ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2004 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب رحمہ اللہ کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہ نامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کاقوی حافظہ نبی کریم علیہ الصلو ةو السلام کا معجزہ تھا دینی طلباء کی تعریف قرآن میں ،جوانی کے بارے میں ایک صحابی کو دعاء دی مسجد میں سونا مکروہ ہے سوائے..... تخریج و تزئین : مولانا سےّد محمود میاں صاحب کیسٹ نمبر٤٤ سائیڈبی /٨٥۔٣۔١ الحمد للّٰہ رب العالمین والصلوة والسلام علی خیر خلقہ سیّدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو جناب رسول اللہ ۖ نے ایک دُعا دی تھی، جن حضرات نے خدمت کی ہے اور اُن کے حق میں جناب رسول اللہ ۖ کی زبانِ مبارک سے کوئی کلمہ نکل گیا ہے تو اللہ تعالیٰ نے اُ س کو پورافرمادیاہے اور عجیب وغریب نتائج دیکھنے میں آئے ہیں ان دعائوں کے۔ حضرت صائب بن یزید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میری خالہ مجھے لے گئیں رسول اللہ ۖ کی خدمت میں مجھے تکلیف تھی کچھ ، تو رسول اللہ ۖ نے دست مبارک پھیرا میرے سر پر ودعا لی بالبرکة اور برکت کی دعادی مجھ کو ۔ اسی طرح اور بھی آتا ہے چند صحابہ کرام کے بارے میں کہ ہم نے اُنھیں دیکھا بڑی عمر کے نوے اور سو کے درمیان قوی اورمضبوط ،وہ کہتے تھے کہ یہ جناب رسول اللہ ۖ کی دُعا کی برکت ہے تو رسول اللہ ۖ کی زبانِ مبارک سے جو بات نکل رہی ہے بس وہ اللہ تعالیٰ نے جیسے کہ اس کو مقبول فرمالیا اور دِکھا بھی دیا سب لوگوں کو کہ یہ دعائوں کا اثر ہے ۔ ہمیشہ جوان رہے : ایک صحابی کے بارے میں آتا ہے کہ آپ نے فرمایا اللّٰہم مَتِّعْہ بشبابہ اے اللہ ان کو ان کے شباب