید کی مکمل چاردیواری کی تعمیر کا آغا ز کیا گیا ۔ قارئین سے اس کی تکمیل کے لیے خصوصی دُعا کی درخواست ہے ۔ ٢٨ نومبر کو بعد ظہر محترم چودھری اسلم عاصم صاحب امریکہ سے جامعہ مدینہ جدید تشریف لائے ،جامعہ کی تعلیمی وتعمیری ترقی دیکھ کر خوشی ومسرت کا اظہار کیا ۔ اسی روز بعد مغرب حضرت مولانا قاضی ارشد الحسینی صاحب جامعہ مدنیہ جدید میں تشریف لائے اور اپنے بچوں کو جامعہ مدنیہ جدید میں داخل کرایا۔ یکم دسمبر کو ختم نبوت اکیڈمی لندن سے جناب ابراہیم باوا صاحب نے بعد عشاء حضرت مہتمم صاحب سے ملاقات کی اور مختلف اُمور پر گفتگو ہوئی۔ ٨دسمبر کو بعد مغرب کراچی سے محترم حافظ رشید احمد صاحب تشریف لائے۔ جامعہ مدنیہ جدید کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ ١٩ دسمبر کو محترم صوفی امین صاحب دن کے بارہ بجے جامعہ مدنیہ جدید میں تشریف لائے جامعہ کی تعمیر ی وتعلیمی سرگرمیوں کو ملاحظہ فرماکر خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔