Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2003

اكستان

56 - 66
 پڑھنے کی جگہ سے وہ مقام مراد ہے جہاں نماز پڑھنے والے کے پیر رہتے ہیں اور اسی طرح سجدہ کرنے کی حالت میں جہاں اس کے گھٹنے او ر ہاتھ اور پیشانی اور ناک رہتی ہے کیونکہ عضو کا نجاست کے ساتھ اتصال ایسا ہے جیسے عضو کو نجاست لگی ہو ۔لہٰذا اگر ایک پیر کے نیچے ایک درہم کے بقدر گاڑھی یا پتلی نجاست ہو یا دو پیروں کے نیچے تھوڑی تھوٹی ہو اور مجموعہ درہم کے برابر ہو تو نماز نہ ہوگی۔ 
	مسئلہ  :  اگر صرف ایک پیر کی جگہ پاک ہو اور دوسرے پیر کو اُٹھائے رہے تب بھی کا فی ہے کیونکہ قیام میں صرف ایک پیر کو زمین پر رکھنا فرض ہے۔ 
	مسئلہ  :  اگر بیٹھنے کی جگہ پاک ہو تو بیٹھے ورنہ کھڑے رہ کر التحیات پڑھے اور پھر سلام پھیرے۔
	مسئلہ  :  اگر کسی کپڑے پر نما زپڑھی جائے تب بھی اس کا اسی قدر پاک ہوناضروری ہے پورے کپڑے کا پاک ہونا ضروری نہیں خواہ وہ کپڑا چھوٹا ہو یا بڑا۔
	مسئلہ  :  اگر کسی نجس مقام پر کوئی پاک کپڑا بچھا کر نما ز پڑھی جائے تو اس میں یہ بھی شرط ہے کہ وہ کپڑا اس قدر باریک نہ ہو کہ اس کے نیچے کی چیزصاف طورپر اس سے نظر آئے۔
	مسئلہ  :  اگر پاک جگہ میں نماز پڑھی اور اس جگہ سجدہ کیا لیکن سجدہ میں اس کا کپڑا (دامن وغیرہ ) ایسی جگہ پر پڑتا ہے جو نجس ہے اور خشک ہے تو اس کی نماز جائز ہوگی کیونکہ جس جگہ کا پاک ہونا شرط ہے یہ جگہ اس سے زائد ہے۔
	مسئلہ  :  اگرجا نماز کا کپڑا دوہر ا ہو اور اس کی اُوپر کی تہہ پاک ہو اور نچلی تہہ ناپاک ہو اور وہ دونوں آپس میں سلی ہوئی نہ ہوں اور اوپر کی تہہ اتنی موٹی ہو کہ نیچے کی نجاست کا رنگ یا بو محسوس نہ ہوتی ہو تو اُوپر کی تہہ پرنماز جائز ہے۔ اور اگر وہ دونوں تہیں آپس میں سلی ہوئی ہوں تو اُوپر کی تہہ پر نماز جائز نہیں ۔
	مسئلہ  :  اگر ایک ہی کپڑے کی دوہری تہہ کرلے اور اوپر کی تہہ پاک ہواور نیچے کی تہہ ناپاک ہو تواس پر نماز جائز ہے۔


صفحہ نمبر 55 کی عبارت
	مسئلہ  :  اگر لکڑی کا تختہ ایک طرف سے نجس ہے اور دوسری طرف سے پاک ہے تو اگر اتنا موٹا ہو کہ بیچ سے چر سکتا ہو تو اس کو پلٹ کر دوسری طرف نماز پڑھنا درست ہے اور اگر اتنا موٹا نہ ہوتو درست نہیں ۔
	مسئلہ  :  اگر نجاست پر کھڑ ا ہو اور پائوں میں جوتیاں یا موزے پہنے ہوئے ہو تو نماز جائز نہ ہوگی کیونکہ وہ نمازی کے بدن کے تابع ہیں اس لیے حائل شمار نہ ہوں گے۔اور اگر جوتیاں نکال کر ان پر کھڑاہو جائے اورجوتیوں کی اُوپر کی جانب جہاں پائوں رکھتا ہے پاک ہے تو نماز جائز ہے خواہ جوتے کا تلا پاک ہو یا ناپاک ہو۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
55 اس شمارے میں 3 1
56 حرف آغاز 4 1
57 درس حدیث 11 1
58 حضرت جعفر کی حبشہ کوہجرت، وہاں کے بادشاہ کا قبولِ اسلام 11 57
59 اچھا مبلغ : 12 57
60 ہجرتِ حبشہ، بادشاہ کو شکایت اور نتائج : 12 57
61 مشرکین کی جانب سے تعاقب : 12 57
62 بادشاہ کا ردعمل : 13 57
63 معاملہ اُلٹ گیا،قریش کا نمائندہ مسلمان ہو گیا : 13 57
64 معاملہ اُلٹ گیا،قریش کا نمائندہ مسلمان ہو گیا : 13 62
65 شاہ حبشہ کے کچھ احوال : 14 57
66 نمرود کی قوم فلسفی اور سائنسدان : 15 57
67 رُومیوں کے احوال : 16 57
68 ایرانیوں کے احوال : 16 57
69 یہ اعلانِ جنگ تھا : 16 57
70 عیسائیوں کی جانب سے لڑائی میں پہل : 17 57
71 سپر طاقت اور حضرت جعفر : 17 57
72 لڑائی کا ضابطہ : 18 57
73 حضرت جعفر کی بہادری : 18 57
74 حضرت خالد کی حکمت عملی : 18 57
75 حضرت جعفر اور خدائی انعام : 20 72
76 حضرت جعفر کا لقب : 20 72
77 مسکینوں کے غم گُسار : 20 72
78 وفیات 21 1
79 حج کے احکام 22 1
80 حج کے واجب ہونے کی شرائط : 22 79
81 حج کی ادائیگی کے وجوب کی شرائط : 23 79
82 چند متفرق مسائل : 24 79
83 حج کی تفصیل 25 79
84 حج کے فرائض 25 79
85 حج کے ارکان : 26 79
86 حج کے واجبات : 26 79
87 حج کی سنتیں : 26 79
88 فضیلة الشیخ سیّدحبیب محمود احمد مدنی جوارِ رحمت میں ! 28 1
89 خاندانی پس منظر : 29 88
90 مدرسۂ علوم شرعیہ : 31 88
91 سفر آخرت : 31 88
92 انوار مدینہ 33 1
93 شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن صاحب 34 1
94 وطن : 34 93
95 عمرہ پیکج 45 1
96 معتمرین کے لیے سراپا اذیت 45 95
97 فہمِ حدیث قیامت او ر آخرت کی تفصیلات 49 1
98 دجال : 49 97
99 دینی مسائل 54 1
100 ٭نماز کی شرطوں کا بیان 54 99
101 (١) بدن اور کپڑوں کی طہارت : 54 99
102 (٢) نماز کی جگہ کا پاک ہونا : 55 99
103 کن جگہوں پر نماز پڑھنا مکروہ ہے : 57 99
104 عالمی خبریں 58 1
105 اسلام سچا مذہب ہے دس سال میں بیس ہزار انگریز مسلمان ہوگئے 58 104
106 ٭ ہم جنس پرستی انجیل کے مطابق ہے 59 104
107 گندے کا غذی نوٹوں سے ہیضے اور 60 104
108 ٭ کائنات کا ٩٥ فیصد مادہ پُر اسراراور ناقابل فہم ہے 60 104
109 تحریک احمدیت 62 1
110 یہودیوں کے لیے مسیح : 62 109
Flag Counter