Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2004

اكستان

23 - 65
	سوچئے  !  لیکن یہ ذہن میں رکھیے کہ اس کا صحیح ادرا ک قرآن وحدیث کے مفہوم ومعانی میں تفکر و تدبر کے بغیر ممکن نہیں ۔ علامہ اقبال چونکہ اسلامی فلسفۂ حیات سے اچھی طرح واقف تھے اِس لیے انہیں یہ احساس تھا کہ قرآنی فلسفہ سے بیزاری اورفکر گستاخ کی غلط پاسداری ملک وقوم کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے۔ اس لیے تہذیب ِنو کے والہ وشیدا اور اس کی گھنی چھائوں میں سرپٹ دوڑنے والے فرزندانِ قوم سے مخاطب ہوکر کہتے ہیں ۔ ٹھہرو ! مجھ سے سنو : میںبھی کبھی اس نئی تہذیب کی راہوں کا مسافر تھا۔میرے احساسات بھی کل وہی تھے ، جوآج تمہارے ہیں  : 
معلوم ہے مجھ کو ترے احوال، کہ میں بھی		مدت ہوئی گزرا تھا اِسی راہ گزر سے
	اس لیے اگرتم سمجھ سکو تو عرض کروں کہ حیاتِ تازہ کی لذتوں کا انجام دروں ،حسد ، عداوت ، خود فروشی، ہولناکی اورقتل وخونریزی کے سوا اورکچھ نہیں کیونکہ حکمت ِافرنگ کا ہر فلسفۂ حیات ،لذت کام ودہن کے خوش رنگ پردے میں تفریق وتصادم جیسے ابلیسی فلسفہ پر مبنی ہے ۔ اس فلسفہ کی نشوونما کے لیے خواجگی کے کچھ مسکرات بنائے گئے ۔پھر انہیں رفتہ رفتہ ملتِ اسلامیہ کی جڑوں میں پیوست کرنا شروع کردیا گیا جس کے اثرات تفریق ِملل کی صورت میںرونما ہونے لگے ۔ نتیجہ ظاہر تھا ، امتیازِ خیر وشر کا تصور رُخصت ہوا، اچھا کیا ہے ؟ برا کیا ہے ؟
	گروہوں اور طبقوں میں تقسیم ہوکر عامة الناس کے لیے گمراہی اور اختلاف وانتشار کا سبب بن گیا جس کی وجہ سے  :    
تھا جو ناخوب بتدریج وہی خوب ہوا		کہ غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر
	وقت کی تیز رفتارگردش نے آج ہمیں جس موڑ پر لا کر چھوڑا ہے وہاں ہمیں ''خوب'' و''ناخوب'' کے مساوی ہونے یا ''ناخوب''کے ''خوب'' ہونے کا اتنا غم اور افسوس نہیں ،جتنا دکھ اور افسوس اس بات کا ہے کہ وقت کے فرعونوں نے ''خوب پر ناخوب''کا لیبل لگاکرمختلف تاویلات وترجیحات یا خطرناک تدبیروں کے ذریعہ ایسے گروہ کی تشکیل کردی جو حصولِ مقصد کو ہی سب سے بالاتر ،زندگی کاحاصل اور کامرانی کی ضمانت تصور کرتے ہیں ۔   
کرتے ہیں غلاموں کو غلامی پہ رضامند		تاویل مسائل کا بناتے ہیں بہانہ
	آج ان حقائق کا مشاہدہ دنیا کے ہر گوشے اور زندگی کے ہر شعبے میں کیا جا سکتا ہے ۔گائوں کی خانگی زندگی سے لے کرشہر کی تمدنی زندگی تک، ایوانِ سلطنت کی سیاسی فصیلوں سے لے کر رفاہی اداروںاور ملکی دانش گاہوں تک ، کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں اقتدار کی رسہ کشی، جنگ وجدل کا منحوس سایہ ، اور مادیت کی گرم بازای نہ ہو۔
	ان چیزوں نے اگر ایک طرف ربط وضبط ملت کی کوششوں کو نامرادکیا تو دوسری طرف اخلاقی اقدار وروایات کو پامال کرکے دنیائے انسانیت کو خانہ جنگی اور بارود کے دہانے پہ کھڑا کردیا۔ اقبال کی نگاہِ دوربین میں اسی تبدیلی کا نام نئی

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
57 اس شمارے میں 3 1
58 حرف آغاز 4 1
59 درس حدیث 6 1
60 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کاقوی حافظہ 6 59
61 ہمیشہ جوان رہے : 6 59
62 تکلیفوں پر صبر : 7 59
63 دینی طلباء کی تعریف قرآن میں : 7 59
64 مسجد میں سونا مکروہ ہے سوائے...... : 7 59
65 محبت کی دعاء : 8 59
66 کثرت روایات کی وجہ اور یادداشت کا امتحان : 8 59
67 حضرت ابو ہریرہ کی احادیث کی جانچ : 9 59
68 عبداللہ بن عمر وسے کثرتِ روایات اور اُس کی وجہ : 9 59
69 جامعہ مدنیہ جدید کی زیرِ تعمیر عمارت کا نقشہ 10 1
70 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 11 1
71 ٣۔ مدرسہ کے مہتمم صاحبان : 13 70
72 ٤۔ یہ تاریخی تبدیلی کب سے؟ : 13 70
73 وفیات 18 1
74 اقبال کے آئینہ گفتار میں 19 1
75 کمال ِ انسانی کے راز 26 1
76 اخلاق ِنبوت ۖ کی چند جھلکیاں 29 1
77 انسانیت کے نجات دہندہ : 30 76
78 سراپا شفقت : 31 76
79 منبع جودوسخا : 31 76
80 پیکر شرم وحیا : 32 76
81 رحمتِ عالم : 32 76
82 بہترین شوہر : 34 76
83 علماء اہلِ سنت والجماعت دیوبند اور عصر ہذا کے معتزلہ کے مابین فاصلہ 36 1
84 دعاء کی افادیت و اہمیت 43 1
85 بقیہ : دعاء کی افادیت و اہمیت 42 84
86 دُعا کے فوائد و ثمرات : 43 84
87 رُوح دُعاء : 44 84
88 آدابِ دعاء : 44 84
89 ہاتھ اُٹھانے کی ہیئت و کیفیت کا بیان 49 84
90 ١۔ دعا ء میں ہاتھ کس قدر بلند کیے جائیں : 49 89
91 دعاء کی اقسام اور ہاتھ اُٹھانے کی کیفیت 52 84
92 سلام بدرگاہِ خیر الانام علیہ الصلٰوة والسلام 54 1
93 مسواک کے دینی و طبی فوائد 55 1
94 مسواک کا حکم کیوں نازل ہوا؟ : 55 93
95 مسواک تمام انبیاء علیہم السلام کی سنت ہے : 55 93
96 مسواک احادیث کی روشنی میں : 55 93
97 نبی کریم ۖ کے مسواک کرنے کے اوقات : 56 93
98 مسواک کا ساتھ رکھنا : 56 93
99 گھر میں داخل ہوتے وقت مسواک : 56 93
100 گھر سے نکلتے وقت مسواک : 56 93
101 روزہ دار کے لئے مسواک : 56 93
102 تلاوت ِقرآن کے لئے مسواک : 56 93
103 مسواک کی فضیلت : 57 93
104 اگر مسواک نہ ہو تو انگلی کو مسواک بنالیں : 57 93
105 برش کا حکم : 57 93
106 خواتین کے لئے مسواک : 57 93
107 مسواک کے طبی ورُوحانی فوائد : 58 93
108 مالِ محمود اور مالِ مذمُوم 59 1
109 دینی مسائل 61 1
110 ( قضا نمازوں کے پڑھنے کا بیان ) 61 109
111 اہم اعلان 64 1
Flag Counter