Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2005

اكستان

25 - 64
	سفر حج پر روانہ ہونے والے تمام مومنین اپنے ارد گرد موجود ذاتی وانفرادی زنجیروں کو توڑ کر پھینک دیتے ہیں تاکہ وحدت کی مشق کریں اگرچہ ان لوگوں کا تعلق مختلف قوموں سے ہے، وہ الگ الگ علاقوں کے رہنے والے ہیں ، خاندانی اورنسلی اعتبار سے ایک دوسرے سے مختلف ہیں، اِن میں عرب ہیں ،عجم ہیں ، ایشیائی ہیں، افریقی ہیں ، یورپی ہیں ، سیاہ فام اور گورے ہیں ،گائوں والے ہیں ،شہر والے ہیں ،عالم وجاہل ہیں ،کمانڈروحاکم ہیں ،ملازم وخدمت گزار ہیں ، دولت مند اور فقیر ہیں۔ بہرحال یہ جو کچھ ہیںجہاں کے ہیں چاہے جیسا لباس پہنتے ہوں اور چاہے جتنی خصوصیات کے حامل ہوں ، اُن کی یہ تمام چیزیں اپنی جگہ پر ہیں مگر اس سرزمین پر قدم رکھتے ہی یہ لوگ اپنی ذاتی اور انفرادی زندگی سے تعلق رکھنے والی تمام چیزوں کوترک کردیتے ہیںاور ایک رنگ وایک ہی قسم کا لباس پہن کر آپس میں گھل مل جاتے ہیں۔میقات ہو یا عرفات ، سعی ہو یا طواف ، منٰی ہو یا مشعر حرام ،ہر جگہ سب لوگ ایک ساتھ ایک شکل میں ایک ہی عمل انجام دیتے ہوے نظر آتے ہیں۔
	تمام محبانِ خدا ورزائرین ِبیت اللہ آبادی کی بھیڑ میں گم ہوجاتے ہیں تاکہ اپنی ذات کو بھول جائیں ، یہ ایک قطرے کی طرح انسانوں کے سمندر میں شامل ہو جاتے ہیں تاکہ ایک مخصوص انداز میں ابدیت کے سمندر کی سیر کرلیں کیونکہ ان لوگوں نے کثرت سے وحدت کی طرف پہنچنے کا قصد کررکھا ہے چنانچہ ہر عاشق ومحب اپنا ہوش کھو کر بے خودی اورکیف ومستی کے والہانہ جذبات کے ساتھ اپنے رب کے حضور اس شان کے ساتھ آتاہے کہ نہ اُسے اپنے کپڑوں کا ہوش ہے اورنہ بالوں کا ، گردوغبار سے اٹے ہوئے چہرے کے ساتھ محبوب کے در و ازے پر پہنچ کر اپنی حاضری کا اعلان کرتا ہے  لَبَیْکَ اللّٰھُمَّ لَبَّیْکْ ۔ لَبَّےْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکْ ۔ اِنَّ  الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَکَ وَالْمُلْکْ ۔ لَاشَرِیْکَ لَکْ  یعنی''حاضرہوں اے اللہ! حاضرہوں، تیرا کوئی شریک نہیں ، حاضر ہوں بے شک سبھی تعریفیں اور نعمتیں تیری ہی ہیں اور بادشاہت بھی ، تیراکوئی ساجھی نہیں''۔
	دربارِ خداوندی میں پہنچنے والا ہربندہ ایک ایک فریضے کی ادائیگی دیوانوں کی طرح کرتا ہے ، کبھی اپنے مالک کے گھرکا چکر لگاتا ہے تو کبھی عرفات میں حمدوثنا کرتاہوا اپنی کوتاہی کی معافی چاہتا ہے، کبھی مزدلفہ میں قربِ الٰہی کا خواہاں رہتا ہے تو کبھی صفا اور مروہ کے درمیان دوڑ لگا کر سنت ِعاشقانہ کو تازہ کرتا ہے ،کبھی مقام ِابراہیم پر دست بستہ قیام کرتاہے تو کبھی میدانِ عرفات میں سربسجود محبوب کی یاد میںاشکبار رہتا ہے ،جمرات کو نہیں نفس کے شیطان کو کنکریاں مارتاہے ،جانوروں کی نہیں حقیقتاً اپنے نفس کی قربانی دیتا ہے ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 9 1
4 نبی علیہ السلام کی علالت اورحضراتِ انصارپراس کااثر: 9 3
5 حضراتِ انصار کے حق میں وصیّت : 10 3
6 نبی علیہ السلام کے جملے اور حضراتِ انصار کے جوابی جملے : 10 3
7 حضرات ِانصار کے کارنامے : 11 3
8 پیشینگوئی : 11 3
9 ایک اور ہدایت : 11 3
10 وفیات 12 1
11 احکام عیدا لاضحٰی وقربانی 13 1
12 عشرہ ذی الحجہ کے فضائل : 13 11
13 تکبیرِ تشریق : 13 11
14 نمازِ عید : 13 11
15 قربانی : 14 11
16 قربانی کس پر واجب ہوتی ہے ؟ : 14 11
18 قربانی کے دن : 15 11
19 قربانی کے بدلہ میں صدقہ وخیرات : 15 11
20 قربانی کا وقت : 15 11
21 قربانی کے جانور : 16 11
22 قربانی کا مسنون طریقہ : 16 11
23 آداب ِقربانی : 17 11
24 قربانی کے متفرق مسائل : 17 11
25 قربانی کا گوشت : 18 11
26 پردہ کا حکم قرآن پاک میں 19 1
27 اجماع کی قوت : 20 26
28 اور پردہ کھینچ دیا ۔ 21 26
29 حج : اجتماعی بندگی کی علامت 24 1
30 بقیہ : پردہ کا حکم قرآن پاک 27 26
31 دینی اُمور پر اُجرت 28 1
32 قربانی کے مسائل 33 1
33 قربانی کس پر واجب ہے : 33 32
34 (2)قربانی مقیم پر واجب ہوتی ہے مسافر پر نہیں : 33 32
35 قربانی کا وقت : 34 32
36 قربانی کے جانور : 35 32
37 39 32
38 مالدار کے جانور خریدنے سے متعلق مسائل : 39 32
39 .فقیر کے جانور خریدنے سے متعلق مسائل : 40 32
40 دُوسرے کی طرف سے قربانی کے مسائل : 40 32
41 قربانی کا گوشت اور کھال 41 32
42 متفرق مسائل : 42 32
43 ذبح کے بعد کی دعا : 42 32
44 نعت النبی ۖ 44 1
45 حُسنِ ادب اوراُس کی اہمیت 45 1
46 بات چیت میں تمیز اورادب کی تعلیم : 45 45
47 تذکرة السامع کی ایک فصل کا خلاصہ : 47 45
48 طلبہ کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کی نصیحتیں : 50 45
49 عیسائیوں کا عقیدہ ابنیت کیا ہے؟ 54 1
50 عقیدۂ ا بنیت کی وضاحت : 54 49
51 عقیدۂ ا بنیت اور قرآن مجید : 54 49
52 عقیدۂ ا بنیت اور بائبل : 56 49
53 حضرت مسیح علیہ السلام کا ذاتی اقرار : 56 49
54 ''ابن ِخدا'' کا لفظ اور یونانی متن : 56 49
55 اصطلاح'' ابن ِخدا ''کی حقیقت : 57 49
56 کون کون خدا کا بیٹا ؟ : 57 49
57 ایک تسلیم شدہ حقیقت : 58 49
58 دینی مسائل 59 1
59 ( نمازِ وتر کا بیان ) 59 58
60 قنوتِ نازلہ 61 58
61 اخبارالجامعہ 63 1
Flag Counter