Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2005

اكستان

52 - 64
	از انجملہ یہ ہے کہ دوسرے سے کوئی مسئلہ یا بات پوچھی جارہی ہوتو تم مجیب نہ بن جائو ۔ حکیم لقمان نے اپنے بیٹے سے کہا اِیَّاکَ اِذَسُئِلَ غَیْرُکَ اَنْ تَکُوْنَ الْمُجِیْبُ  خبر دار! دوسرے سے سوال ہوتو تم مجیب نہ بنو۔ ابن ِبطہ کہتے ہیں میں ابو عمر زاہد کی مجلس میں تھا ،کسی نے اُن سے ایک مسئلہ پوچھا ، میں نے پیش قدمی کرکے جواب دے دیا، تو ابو عمر نے میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا کہ آپ فضولیات کے ماہر معلوم ہوتے ہیں ، یہ سن کر میں بہت شرمندہ ہوا۔
	اسی کتاب الآداب الشرعیہ میں ہے کہ ابو عبیدفرماتے تھے علم کا شکریہ بھی ہے کہ تم جب کسی سے علمی مذاکرہ کرو، اوراُس مذاکرہ سے تم کو نئی معلومات حاصل ہوں تو بعد میںجب کبھی ان معلومات کا ذکر آجائے تو تم کو صاف صاف کہنا چاہیے کہ مجھے ان کی نسبت کچھ معلوم نہ تھا،تا آنکہ فلاں سے مذاکرہ ہوتو اُس نے مجھے یہ بتایا،ایسا کروگے تو علم کا شکریہ ادا ہوگااِس طرح بیان نہ کرو کہ گویا تم اپنی طرف سے یہ تحقیق بیان کررہے ہو۔ (٢/١٧٩) 
	اسی کتاب میں امام شافعی سے منقول ہے کہ اس علم کو کوئی حکومت اور عزتِ نفس سے حاصل کرکے فلاح نہ پائے گا ،ہاں جواِس کو ذلت نفس اور عسرت برداشت کرکے اور علم کی خدمت اور تواضع کرکے حاصل کرے وہ فلاح پائے گا ۔ (الآداب الشرعیہ ٢/٢٧)
	اصمعی سے منقول ہے کہ جو آدمی شاگردی کی ذلت تھوڑی دیر برداشت نہ کرے وہ جہالت کی ذلت میں عمر بھر گرفتار رہے گا۔ ابن المعتز نے کہا کہ جو طالب متواضع ہوگا اُسی کو زیادہ علم حاصل ہوگا ،جس طرح پست جگہ میں زیادہ پانی اکٹھا ہوتا ہے ۔حضرت زین العابدین مسجد میںآتے تو انبوہ میںگھس کر زید بن اسلم (حضرت عمر کے آزاد کردہ غلام )کے حلقہ میں جا بیٹھتے، کسی نے ٹوکا تو فرمایا کہ علم کی شان یہی ہے اُس کے پاس آیا جائے اورطلب کیا جائے جہاں کہیں بھی ہو ۔ امام شافعی فرماتے ہیں کہ ایک دن امام اعمش کسی طالب علم پر غضبناک ہو گئے ،دوسرے طالب علم نے کہا مجھ پر اِس طرح خفا ہوتے تو میںان کے پاس بھی نہ آتا ، یہ سن کر امام اعمش نے فرمایا کہ تمہاری طرح وہ بھی احمق ہے کہ میری کج خلقی کی وجہ سے اپنے نفع کی چیز چھوڑبیٹھے۔(الآداب الشرعیہ٢/٢٨۔٢٩)
	علامہ ابن الجوزی نے فرمایا کہ اپنے سے زیادہ عمر یا علم والے کی موجودگی میں تحدیث ِنعمت نہ کرے ۔امام شعبی جب ابراہیم نخعی کے ساتھ ہوتے تھے تو ابراہیم کلام نہیں فرماتے تھے ۔امام سفیان ثوری نے ابن عینیہ سے ایک بار فرمایا کہ آپ حدیث کیوں نہیںسناتے یعنی روایت حدیث کا مشغلہ کیوں نہیں اختیار فرماتے ؟ تو انھوں نے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 9 1
4 نبی علیہ السلام کی علالت اورحضراتِ انصارپراس کااثر: 9 3
5 حضراتِ انصار کے حق میں وصیّت : 10 3
6 نبی علیہ السلام کے جملے اور حضراتِ انصار کے جوابی جملے : 10 3
7 حضرات ِانصار کے کارنامے : 11 3
8 پیشینگوئی : 11 3
9 ایک اور ہدایت : 11 3
10 وفیات 12 1
11 احکام عیدا لاضحٰی وقربانی 13 1
12 عشرہ ذی الحجہ کے فضائل : 13 11
13 تکبیرِ تشریق : 13 11
14 نمازِ عید : 13 11
15 قربانی : 14 11
16 قربانی کس پر واجب ہوتی ہے ؟ : 14 11
18 قربانی کے دن : 15 11
19 قربانی کے بدلہ میں صدقہ وخیرات : 15 11
20 قربانی کا وقت : 15 11
21 قربانی کے جانور : 16 11
22 قربانی کا مسنون طریقہ : 16 11
23 آداب ِقربانی : 17 11
24 قربانی کے متفرق مسائل : 17 11
25 قربانی کا گوشت : 18 11
26 پردہ کا حکم قرآن پاک میں 19 1
27 اجماع کی قوت : 20 26
28 اور پردہ کھینچ دیا ۔ 21 26
29 حج : اجتماعی بندگی کی علامت 24 1
30 بقیہ : پردہ کا حکم قرآن پاک 27 26
31 دینی اُمور پر اُجرت 28 1
32 قربانی کے مسائل 33 1
33 قربانی کس پر واجب ہے : 33 32
34 (2)قربانی مقیم پر واجب ہوتی ہے مسافر پر نہیں : 33 32
35 قربانی کا وقت : 34 32
36 قربانی کے جانور : 35 32
37 39 32
38 مالدار کے جانور خریدنے سے متعلق مسائل : 39 32
39 .فقیر کے جانور خریدنے سے متعلق مسائل : 40 32
40 دُوسرے کی طرف سے قربانی کے مسائل : 40 32
41 قربانی کا گوشت اور کھال 41 32
42 متفرق مسائل : 42 32
43 ذبح کے بعد کی دعا : 42 32
44 نعت النبی ۖ 44 1
45 حُسنِ ادب اوراُس کی اہمیت 45 1
46 بات چیت میں تمیز اورادب کی تعلیم : 45 45
47 تذکرة السامع کی ایک فصل کا خلاصہ : 47 45
48 طلبہ کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کی نصیحتیں : 50 45
49 عیسائیوں کا عقیدہ ابنیت کیا ہے؟ 54 1
50 عقیدۂ ا بنیت کی وضاحت : 54 49
51 عقیدۂ ا بنیت اور قرآن مجید : 54 49
52 عقیدۂ ا بنیت اور بائبل : 56 49
53 حضرت مسیح علیہ السلام کا ذاتی اقرار : 56 49
54 ''ابن ِخدا'' کا لفظ اور یونانی متن : 56 49
55 اصطلاح'' ابن ِخدا ''کی حقیقت : 57 49
56 کون کون خدا کا بیٹا ؟ : 57 49
57 ایک تسلیم شدہ حقیقت : 58 49
58 دینی مسائل 59 1
59 ( نمازِ وتر کا بیان ) 59 58
60 قنوتِ نازلہ 61 58
61 اخبارالجامعہ 63 1
Flag Counter