Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2003

اكستان

40 - 65
وقت میں اُنہی الہامی محامد کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کروں گا اور اس کے آگے سجد ہ میں گر جائوں گا ۔(اور جب تک اللہ چاہیں گے آپ سجدہ میں رہیں گے پھر آپ کو شفاعت اور سوال کرنے کی اجازت دی جائے گی تو آپ تمام اہلِ محشر کے لیے حساب اور فیصلہ شروع ہونے کی شفاعت کریں گے جس کو'' شفاعت ِکُبرٰی'' کہتے ہیں ۔پھر جب حساب کے نتیجہ میں آپ کے بہت سے اُمتی اپنی بد اعمالیوں کی وجہ سے جہنم میں بھیج دئیے جائیں گے تو آپ اُن کو جہنم سے نکالنے اور جنت میں داخل کرانے کے لیے شفاعت فرمائیں گے اور پھر سجدہ میں گر جائیں گے اس کے بعد )اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو فرمایا جائے گا کہ اے محمد ! سر اُٹھا ئو اور جو کہنا ہو کہو تمہاری سُنی جائے گی اور جو مانگنا ہو مانگو تم کو دیا جائے گا اور جو سفارش کرنا چاہو کروتمہاری مانی جائے گی پس میں کہوں گا اے پروردگار ! میری اُمت میری اُمت (یعنی میری اُمت پر آج رحم فرمایا جائے او ر اس کو بخش دیا جائے )پس مجھ سے کہا جائے گا جائو او ر جس کے دل میں جو کے  دانہ کے برابر بھی ایمان ہو اُس کو نکال لو پس میں جائوں گا اور ایسا ہی کروں گا (یعنی جن کے دل میں جو کے دانہ برابر بھی نورِ ایمان ہوگا اُن کو نکال لائوں گا)اور پھر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ ِکرم کی طرف لوٹوں گا اور پھر ان ہی الہامی محامد کے ذریعہ اس کی حمد وثنا کروں گا اور اس کے آگے پھر سجدہ میں گر جائوں گا ۔پس اللہ تعالیٰ کی طرف سے فرمایا جائے گا اے محمد !سر اُٹھائو اور جو کہنا ہو کہو تمہاری بات سنی جائے گی اور جو مانگنا ہو مانگو تم کو دیا جائے گا اور جو سفارش کرنا چاہو کرو تمہاری شفاعت مانی جائے گی پس میں عرض کروں گا اے پروردگار! میری اُمّت میری اُمّت تو مجھ سے فرمایا جائے گا کہ جائو اورجن کے دل میں ذرہ کے بقدر (یا فرمایا کہ رائی کے دانہ کے بقدر) ایمان ہو اُن کو بھی نکال لو۔ رسول  ۖ  فرماتے ہیں کہ میں جائوں گا اور ایسا ہی کروں گا (یعنی جن کے دلوں میں ذرہ برابر یا رائی کے دانے کے برابر نورِ ایمان ہوگا اُن کو بھی نکال لائوں گا)اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ کرم کی طرف پھر لوٹوں گا اور پھر ان ہی الہامی محامد کے ذریعہ اس کی حمدو ثنا کروں گا اور اس کے آگے پھر سجدہ میں گر جائوں گا پس مجھ سے فرمایا جائے گااے محمد !اپنا سر اُٹھائو اور جو کہنا ہو کہو تمہاری سُنی جائے گی اور جو مانگنا چاہو مانگو تم کو دیا جائے گا او ر جو سفارش کرنا چاہو کرو تمہاری سفارش قبول کی جائے گی، پس میں عرض کر وں گا میرے رب ! میری اُمّت میری اُمّت پس مجھ سے فرمایا جائے گا جائو او ر جن کے دل میںرائی کے دانہ سے کم

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
50 درس حدیث 6 1
51 فضیلت حضرت خدیجہ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما 6 50
52 حضرت عائشہ کی غیرت : 6 50
53 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا : 7 50
54 حضرت عائشہ کی باری، لوگوں کا رویہ ، اس کی وجہ : 7 50
55 ازواجِ مطہرات کی دو جماعتیں : 7 50
56 سوکن کی برداشت : 7 50
57 حضرت اُم ِ سلمہ کی گفتگو ،بعد ازاں تائب ہونا : 8 50
58 ایک اور کوشش اور بیٹی کی سعادت مندی : 8 50
59 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کامان : 9 50
60 حضرت مولانا سیّد محمد میاں صاحب رحمہ اللہ 10 1
61 جیل خانے یا عبادت گاہیں،ان حضرات کے مشاغل کی ایک جھلک : 10 60
62 جمعیة علماء ہند کی نظامت : 12 60
63 ١٩٤٧ء کے بعد حالات اور خدمات : 12 60
64 ٤٧ء کے بعد پیش آنے والے حالات کے ضمن میں : 14 60
65 جدید دفترجمعیة علماء ہند : 15 60
66 آخری دور کی تصانیف : 15 60
67 سلوک واحسان : 17 60
68 تعلیمی اشغال مدارس سے شغف : 18 60
69 عادات واخلاق : 20 60
70 عبادت وریاضت : 21 60
71 آخر وقت تک عزیمت پر عمل پیرا رہنے کی کوشش : 21 60
72 علالت : 22 60
73 وفات : 22 60
74 حُسنِ خاتمہ : 23 60
75 ایک اہم اعلان 25 1
76 قسط :١حضرت حسن بصری رحمة اللہ علیہ اور حضرت علی کے ساتھ اُن کا اتصال 27 1
77 نشو ونما : 30 76
78 حسن بصری نے کن صحابہ سے روایت کی : 34 76
79 فہمِ حدیث 37 1
80 ٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 37 79
81 شفاعت : 37 79
82 شفاعت کون کون کرے گا : 42 79
83 جہنم میں داخلہ سے پہلے شفاعت : 42 79
84 اکمالِ دین 43 1
85 قرآن وحدیث میں تحریف : 43 84
86 (٢) اکمالِ دین ادلہ ٔ اربعہ کی صورت میں : 48 84
87 دعوت الی الحق : 50 84
88 آپ کے دینی مسائل 51 1
89 ٭( نماز پڑھنے کا طریقہ ) 51 88
90 نماز کی سنتیں : 51 88
91 حاصل مطالعہ 55 1
92 بے ادب بے نصیب : 55 91
93 قبلہ کی طرف تھوکنا بے ادبی ہے : 55 91
94 پاسبان مل گئے کعبہ کو صنم خانے سے : 57 91
95 ھَلْ جَزَآئُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُ : 59 91
96 وَکَذَالِکَ جَعَلْنَا لِکُلِّ نَبِیٍّ عَدُ وًَّا مِّنَ الْمُجْرِمِیْنَ : 60 91
Flag Counter