Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2003

اكستان

6 - 65
درس حدیث
حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب رحمہ اللہ کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈ کے زیرِانتظام ماہ نامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ    ہر ماہ حضرت اقدس  کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے اللہ تعالی حضرت اقدس  کے اس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین )
فضیلت حضرت خدیجہ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما 
ہدایاکے بارے میں صحابہ کرام   کی موقع شناسی
تخریج و تزئین  :  مولانا سےّد محمود میاں صاحب
کیسٹ نمبر٤١ سائیڈ اے /٨٤۔١٠۔١٩
الحمد للہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد!
	حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیںکہ ازواجِ مطہرات میں سب سے زیادہ جو سوکنوں والا معاملہ جو مجھے محسوس ہوا ہے ا پنے ذہن میں وہ اتنا کسی سے محسوس نہیں ہُواجتنا حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے ہوا ہے مَاغِرْتُ علی احدٍ من نسائِ النبی  ۖ مَاغِرْتُ علی خدیجة ۔فرماتی ہیں  وما رأیتھا  حالانکہ میں نے اُن کو دیکھا ہی نہیں  تھالیکن بات یہ تھی کہ رسول اللہ  ۖ اُن کا اتنا زیادہ ذکر کرتے تھے کہ ذہن میں ایک طرح کا جیسے سوکنوں والا خیال ہوتا ہے وہ اُبھرتا تھا اور آپ ایسا بھی کرتے تھے کہ بکری ذبح کی اور پھر اُس کے ٹکڑے کیے اور حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی سہیلیوں میں بھیج دئیے فی صَدَائِقِ خدیجة۔ 
حضرت عائشہ   کی غیرت  :
	پھر تو ایسے بھی ہوا ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ  ۖ  سے ایک آدھ دفعہ یہ کہا کہ جیسے کہ دُنیا میں وہی ایک عورت تھیں کانہ لم تکن فی الدنیا امرأة الا خدیجة دنیا میں سوائے اُن کے کوئی عورت ہی نہیں ہے تو آپ ارشاد فرماتے تھے انھا کا نت وکانت وکان لی منھا وُلْد وہ جو تھیں وہی تھیں اور اللہ نے اُن سے مجھے اولاد بھی دی تھی تو آقائے نامدار  ۖ نے جو یہ فضیلتیں بیان فرمائی ہیں اور اس طرح اُن کو یاد فرمایا دونوں باتوں سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا مقام بہت بلند تھا اس اعتبا ر سے بھی کہ انھوںنے اسلام کے بالکل ابتدا میں اسلام قبول کر لیا

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
50 درس حدیث 6 1
51 فضیلت حضرت خدیجہ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما 6 50
52 حضرت عائشہ کی غیرت : 6 50
53 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا : 7 50
54 حضرت عائشہ کی باری، لوگوں کا رویہ ، اس کی وجہ : 7 50
55 ازواجِ مطہرات کی دو جماعتیں : 7 50
56 سوکن کی برداشت : 7 50
57 حضرت اُم ِ سلمہ کی گفتگو ،بعد ازاں تائب ہونا : 8 50
58 ایک اور کوشش اور بیٹی کی سعادت مندی : 8 50
59 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کامان : 9 50
60 حضرت مولانا سیّد محمد میاں صاحب رحمہ اللہ 10 1
61 جیل خانے یا عبادت گاہیں،ان حضرات کے مشاغل کی ایک جھلک : 10 60
62 جمعیة علماء ہند کی نظامت : 12 60
63 ١٩٤٧ء کے بعد حالات اور خدمات : 12 60
64 ٤٧ء کے بعد پیش آنے والے حالات کے ضمن میں : 14 60
65 جدید دفترجمعیة علماء ہند : 15 60
66 آخری دور کی تصانیف : 15 60
67 سلوک واحسان : 17 60
68 تعلیمی اشغال مدارس سے شغف : 18 60
69 عادات واخلاق : 20 60
70 عبادت وریاضت : 21 60
71 آخر وقت تک عزیمت پر عمل پیرا رہنے کی کوشش : 21 60
72 علالت : 22 60
73 وفات : 22 60
74 حُسنِ خاتمہ : 23 60
75 ایک اہم اعلان 25 1
76 قسط :١حضرت حسن بصری رحمة اللہ علیہ اور حضرت علی کے ساتھ اُن کا اتصال 27 1
77 نشو ونما : 30 76
78 حسن بصری نے کن صحابہ سے روایت کی : 34 76
79 فہمِ حدیث 37 1
80 ٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 37 79
81 شفاعت : 37 79
82 شفاعت کون کون کرے گا : 42 79
83 جہنم میں داخلہ سے پہلے شفاعت : 42 79
84 اکمالِ دین 43 1
85 قرآن وحدیث میں تحریف : 43 84
86 (٢) اکمالِ دین ادلہ ٔ اربعہ کی صورت میں : 48 84
87 دعوت الی الحق : 50 84
88 آپ کے دینی مسائل 51 1
89 ٭( نماز پڑھنے کا طریقہ ) 51 88
90 نماز کی سنتیں : 51 88
91 حاصل مطالعہ 55 1
92 بے ادب بے نصیب : 55 91
93 قبلہ کی طرف تھوکنا بے ادبی ہے : 55 91
94 پاسبان مل گئے کعبہ کو صنم خانے سے : 57 91
95 ھَلْ جَزَآئُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُ : 59 91
96 وَکَذَالِکَ جَعَلْنَا لِکُلِّ نَبِیٍّ عَدُ وًَّا مِّنَ الْمُجْرِمِیْنَ : 60 91
Flag Counter