Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2003

اكستان

27 - 65
قسط :١حضرت حسن بصری رحمة اللہ علیہ اور حضرت علی  کے ساتھ اُن کا اتصال
٭
(  ڈاکٹر محمد مظہر بقا ، تلمیذ حضرت مدنی    )
	حسن نام ہے اور ابو سعید کنیت ، بصری کی نسبت سے معروف ہیں ۔مدینہ میں پیدا ہوئے اُس وقت جب کہ خلافت ِفاروقی کے دو سال باقی تھے اس حساب سے سنہ ولادت ٢١ھ/٧٤٢ ء ہوتاہے۔
انسا  ئیکلو پیڈیا آف ریلیجن اینڈ ایتھکسکے مضمون نگار نکلسن لکھتے ہیں کہ  :
''Hasan Al-Basri(Abu Sa,id)Was born at Wadi-l-Qura-''
	گویانکلسن حضرت حسن کی جائے پیدائش مدینہ کے بجائے وادی القری  ١  قرار دیتے ہیں ۔نکلسن نے اپنے اس مضمون کے اثناء میں اور اس کے آخر میں حسبِ ذیل عربی مآخذ کا حوالہ دیا ہے۔
	طبری کی تاریخ ، شعرانی کی الطبقات الکبری،ابن فطیبہ کی معارف ،ابو طالب مکی کی قوت القلوب ،ابن خلکان کی وفیات اور علی ہجویری کی کشف المحجوب ۔لیکن ان مآخذ میں سے کسی میں یہ نہیں کہ حسن وادی القری میں پیدا ہوئے ۔اس کے برخلاف ابن خلکان ،جو نکلسن کے مآخذمیں سے ایک مآخذ ہیں اس کی تصریح کرتے ہیں کہ حسن مدینے میں پیدا ہوئے البتہ اس کے ساتھ ساتھ وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ ''نشاء بواد ی القری'' یعنی ان کا نشو ونما وادی القری میں ہوا (وفیات ١/٣٤٥،٣٥٥)   
  ١   یاقوت حموی کہتے ہیں کہ واد ی القری مدینہ کے اعمال میں مدینہ او ر شام کے درمیان ایک وادی ہے جس میں بہت سی بستیاں تھیں جواب ویران ہیں۔ رسول اللہ  ۖ نے خیبر سے فارغ ہو کر اسے فتح کیا تھا اس کے بعد وہاں کے لوگوں نے جزیہ پر صلح کر لی تھی ۔ابو عبید اللہ السکونی کہتے ہیں کہ وادی القری اور حجر اور جناب پرانے زمانہ میں ثمود اور عاد کے مسکن تھے جن کے آثار اب تک باقی ہیں ،پھر یہ یہود کے مسکن بنے پھر اس میں قضاعہ پھر جہینہ اور عذرہ اور بلی آباد ہوئے (معجم البلدان ١٩/٣٣٨،٣٤٥) اور حجر وہی ہے جہاں غزوہ تبوک کے موقع پر حضور  ۖ نے قیام فرمایا تھا اورا س کے کنویں کا پانی استعمال کرنے سے منع فرمایاتھا ۔ (معجم ما استعجم ١/٣٢٩،٣٣٠)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
50 درس حدیث 6 1
51 فضیلت حضرت خدیجہ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما 6 50
52 حضرت عائشہ کی غیرت : 6 50
53 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا : 7 50
54 حضرت عائشہ کی باری، لوگوں کا رویہ ، اس کی وجہ : 7 50
55 ازواجِ مطہرات کی دو جماعتیں : 7 50
56 سوکن کی برداشت : 7 50
57 حضرت اُم ِ سلمہ کی گفتگو ،بعد ازاں تائب ہونا : 8 50
58 ایک اور کوشش اور بیٹی کی سعادت مندی : 8 50
59 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کامان : 9 50
60 حضرت مولانا سیّد محمد میاں صاحب رحمہ اللہ 10 1
61 جیل خانے یا عبادت گاہیں،ان حضرات کے مشاغل کی ایک جھلک : 10 60
62 جمعیة علماء ہند کی نظامت : 12 60
63 ١٩٤٧ء کے بعد حالات اور خدمات : 12 60
64 ٤٧ء کے بعد پیش آنے والے حالات کے ضمن میں : 14 60
65 جدید دفترجمعیة علماء ہند : 15 60
66 آخری دور کی تصانیف : 15 60
67 سلوک واحسان : 17 60
68 تعلیمی اشغال مدارس سے شغف : 18 60
69 عادات واخلاق : 20 60
70 عبادت وریاضت : 21 60
71 آخر وقت تک عزیمت پر عمل پیرا رہنے کی کوشش : 21 60
72 علالت : 22 60
73 وفات : 22 60
74 حُسنِ خاتمہ : 23 60
75 ایک اہم اعلان 25 1
76 قسط :١حضرت حسن بصری رحمة اللہ علیہ اور حضرت علی کے ساتھ اُن کا اتصال 27 1
77 نشو ونما : 30 76
78 حسن بصری نے کن صحابہ سے روایت کی : 34 76
79 فہمِ حدیث 37 1
80 ٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 37 79
81 شفاعت : 37 79
82 شفاعت کون کون کرے گا : 42 79
83 جہنم میں داخلہ سے پہلے شفاعت : 42 79
84 اکمالِ دین 43 1
85 قرآن وحدیث میں تحریف : 43 84
86 (٢) اکمالِ دین ادلہ ٔ اربعہ کی صورت میں : 48 84
87 دعوت الی الحق : 50 84
88 آپ کے دینی مسائل 51 1
89 ٭( نماز پڑھنے کا طریقہ ) 51 88
90 نماز کی سنتیں : 51 88
91 حاصل مطالعہ 55 1
92 بے ادب بے نصیب : 55 91
93 قبلہ کی طرف تھوکنا بے ادبی ہے : 55 91
94 پاسبان مل گئے کعبہ کو صنم خانے سے : 57 91
95 ھَلْ جَزَآئُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُ : 59 91
96 وَکَذَالِکَ جَعَلْنَا لِکُلِّ نَبِیٍّ عَدُ وًَّا مِّنَ الْمُجْرِمِیْنَ : 60 91
Flag Counter