Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2004

اكستان

47 - 66
بھی کلیدی رول ادا کیا ، حجاج کرام کو سہولتیں دیں، خواتین کے لیے دفاتر میں پردے کے استعمال کی اجازت دی۔ظاہر ہے کہ یہ اقدامات فوج یا اتاترک کے سیکولرازم سے میل نہیں کھاتے تھے اس لیے انھیں گیارہ مہینے میں بارہ مرتبہ عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرنا پڑا اور جب اس سے بھی کام نہ چلا تو فوج نے کمان سنبھالی۔ بالآخر مجبور ہو کر اربکان کو مئی ١٩٩٧ء میں وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیدینا پڑا ۔ پھر عدالتی آئین کا سہارالے کر ١٦جنوری ١٩٩٨ء کو رفاہ پارٹی پر پابندی عائد کردی گئی اورنجم الدین اربکان سمیت پارٹی کے پانچ رہنمائوں پرسیاسی سرگرمیوں میں شرکت پر روک لگا دی گئی۔
ہے وہی ساز کہن مغرب کا جمہوری نظام 		جسکے پردوں میں نہیں غیر از نوائے قیصری
	اور اب جب کہ سیاست کو طاقت نے اغوا کرلیا ہے اور سازشیں اس طرح بے نقاب ہو چکی ہیں کہ انھیں چھپایا بھی نہیں جا سکتا .............کہ
شریک حکم غلاموں کو کر نہیں سکتے 		خریدتے ہیں فقط اُن کا جوہرِ ادراک 
	اس شعر کی معنویت وضاحت میں آج کے سیاسی منظرنامے کو پڑھ لیجیے ۔ امریکہ کے ایک اشارے پر مسلم حکمراں خود اپنوں کو قتل اور ذلیل ورُسوا کررہے ہیں ۔ازلی دشمنوں کودوست سمجھ لینا اورچند روزہ زندگی کو حاصلِ زندگی خیال کرلینا کس قدر نادانی اوربدنصیبی ہے اور پھر اس بدنصیبی کے منحوس سائے میں وزیرستان ہو یا افغانستان ، کویت ہویا عراق ، مصرہویاسعودی عرب ،ہرجگہ غلام آقائوں کی پوری طاقت خود اپنے وطن کے ان نوجوانوں کے خلاف استعمال ہو رہی ہے جن میں ذراسی بھی اسلامی حمیت کا پاس ہے ۔ 
	محسن ِانسانیت  ۖ نے فرمایا  :
من اعان علی قتل مؤمن بشطر کلمة لقی اللّٰہ مکتوب بین عینیہ آئس من رحمة اللّٰہ ۔ (ابن ماجہ)
جس شخص نے کسی مسلمان کے قتل میں ایک کلمہ سے بھی مدد کی تو وہ قیامت کے دن حق تعالیٰ کی پیشی میں اسطرح لایا جائیگا کہ اسکی پیشانی پراسطرح لکھا ہوگا کہ یہ شخص اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محروم و مایوس ہے۔
	آج ایک معمولی سوجھ بوجھ رکھنے والا انسان بھی یہ محسوس کرکے پریشان ہے کہ مسلم حکمراں زبانِ خلق کو نقارہ خدا کیوں نہیں سمجھتے ؟ کیوں اپنے ہی ہاتھوں اپنی قوت وشوکت کو تاراج وبرباد کررہے ہیں، خود اپنے ملک کی خوش حالی اور امن وسکون کو غارت کرکے زمین کے ہر خطۂ عافیت میں نفرت وعداوت اوربم بارود کی فصل کیوں بور رہے ہیں ۔وہ ماضی کی تاریخ کو اگر نہیں پڑھ سکتے تو کل اور آج کے حالات تواُن کے سامنے ہیں؟ اگران حالات میں بھی انھیں آگہی کی توفیق نہ ملی توچند

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
52 حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق وعادات 48 51
73 اس شمارے میں 3 1
74 حرف آغاز 4 1
75 درس حدیث 6 1
76 حضرت حذیفہ اور حضرت ابن مسعود کی فضیلت 6 75
77 انہوںنے یزید کے ہاتھ پر بیعت نہیں کی تھی : 10 75
78 یزید کی موت کے بعد اِن کی حکومت ساری دنیا پر قائم ہوگئی تھی : 10 75
79 حضرت عمر ...... فتنوں کے آگے دیوار : 7 75
80 حضرت حذیفہ کی تصدیق کرنے کا حکم : 7 75
81 اپنا خلیفہ نامزد نہ کرنے کی وجہ : 7 75
82 حضرت محمد ابن مَسلَمہ کی فضیلت : 7 75
83 ایک خاتون کی رسول اللہ ۖ کی خدمت میں نکاح کی پیش کش : 8 75
84 صحابہ کرام کی غربت : 8 75
85 بعد میں فراخی آگئی : 9 75
86 اس بچے کی فضیلت : 9 75
87 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 11 1
88 حضرت اقدس مولانا نانوتوی اور دیوبند : 11 87
89 حضرت مولانا محمد قاسم صاحب اور نانوتہ اورآپ کا شجرہ نسب : 12 87
90 شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی عبدالحمید صاحب 19 1
91 اسراء ومعراج 24 1
92 (نقلی اور عقلی بحث) 24 91
93 اسراء و معراج کا فرق : 24 91
94 آراء مختلفہ دربارۂ معراج : 24 91
95 آغازِمعراج : 24 91
96 تعین ِسال( زمان ِسفر معراج) : 25 91
97 تعین ِماہ : 25 91
98 تعین ِرات : 25 91
99 کیفیت سفر معراج : 25 91
100 درایت : 26 91
101 اہلِ الحاد کے استدلال رؤیا وغیرہ پر بحث : 26 91
102 قرآن سے جسمانی معراج کا ثبوت : 28 91
103 واقعہ معراج پر عقلی بحث : 29 91
104 شبِ معراج 31 1
105 دُعائے مشائخ درشب ِبراء ت 33 1
106 شب ِبرا ء ت............ فضائل و مسائل 35 1
107 ماہِ شعبان کی فضیلت : 35 106
108 شبِ براء ت کی فضیلت : 35 106
109 شبِ برا ء ت میں کیا ہوتا ہے؟ : 36 106
110 ایک اعتراض اور اس کا جواب : 36 106
111 حضور علیہ الصلٰوة والسّلام کا پندرہویں شب میں معمول : 37 106
112 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 38 106
113 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حُکم : 38 106
114 شب براء ت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے : 39 106
115 انتقال پر ملال 39 1
116 اقبا ل کے آئینۂ گفتار میں 40 1
117 فرنگی تہذیب و جمہور یت کے خدوخال 40 116
118 عراق وایران کی جنگ : 40 116
119 شاہ فیصل کا قتل : 41 116
120 کویت پر صدام کا حملہ : 41 116
121 عراق کے بعد افغانستان آئیے : 45 116
122 حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق وعادات 49 1
123 دعاء کی افادیت و اہمیت 51 1
124 دینی مسائل 58 1
125 ( سجدہ سہو کا بیان ) 58 124
126 سجدہ سہو کا طریقہ : 58 124
127 سجدہ سہو کے چندمسائل : 58 124
128 سجدہ سہو واجب ہونے نہ ہونے کا ضابطہ : 59 124
129 سجدہ سہو کے تفصیلی مواقع : 59 124
130 (١) نیت باندھنا اور ثناء پڑھنا : 59 129
131 (٢) قرا ء ت کرنا : 59 129
132 (٣) رکوع کرنا : 60 129
133 (٤) سجدہ کرنا : 61 129
134 (٥) تعدیل ِارکان : 61 129
135 (٦) قعدہ کرنا : 61 129
136 (٧) التحیات پڑھنا : 62 129
137 (٨) سلام پھیرنا : 62 129
138 (٩) وتر میں قنوت پڑھنا : 62 129
139 (١٠) نماز میں سوچنے لگا : 63 129
140 نماز میں شک ہونا : 63 124
141 امام کے پیچھے سجدہ سہو کے مسائل : 64 124
Flag Counter