Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2004

اكستان

15 - 65
حاجی صاحب رحمة اللہ علیہ ان چیزوں سے بالاتر تھے اور اسی طرح مدرسہ کے ارکان بھی۔ ایسے ہی مواقع کے لیے ہدایت کی گئی ہے      
کارِ پاکاں را قیاس از خود مگیر		گرچہ یکساںنند در نوشتن شیر و شِیر 
	٭  میں نے کبھی حضرت مدنی قدس سرہ سے یا اُن کے حلقہ میں کسی سے حضرت حاجی محمد عابد صاحب رحمة اللہ علیہ کے بارے میں کوئی برائی نہیں سنی بلکہ حضرت مدنی نوراللہ مرقدہ کو یہ بات پسند نہ تھی کہ جناب حاجی محمد عابد قدس سرہ کا تذکرہ حذف کیا جائے کیونکہ ایک عرصہ تک نہ معلوم کیوں دارالعلوم میں ایسا کیا جاتا رہا ہے ۔ حضرت اقدس اسے حق تلفی سمجھتے تھے ۔دیوبند میں یہی لوگ حضرت سے تعویذ لیتے تھے۔ میرے زمانہ تعلیم ٤٥ء میں حضرت  ان کو حضرت حاجی صاحب کے پوتے سیّد التفات حسین صاحب کے یہاں سے تعویذ لینے کو فرماتے تھے۔ 
	٭  یہ بات بھی بالکل ظاہر ہے کہ یہ اختلاف نہایت بے نفسی کے ساتھ تھا کیونکہ اگر حاجی صاحب طالب اہتمام ہوتے اپنے لیے یا اپنے کسی بھی عزیز کے لیے تو اہتمام قبول فرمانے سے گریز نہ فرماتے بلکہ اہتمام کے طالب نظر آتے ۔پھر اختلاف بری نوعیت کاہوتا لیکن معاملہ برعکس ہے ۔اراکینِ شورٰی ان کے پیچھے پیچھے اصرار کرتے ہیں اور وہ بار بار دست کش ہوتے ہیں ۔ 
	٭  حضرت تھانوی رحمة اللہ علیہ کی عقیدت میں کوئی فرق نہیں آیا حتی کہ انہوںنے بے چینی میں اپنے استاد گرامی سے مشورہ لیا جس پر حضرت شیخ الہند نے ملاقات کرتے رہنے کو مفید قرار دیا جیسا کہ اشرف السوانح کے حوالہ سے ابھی ذکر ہوگا ۔وہ اس سے پہلے حاجی صاحب کے خلیفہ حاجی محمد انور صاحب  سے بھی ملتے تھے۔
	٭  حضرت شیخ الہند کے والد ماجد حضرت مولانا ذوالفقار علی  الھدیة السنیہ میں ان کی تعریف میں سب سے زیادہ رطب اللسان ہیں اور وہ ١٣٢٢ھ تک حیات رہے ہیں اورچالیس سال تک دارالعلوم کے رکن رہے۔
	٭  میںنے ١٦ مارچ ٧٦ء کو حضرت مولانا عزیر گل صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی خدمت میں سخا کوٹ عریضہ لکھااور دریافت کیا کہ حضرت حاجی محمد عابد صاحب رحمة اللہ علیہ جو دارالعلوم دیوبند کے مجوزاور مہتمم اول تھے کیا آنجناب نے حضرت شیخ الہند قدس سرہ سے اُن کے بارے میں کوئی رائے سنی ہے ؟ انہوںنے جواب ارسال فرمایا  :
'' حضرت حاجی محمد عابد حسین  رحمة اللہ علیہ کے متعلق فقط اتنا شیخ الہند رحمہ اللہ سے سنا ہے کہ بزرگ ہیں اور کچھ نہیں (سنا) اور یہ مضمون جو آپ پڑھ رہے ہیں میں اب ان کی خدمت میں بھی ارسال کر ر ہا ہوں ''۔ 
	٭  اگر حضرت مدنی قدس سرہ نے حضرت شیخ الہند سے مخالف رائے سنی ہوتی تو ان کی رائے بھی یہی ہوتی کہ

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
57 اس شمارے میں 3 1
58 حرف آغاز 4 1
59 درس حدیث 6 1
60 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کاقوی حافظہ 6 59
61 ہمیشہ جوان رہے : 6 59
62 تکلیفوں پر صبر : 7 59
63 دینی طلباء کی تعریف قرآن میں : 7 59
64 مسجد میں سونا مکروہ ہے سوائے...... : 7 59
65 محبت کی دعاء : 8 59
66 کثرت روایات کی وجہ اور یادداشت کا امتحان : 8 59
67 حضرت ابو ہریرہ کی احادیث کی جانچ : 9 59
68 عبداللہ بن عمر وسے کثرتِ روایات اور اُس کی وجہ : 9 59
69 جامعہ مدنیہ جدید کی زیرِ تعمیر عمارت کا نقشہ 10 1
70 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 11 1
71 ٣۔ مدرسہ کے مہتمم صاحبان : 13 70
72 ٤۔ یہ تاریخی تبدیلی کب سے؟ : 13 70
73 وفیات 18 1
74 اقبال کے آئینہ گفتار میں 19 1
75 کمال ِ انسانی کے راز 26 1
76 اخلاق ِنبوت ۖ کی چند جھلکیاں 29 1
77 انسانیت کے نجات دہندہ : 30 76
78 سراپا شفقت : 31 76
79 منبع جودوسخا : 31 76
80 پیکر شرم وحیا : 32 76
81 رحمتِ عالم : 32 76
82 بہترین شوہر : 34 76
83 علماء اہلِ سنت والجماعت دیوبند اور عصر ہذا کے معتزلہ کے مابین فاصلہ 36 1
84 دعاء کی افادیت و اہمیت 43 1
85 بقیہ : دعاء کی افادیت و اہمیت 42 84
86 دُعا کے فوائد و ثمرات : 43 84
87 رُوح دُعاء : 44 84
88 آدابِ دعاء : 44 84
89 ہاتھ اُٹھانے کی ہیئت و کیفیت کا بیان 49 84
90 ١۔ دعا ء میں ہاتھ کس قدر بلند کیے جائیں : 49 89
91 دعاء کی اقسام اور ہاتھ اُٹھانے کی کیفیت 52 84
92 سلام بدرگاہِ خیر الانام علیہ الصلٰوة والسلام 54 1
93 مسواک کے دینی و طبی فوائد 55 1
94 مسواک کا حکم کیوں نازل ہوا؟ : 55 93
95 مسواک تمام انبیاء علیہم السلام کی سنت ہے : 55 93
96 مسواک احادیث کی روشنی میں : 55 93
97 نبی کریم ۖ کے مسواک کرنے کے اوقات : 56 93
98 مسواک کا ساتھ رکھنا : 56 93
99 گھر میں داخل ہوتے وقت مسواک : 56 93
100 گھر سے نکلتے وقت مسواک : 56 93
101 روزہ دار کے لئے مسواک : 56 93
102 تلاوت ِقرآن کے لئے مسواک : 56 93
103 مسواک کی فضیلت : 57 93
104 اگر مسواک نہ ہو تو انگلی کو مسواک بنالیں : 57 93
105 برش کا حکم : 57 93
106 خواتین کے لئے مسواک : 57 93
107 مسواک کے طبی ورُوحانی فوائد : 58 93
108 مالِ محمود اور مالِ مذمُوم 59 1
109 دینی مسائل 61 1
110 ( قضا نمازوں کے پڑھنے کا بیان ) 61 109
111 اہم اعلان 64 1
Flag Counter