Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2003

اكستان

21 - 65
عبادت وریاضت  :
	جمعیة علماء کی نظامت کے فرائض کے دوران بھی کبھی ایسا نہ ہوتا تھا کہ نماز باجماعت میں کوتاہی ہو سوائے اس کے کہ حضرت مدنی قدس سرہ دفتر میں تشریف فرما ہوں او ر وہ مسجد میں نہ جا سکیں تو دفتر ہی میں حضرت کے ساتھ جماعت میں شرکت فرما ہوتے تھے۔
	بعد مغرب نوافل میں قرآن پاک یاد رکھنے کے لیے کافی دیر تلاوت فرماتے تھے صبح کو نماز فجر کے بعد ٹہلنے جاتے تھے اس وقت بھی تلاوت فرماتے تھے۔ واپس آکر نوافل اشراق پڑھاکرتے تھے ۔
	٦٤ء میں مجھ سے ارشاد فرمایا تھا کہ خدا وندِ کریم نے حفظِ قرآنِ پاک مکمل کرادیا ہے۔ گویا محققانہ معیار پر تصنیف وتالیف ،درس وتدریس اہتمام مدارس اسفار اور مکاتبت وملاقاتوں وغیرہ کے جاری رکھتے ہوئے حفظ قرآن پاک کی تکمیل بھی فرمائی یہ برکت اور توفیق ہی ہو سکتی ہے ۔وفات سے ڈیڑھ ماہ قبل (رمضان المبارک ٩٥ھ سے قبل ) والانامہ صادر ہوا تھا اس میں اپنی کمزوری کا حال تھوڑا سا تحریر فرمایا تھا او ر حضرت خبیب رضی اللہ عنہ کے شعر کا ناتمام حصہ ''ان یشاء یبارک علی اوصال شلوممزع'' بھی ۔میں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا تو تحریر فرمایا :''مگر حقیقت یہ ہے کہ انسان بے حقیقت ہے ، چند اعضا ء کے جوڑ کا نام انسان ہے ۔خالقِ انسان جب تک چاہے یہ جوڑ باقی رکھے جب چاہے توڑ دے وہ ''جبارِ  ہضیم ''بھی ہے لیکن وفات کی خبر کے بعد اندازہ ہوا کہ وہ بقول ابو نواس   
دَبَّ فِیّ الفناء سِفْلاً و عُلْوًا	  وارانی اموت عُضْوًا فَعُضْوًا    ١
کی کیفیت محسوس فرمارہے تھے۔ 
آخر وقت تک عزیمت پر عمل پیرا رہنے کی کوشش  :
	لیکن توفیق شاملِ حال تھی جس سے میرے علاوہ دہلی میں اپنے گھر کے اندر موجود رہنے والوں کو بھی یہ خیال نہیں آیا کہ وہ چند روزہ مہمان ہیں کیونکہ آخر وقت تک عزیمت پر عمل پیرا رہے۔
	رمضان مبارک میں جو والانامہ صادر ہوا اس میں اس بات پر بہت اظہار ِقلق فرمایاتھا کہ میں کمزوری کے باعث مسجد تک بیس منٹ میں راستہ طے کرپاتا ہوں ۔اس بناء پر ظہراور عشاء کے علاوہ جماعتوں میں شرکت نہیں کرسکتا ۔مکان سے مسجد کچھ فاصلہ پر ہے اور صحن ِمسجد سیڑھیاں چڑھ کر ہے وہاں تک جانے کی پابندی کی کوشش فرماتے تھے۔
   ١  مجھ میں فنا نیچے اوراوپر سے سرائیت کر گئی ہے اور میں اپنے آپ کو دیکھ رہا ہوں کہ ایک ایک عضو کر کے مر رہا ہوں۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
50 درس حدیث 6 1
51 فضیلت حضرت خدیجہ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما 6 50
52 حضرت عائشہ کی غیرت : 6 50
53 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا : 7 50
54 حضرت عائشہ کی باری، لوگوں کا رویہ ، اس کی وجہ : 7 50
55 ازواجِ مطہرات کی دو جماعتیں : 7 50
56 سوکن کی برداشت : 7 50
57 حضرت اُم ِ سلمہ کی گفتگو ،بعد ازاں تائب ہونا : 8 50
58 ایک اور کوشش اور بیٹی کی سعادت مندی : 8 50
59 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کامان : 9 50
60 حضرت مولانا سیّد محمد میاں صاحب رحمہ اللہ 10 1
61 جیل خانے یا عبادت گاہیں،ان حضرات کے مشاغل کی ایک جھلک : 10 60
62 جمعیة علماء ہند کی نظامت : 12 60
63 ١٩٤٧ء کے بعد حالات اور خدمات : 12 60
64 ٤٧ء کے بعد پیش آنے والے حالات کے ضمن میں : 14 60
65 جدید دفترجمعیة علماء ہند : 15 60
66 آخری دور کی تصانیف : 15 60
67 سلوک واحسان : 17 60
68 تعلیمی اشغال مدارس سے شغف : 18 60
69 عادات واخلاق : 20 60
70 عبادت وریاضت : 21 60
71 آخر وقت تک عزیمت پر عمل پیرا رہنے کی کوشش : 21 60
72 علالت : 22 60
73 وفات : 22 60
74 حُسنِ خاتمہ : 23 60
75 ایک اہم اعلان 25 1
76 قسط :١حضرت حسن بصری رحمة اللہ علیہ اور حضرت علی کے ساتھ اُن کا اتصال 27 1
77 نشو ونما : 30 76
78 حسن بصری نے کن صحابہ سے روایت کی : 34 76
79 فہمِ حدیث 37 1
80 ٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 37 79
81 شفاعت : 37 79
82 شفاعت کون کون کرے گا : 42 79
83 جہنم میں داخلہ سے پہلے شفاعت : 42 79
84 اکمالِ دین 43 1
85 قرآن وحدیث میں تحریف : 43 84
86 (٢) اکمالِ دین ادلہ ٔ اربعہ کی صورت میں : 48 84
87 دعوت الی الحق : 50 84
88 آپ کے دینی مسائل 51 1
89 ٭( نماز پڑھنے کا طریقہ ) 51 88
90 نماز کی سنتیں : 51 88
91 حاصل مطالعہ 55 1
92 بے ادب بے نصیب : 55 91
93 قبلہ کی طرف تھوکنا بے ادبی ہے : 55 91
94 پاسبان مل گئے کعبہ کو صنم خانے سے : 57 91
95 ھَلْ جَزَآئُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُ : 59 91
96 وَکَذَالِکَ جَعَلْنَا لِکُلِّ نَبِیٍّ عَدُ وًَّا مِّنَ الْمُجْرِمِیْنَ : 60 91
Flag Counter