Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2003

اكستان

17 - 65
زہد :
	٧٥ء میں والد صاحب رحمة اللہ علیہ کو حکومت ہند کی طرف سے وظیفہ اور مکان کی سہولتوں وغیرہ کی پیشکش کی گئی ''تا نبر پتر '' (شیلڈ)بھی دیا گیا جس پر کارنامے کندہ ہوتے ہیں اور وزیرِ اعظم کے دستخط ثبت ہوتے ہیں ۔کیونکہ وہ جدوجہد آزادی میں پانچ مرتبہ گرفتار ہوئے تھے۔تانبر پترانہوں نے رکھ لیااوریہ فرماکر رکھا کہ یہ میں اس لیے لے رہاہوں کہ جہاد آزادی میں مسلمانوں کی شمار میں اس سے اضافہ ہوگاباقی چیزیں قبول نہیں کیں۔
	حضرت اقدس مدنی رحمة اللہ علیہ کو بھی یہ چیزیں اورسرکاری لقب پیش کیا گیا تھا اُنہوں نے بھی یہ تختی رکھ لی تھی باقی چیزیں قبول نہیں فرمائی تھیں ۔اسی طرح والد صاحب رحمة اللہ علیہ نے کیا ۔
سلوک واحسان  :
	جب ہم ٣٤ء میں مُراد آباد آئے تو مجھے اس وقت سے یاد ہے کہ مغرب بعد پابندی سے ذکرِ جہر کیا کرتے تھے۔صبح کو ورزش بھی کرتے تھے وہ ذکر وجہاد او ر علم و تبلیغ کے جامع تھے۔
	حضرت اقدس مدنی قدس سرہ نے والد ماجد رحمة اللہ علیہ کی تعلیم ِسلوک ٦٣ء کے قریب قریب مکمل فرمادی تھی۔سلوک کا آخری سبق ان تعبداللّٰہ کا نک تراہ ہے جسے احسان سے تعبیر فرمایا گیا ہے اور اہلِ طریقت اس مراقبہ کانام ''مراقبۂ ذات مقدسہ ''''مراقبہ ذاتِ بُحت'' اور'' لاتعین'' وغیرہ رکھتے ہیں جیسے کہ حضرت تھانوی قدس سرہ نے ''التکشف'' میںتحریر فرمایا ہے ۔
	مکتوبات ِشیخ الاسلام  جلد اول ص٤٣ مکتوب ١٣ سے جو مولانا مظفر صاحب دیوبند ی کے نام مکاتیب ہیں اور وہ ٤٤ء میںنینی جیل(الہ آباد ) سے تحریر فرمائے گئے ہیں اسی مضمون کے ہیں ۔پہلے عرض کیا جا چکا ہے کہ والد ماجد رحمة اللہ علیہ کا تاریخی اسم مبارک مظفر میاں تھا (اور میرے چچامدظلہم کا نام مظفر علی ہے) یہ بھی عرض کیا جا چکا ہے کہ ان کی طبیعت میں اخفائِ حال ودیعت رکھا گیا تھا اس لیے اپنا مشہور نام طبع نہیں کرایا۔
	بہرحال حضرت اقدس   تحریر فرماتے ہیں  :
اما ما ذکرتم من الذکر ومشاہدة القلب فمبارک زاد اللّٰہ ھذہ المساعی والمشاھدات
بہرحال ذکرِ قلبی اور مشاہدہ جیساکہ تذکرہ آپ نے کیا ہے تو وہ مبارک ہے اللہ تعالیٰ ان کی مساعی اور مشاہدات میں ترقی دے۔
	اسی مکتوب میں آگے چل کر تحریر ہے  :

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
50 درس حدیث 6 1
51 فضیلت حضرت خدیجہ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما 6 50
52 حضرت عائشہ کی غیرت : 6 50
53 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا : 7 50
54 حضرت عائشہ کی باری، لوگوں کا رویہ ، اس کی وجہ : 7 50
55 ازواجِ مطہرات کی دو جماعتیں : 7 50
56 سوکن کی برداشت : 7 50
57 حضرت اُم ِ سلمہ کی گفتگو ،بعد ازاں تائب ہونا : 8 50
58 ایک اور کوشش اور بیٹی کی سعادت مندی : 8 50
59 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کامان : 9 50
60 حضرت مولانا سیّد محمد میاں صاحب رحمہ اللہ 10 1
61 جیل خانے یا عبادت گاہیں،ان حضرات کے مشاغل کی ایک جھلک : 10 60
62 جمعیة علماء ہند کی نظامت : 12 60
63 ١٩٤٧ء کے بعد حالات اور خدمات : 12 60
64 ٤٧ء کے بعد پیش آنے والے حالات کے ضمن میں : 14 60
65 جدید دفترجمعیة علماء ہند : 15 60
66 آخری دور کی تصانیف : 15 60
67 سلوک واحسان : 17 60
68 تعلیمی اشغال مدارس سے شغف : 18 60
69 عادات واخلاق : 20 60
70 عبادت وریاضت : 21 60
71 آخر وقت تک عزیمت پر عمل پیرا رہنے کی کوشش : 21 60
72 علالت : 22 60
73 وفات : 22 60
74 حُسنِ خاتمہ : 23 60
75 ایک اہم اعلان 25 1
76 قسط :١حضرت حسن بصری رحمة اللہ علیہ اور حضرت علی کے ساتھ اُن کا اتصال 27 1
77 نشو ونما : 30 76
78 حسن بصری نے کن صحابہ سے روایت کی : 34 76
79 فہمِ حدیث 37 1
80 ٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 37 79
81 شفاعت : 37 79
82 شفاعت کون کون کرے گا : 42 79
83 جہنم میں داخلہ سے پہلے شفاعت : 42 79
84 اکمالِ دین 43 1
85 قرآن وحدیث میں تحریف : 43 84
86 (٢) اکمالِ دین ادلہ ٔ اربعہ کی صورت میں : 48 84
87 دعوت الی الحق : 50 84
88 آپ کے دینی مسائل 51 1
89 ٭( نماز پڑھنے کا طریقہ ) 51 88
90 نماز کی سنتیں : 51 88
91 حاصل مطالعہ 55 1
92 بے ادب بے نصیب : 55 91
93 قبلہ کی طرف تھوکنا بے ادبی ہے : 55 91
94 پاسبان مل گئے کعبہ کو صنم خانے سے : 57 91
95 ھَلْ جَزَآئُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُ : 59 91
96 وَکَذَالِکَ جَعَلْنَا لِکُلِّ نَبِیٍّ عَدُ وًَّا مِّنَ الْمُجْرِمِیْنَ : 60 91
Flag Counter