ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2004 |
اكستان |
|
(٢٩)حضور اکرم ۖ کی قبر ِانور جنت کا باغ ہے۔ (٢٩) آپ ۖ کی قبر مبارک جنت کا باغ نہیں ہے۔ قارئین کرام ! اتنے سارے طویل و عریض اختلافات کے ہوتے ہوئے یہ کہہ دینا کہ علماء دیوبند اور اشاعة التوحید والسنة کے نظریات ایک ہی ہیں، بہت بڑی جسارت اور دُوراز حقیقت بات ہے۔ فریقین کے یہ عقائدونظریات بندہ عاجز نے ان حضرات کی تحریروں اور تقریروں سے معلوم کیے ہیں، ایک ایک نظریہ کو ثابت کرنے کی ذمہ داری میرے ذمہ ہے۔(بشکریہ ماہنامہ نصرت العلوم ،گوجرانوالہ) بقیہ : دعاء کی افادیت و اہمیت '' لوگ اپنی نگاہیں آسمان کی طرف بوقتِ دُعا اُٹھانے سے باز آجائیں ورنہ اُن کی نگاہیں اُچک لی جائیں گی''۔ اور علامہ طحطاوی ص ١٧٣ پر فرماتے ہیں : ''ویکرہ ان یرفع بصرہ الی السمائِ لما من ترک الادب وتوھم الجھة وقدنھی النبی صلی اللّٰہ علیہ السلام عن ذالک کما فی شرح الحصن الحصین ''۔ '' دعا کے وقت آسمان کی طرف نگاہ اُٹھانا مکروہ ہے اس لیے کہ ایک تو اس میں ترکِ ادب ہے اور نیز اس میں اللہ تعالیٰ کے لیے ایک جہت کی تعیین کا ابہام بھی لازم آتا ہے اور جناب رسول اللہ ۖ نے بوقتِ دُعا آسمان کی طرف نگاہ اُٹھانے کو منع فرمایا ہے جیسا کہ حصن حصین کی شرح میں مذکورہے''۔ (جاری ہے)