Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہورمئی 2002

اكستان

22 - 67
مسلمان میں سے ایک اور یاجوج ماجوج ایک ہزار ہوں گے۔     
			(بخاری  باب قصة یاجوج و ماجوج وقول اللہ عز وجل ویسئلونک عن ذی القرنین  ص ٤٧٢  ج ١ ) 
	ممکن ہے بخاری شریف وغیرہ کی اس روا یت میں اس وقت کے مسلمانوں اور یاجوج وماجوج کا تناسب مراد ہو۔ اس سے یہ بھی معلوم ہو رہاہے کہ وہ کافر ہوں گے ۔ بعض رو ایات میں آتا ہے کہ یہ اولاد یافث بن نوح علیہ السلام سے ہیں۔ 
	ان کے بارے میں تو اتنا ہی بتلانا کافی ہے کہ ان کا وجود مسلم ہے اور جس وقت ان کے فتنہ کا ظہور ہو گا اس وقت ان کے شر سے بچنے کی تدبیر محصور ہو جانے کے سوا کچھ نہیں۔ ان کی حالت کے بارے میں مسلم شریف میں ص ٤٠١ ۔ ٤٠٢ پر روایات موجود ہیں ان کی ہلاکت حضرت عیسٰی علیہ السلام کی دعاء سے ہوگی اسی صفحہ پر مسلم شریف میں ہے کہ یہ منکر خدا اس وقت وجود ِباری کامذاق اڑاتے ہوں گے اور یہ بھی ہے کہ ان کی موت (ظاہری اسباب میں )بہت چھوٹے کیڑوں سے ہوگی۔یر سل علیھم النغف مسلم شریف ص ٤٠١۔نغف ایک قسم کا کیڑا ہوتا ہے جو اونٹ اور بکری کی ناک میں پیدا ہوجاتا ہے اس قسم کے جراثیم ان پر چھا جائیں گے ان کی گردن میں تکلیف ہو گی اور سب یک لخت مت جائیں گے ۔لیکن دجال کے بارے میں بہت روایات ہیں اور اس کا ظہوراور سارازور حضرت عیسٰی علیہ السلام کے نزول سے پہلے ہی ہوگا۔اس لیے آقا ء نامدار علیہ الصلٰوة والسلام نے جو ارشادات فرمائے ہیںوہ ملحوظ رکھنے چاہئیں تاکہ اس کے شر سے ہر صاحب ایمان بچ سکے ۔
	دجال کا ظہور اصفہان سے ہوگا ۔اس کے ساتھ یہودی ہوں گے ۔مسلم شریف میں ہے  :
یتبع الدجال من یہود اصبھان سبعون الفا علیھم الطیا لسة  (مسلم شریف  ٤٠٥  ج  ٢)
دجال کے ساتھ اصبہان کے ستر ہزار(یعنی بہت بڑی تعداد میں )یہودی ساتھ ہوں گے ۔ان کے لبا س میں ان کی خاص وضع کی لمبی ٹوپی ہوگی ۔ 
	اسے لوگوں پر کسی وجہ سے سخت غصہ آئے گا اس وقت اس کا ظہور ہوگا  :
	ان اول مایبعثہ علی الناس غضب یغضبہ              (مسلم شریف  باب ذکر الدجال  ص  ٣٩٩  ج  
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
61 حرف آغاز 5 1
62 درس حدیث 7 1
63 مکہ کی ا قتصادی بد حالی : 8 62
64 کفار کی طر ف سے صلح کی ایک وجہ : 8 62
65 اقتصادی ضرب ، ایک درہم بھی نہ چھوڑا جائے : 8 62
66 صورتاً حرص نہ کہ حقیقتاً : 9 62
67 پیشگی زکٰوة : 10 62
68 وسیلہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ : 11 62
69 فتنوںکی روک : 11 62
70 قربِ قیامت کی بعض علاماتاحادیثِ نبویہ کی روشنی میں 13 1
71 فہم ِحدیث 23 1
72 (١) حکومت و سیاست : 24 71
73 (٢) علم وحکمت : 24 71
74 (٣) رشدو ہدایت : 24 71
75 انبیاء علیہم السلام کو بھی بشری عوارض پیش آتے تھے : 25 71
76 (١) بھول چوک : 25 75
77 (٢) بھوک کی شدت محسوس کرنا : 26 75
78 (٣) بچھو کا کاٹنا : 26 75
79 (٤) جادو کا اثر ہو جانا : 26 75
80 (٥) زہر کے اثر سے متاثر ہونا : 28 75
81 دینوی امور کی فکر لا حق ہونا : 29 75
82 د ینی مسائل 30 1
83 ( پانی کا بیان ) 30 82
84 مقید پانی : 30 82
85 جانوروںکے جھوٹے کا بیان : 31 82
86 پانی کے استعمال کے احکام : 32 82
87 عالمی خبریں 34 1
88 یورپی ممالک میںہزاروںافراد کا فلسطینیوں کی حمایت میں مارچ 34 87
89 سویڈن اور ناروے میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم 34 87
90 ضربت علیھم الذلتہ والمسکنتہ 35 87
91 اسرائیل ٹوٹ رہا ہے 35 87
92 اب تمہاری خیر نہیں واپس آ جائو، فرانسیسی یہودیوں کو اسرائیل کا مشورہ 36 87
93 طبل جنگ 36 87
94 گھٹنے ٹک گئے !! 36 87
95 برطانوی حکومت نے مقبوضہ کشمیر اور افغانستان 37 87
96 کشمیر میں دینی مدارس دہشت گردی میں ملوث نہیں :بھارتی حکام 37 87
97 ہندوستان کی مغلیہ سلطنت اور عیسائی 38 1
98 اثرکرے نہ کرے سُن تولے فریاد میری 45 1
99 ''ربٰو'' کی حرمت قرآن و سنت کی روشنی میں 49 1
100 بینکاری نظام کی تاریخ : 49 99
101 وفیات 56 1
102 بقیہ ربا کی حرمت 57 99
103 تحریک احمدیت 58 1
104 غداروں کا خاندان : 58 103
105 تقریظ وتنقید 63 1
106 بقیہ اثر کرے نہ کرے سن تو لے میری فریاد 66 98
Flag Counter