ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2004 |
اكستان |
|
'' بعد حمد وصلٰوة کے فقیرا مداد اللہ عفی اللہ عنہ ان کی خدمت میں جو صاحب اس فقیر سے علاقۂ محبت اور ارادت اورقرابت رکھتے ہیں خواہ قرابت حسبی ہو یا نسبی عرض ہے کہ مدرسہ عربیہ دیوبندجو اس وقت میں اپنی خوبی سے نہایت رونق اور شہرت پر ہے فقیر کواس سے ایک علاقۂ خاص ہے بلکہ یہ مدرسہ اپنا ہی مدرسہ سمجھتاہے اس جہت سے سب صاحب اسی مدرسہ کو اپنا ہی مدرسہ سمجھیں اور جو کچھ اعانت اس مدرسہ کی اپنی ذات سے ہو سکے یا سعی اور سفارش سے ممکن ہو اس میں ہمیشہ ساعی رہیں اور نگرانی اس مدرسہ کی اپنے ذمہ ضروری سمجھیں کیونکہ اس آخری زمانہ میں جو مقبولیت بارگاہِ الٰہی میں کارخانہ علم کو ہے اور امر کو نہیں اور سب صاحب اس مدرسہ کے باب میں بلکہ ہر امر میں متفق ویک دل و یک جہت ہو کر ہمت فرماویں کیونکہ اتفاق اللہ جل شانہ کے نزدیک نہایت مقبول اور ہرکام میں موجب انجام نیک ہے فقط ۔'' (حضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ کی یہ تحریر گرامی دارالاہتمام دارالعلوم دیوبند میںمحفوظ ہے ) (تاریخ دارالعلوم ص ١٩٢،ج ١ ) (جاری ہے ) وفیات جناب سیف الاسلام صاحب کے خسرصاحب گزشتہ ماہ طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم بہت اچھے انسان تھے ،دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اُن کے پسماندگان کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ جناب منور صاحب کی جواں سالہ بیٹی گزشتہ ماہ کینسر کے سبب طویل علالت کے بعد وفات پا گئیں انا للہ وانا الیہ راجعون۔ منور صاحب اور اُن کے اہلِ خانہ کے اِس صدمہ میں اہلِ ادارہ برابر کے شریک ہیں اور دعاء گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرماکر جنت میںاعلیٰ مقام عطا فرمائے ،اُن کے بچوں کی کفالت اور بڑوںکو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے دعاء مغفرت اور ایصالِ ثواب کرایا گیا اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔