Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2004

¾اكستان Ù

22 - 65
	انگلستان کا وزیرِ اعظم ،جنرل ایلبنی (فاتح فلسطین) کے سینہ پر تمغۂ فتح لگاتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ  :
 ''یہ ہلال پر صلیب کی فتح ہے اور آج ہم نے سلطان صلاح الدین کے ہاتھوں ہوئی اپنی شکست کا انتظام لے لیا ہے ''۔
	یا بقول فرانسیسی جنرل گورو،جب اس نے سلطان ایوبی کی قبر پر کھڑے ہوکرکہا  : 
''اے صلاح الدین قبرسے باہر نکل ، دیکھ آج صلیبی جنگوں کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے'' ۔ (انقلابی شخصیات ٩٢)
	اگر صرف ان جملوں کی دوررس معنویت کا فلسفیانہ تجزیہ کرلیا جائے تو مغربی تہذیب کی ساخت و پرداخت اور اس کے کار پردازوں کی درپردہ سازشوں کو سمجھنا مشکل نہیں رہ جاتا کہ تہذیب نو کی جگمگاتی دنیا میں مادیت کے اصنام کس کس طشک میں کہاں کہاں بارودی سر نگوں کی طرح ملک و ملت اسلامیہ کے حرم میں چھپا کر رکھدئے ہیں ۔ اسی فریب طلسم کا انکشاف  ع 
 فساد ِقلب ونظر ہے فرنگ کی تہذیب 
	اور اپنے اسلاف کی امانت کو سینے سے لگائے رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے اقبال نے قوم کو اس طرح پیغام دیا  : 
اگرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں 		مجھے ہے حکمِ اذاں لا الہ الا اللہ
	علامہ اقبال نے خدا داد ذہانت و فراست اور اپنے تجربات و مشاہدات کی روشنی میں تہذیب نو کے قزاقوں کی فسوں کاری وتخریب کاری کی اصل رُوح کواُمّت مسلمہ کے سامنے بطورِ مثال اس طرح پیش کیا  :
حرم نہیں ہے فرنگی کرشمہ سازوں نے 		تن ِحرم میں چھپا دی ہے رُوح ِبت خانہ
یہ بت کدہ اِنہیں غارت گروں کی ہے تعمیر	دمشق ہاتھ سے جن کے ہوا ہے ویرانہ
	اور پھر تاریخ کے ان آباد ویرانوں میں فرنگی روح کی تربیت وپرورش کے لیے دنیا کی بساط پر جس نظامہائے فکر کی تشکیل کی جارہی تھی اس کے اجزائے ترکیبی اس طرح بیان فرمائے  :
نسل ، قومیت ، کلیسا ، سلطنت ،تہذیب ورنگ		خواجگی نے خوب چن چن کر بنائے مسکرات
	سرمایہ دارانہ نظام سلطنت کی یہ تدبیر اوررنگ ونسل ، تہذیب وتمدن ، قومیت ووطنیت ، کلیسائیت وسلطنت کی یہ سیاسی ترجیحات کیوں ہیں ؟ اس کی تہ داریوں میں فرنگی تخیلات کی نفسیات کیا ہیں ؟ افرنگ کی حکمت اور ابراہیم کی ملت میں فرق کیاہے؟ اقبال نے کہا  :
تفریقِ ملل حکمتِ افرنگ کا مقصود		اسلام کا مقصود فقط ملتِ آدم

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
57 اس شمارے میں 3 1
58 حرف آغاز 4 1
59 درس حدیث 6 1
60 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کاقوی حافظہ 6 59
61 ہمیشہ جوان رہے : 6 59
62 تکلیفوں پر صبر : 7 59
63 دینی طلباء کی تعریف قرآن میں : 7 59
64 مسجد میں سونا مکروہ ہے سوائے...... : 7 59
65 محبت کی دعاء : 8 59
66 کثرت روایات کی وجہ اور یادداشت کا امتحان : 8 59
67 حضرت ابو ہریرہ کی احادیث کی جانچ : 9 59
68 عبداللہ بن عمر وسے کثرتِ روایات اور اُس کی وجہ : 9 59
69 جامعہ مدنیہ جدید کی زیرِ تعمیر عمارت کا نقشہ 10 1
70 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 11 1
71 ٣۔ مدرسہ کے مہتمم صاحبان : 13 70
72 ٤۔ یہ تاریخی تبدیلی کب سے؟ : 13 70
73 وفیات 18 1
74 اقبال کے آئینہ گفتار میں 19 1
75 کمال ِ انسانی کے راز 26 1
76 اخلاق ِنبوت ۖ کی چند جھلکیاں 29 1
77 انسانیت کے نجات دہندہ : 30 76
78 سراپا شفقت : 31 76
79 منبع جودوسخا : 31 76
80 پیکر شرم وحیا : 32 76
81 رحمتِ عالم : 32 76
82 بہترین شوہر : 34 76
83 علماء اہلِ سنت والجماعت دیوبند اور عصر ہذا کے معتزلہ کے مابین فاصلہ 36 1
84 دعاء کی افادیت و اہمیت 43 1
85 بقیہ : دعاء کی افادیت و اہمیت 42 84
86 دُعا کے فوائد و ثمرات : 43 84
87 رُوح دُعاء : 44 84
88 آدابِ دعاء : 44 84
89 ہاتھ اُٹھانے کی ہیئت و کیفیت کا بیان 49 84
90 ١۔ دعا ء میں ہاتھ کس قدر بلند کیے جائیں : 49 89
91 دعاء کی اقسام اور ہاتھ اُٹھانے کی کیفیت 52 84
92 سلام بدرگاہِ خیر الانام علیہ الصلٰوة والسلام 54 1
93 مسواک کے دینی و طبی فوائد 55 1
94 مسواک کا حکم کیوں نازل ہوا؟ : 55 93
95 مسواک تمام انبیاء علیہم السلام کی سنت ہے : 55 93
96 مسواک احادیث کی روشنی میں : 55 93
97 نبی کریم ۖ کے مسواک کرنے کے اوقات : 56 93
98 مسواک کا ساتھ رکھنا : 56 93
99 گھر میں داخل ہوتے وقت مسواک : 56 93
100 گھر سے نکلتے وقت مسواک : 56 93
101 روزہ دار کے لئے مسواک : 56 93
102 تلاوت ِقرآن کے لئے مسواک : 56 93
103 مسواک کی فضیلت : 57 93
104 اگر مسواک نہ ہو تو انگلی کو مسواک بنالیں : 57 93
105 برش کا حکم : 57 93
106 خواتین کے لئے مسواک : 57 93
107 مسواک کے طبی ورُوحانی فوائد : 58 93
108 مالِ محمود اور مالِ مذمُوم 59 1
109 دینی مسائل 61 1
110 ( قضا نمازوں کے پڑھنے کا بیان ) 61 109
111 اہم اعلان 64 1
Flag Counter