ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2004 |
اكستان |
|
ہوتے ہیں۔ عورتوں کو گوند چبانے کا حکم مردوں کی طرح وضو کے وقت نہیں بلکہ جس وقت چاہیں چبالیں البتہ مسواک اور ثواب کی نیت سے چبانے پر ثواب ملے گا ورنہ نہیں۔ مسواک کے طبی ورُوحانی فوائد : مسواک کے چھتیس (٣٦) فوائد ہیں جن میں سے کمتر درجہ منہ کی بدبو دور کرنا اور اعلیٰ درجہ موت کے وقت کلمہ پاک یاد آنا ہے۔ مسواک بصارت کو تیز اور مسوڑوں کو مضبوط کرتی ہے ۔ مسواک بڑھاپے میں تاخیر اور پل صراط پر چلنے میں تیزی بخشے گا ۔ منہ کی پاکیزگی کا موجب اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا باعث ہے۔ دانتوں کو چمکدار بنانا، بلغم کو قطع کرنا، معدے کیلئے مقوی اور منہ کے گندے پانی اور زردی کو زائل کرنے والا ہے۔ منہ کو پاک کرتا ہے، شیطان کو غصہ دلاتا ، نیکیوں کو بڑھاتا ، فصاحت میں اضافہ کرتا ،منہ کی کڑواہٹ کا دافع ،سر اور دانتوں کے درد میں مفید اور اخراج ریح میں سہولت پیدا کرتا ہے۔ مسواک ہمیشہ کرنے سے رزق میں زیادتی ، مال میں وسعت منہ کی پاکیزگی ، مسوڑھوں کی مضبوطی ، سردرد میں تسکین ، قاطع بلغم ، دانتوں کی مضبوطی ، معدہ کی اصلاح، بدن کی تقویت، فصاحت و بلاغت میں اضافہ، عقل و فہم اور حفظ یاد داشت میں فراوانی، قلب کی صفائی، نیکیوں میں اضافہ، ملائکہ کی خوشی اور مصافحہ کا موجب ہے۔ اگر ایک دو روپے خرچ کر کے اتنے سارے دینی و دنیاوی فوائد حاصل ہو جائیں تو یہ گھاٹے کا سودا نہیں ہے۔ قوم کا مزاج یہ ہوگیا ہے کہ وہ اپنی دیسی اور ملکی چیزوں کو کمتر سمجھنے لگے ہیں اور ان کااستعمال کم سے کم ہوتا جارہا ہے اور غیر ملکی چیزیںجن کی درآمد پر ملک کا قیمتی زرمبادلہ صرف ہوتا ہے ان کا استعمال بڑھتا جارہا ہے۔ حالانکہ اگر ہم اپنے قدموں پر کھڑا ہونا چاہتے ہیں اور خود انحصاری کی منزل پر گامزن ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں خوبصورت اشتہارات کے پروپیگنڈے سے متاثر ہونے کے بجائے عقل و دانش سے کام لیتے ہوئے خود انحصاری کو اپنانا چاہئے ۔ یہی راستہ ہماری ترقی کا ضامن ہے۔