دستور الطلباء |
لمی و فن |
|
واِطراد میں تعریف جب بھی پائی جاتی ہے تو معرَّف کا ہر ہر فرد اُس میں شامل ہوجاتا ہے، بایں طور کہ معرَّف کے اغیار میں کا کوئی فرد معرَّف میں باقی نہ رہے، یہی تعریف کے مانع ہونے کا مطلب ہے۔ اِنعکاس: تعریف کے منعکس ہونے کا مطلب یہ ہے کہ، تعریف کا معدوم ومنتفی ہونے میں معرَّف کو لازم قرار دینا، یعنی جب بھی تعریف منتفی ہوگی تو معرَّف بھی منتفی ہوجائے گا، اور اس کے لیے تعریف کا جامع ہونا لازم ہے؛ کیوں کہ لزومیتِ مذکورہ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ، معرَّف کے تمام افراد تعریف میں اس طرح شامل ہوجائیں کہ معرَّف کے افراد میں سے کوئی بھی فرد تعریف میں داخل ہوئے بغیر نہ رہے، (یعنی اپنے افراد کو خارج نہ ہونے دے)، یہی تعریف کے جامع ہونے کا مطلب ہے۔ فائدہ: اِس عظیم المرتبت اور بڑی شاندار تقریر سے تعریف کا جامع، مانع اور مطرد، منعکس ہونے کا مطلب، اور تعریف کی جامعیَّت ومانعیت اور اِطرادیت وانعکاسیت کا معنی بھی معلوم ہوگیا۔ التَّعرِیفُ الجَامِعُ: أَن یَکونَ (المعرِّفُ) مُتَناوِلاً لِکلِّ واحدٍ من أَفرادِ المُعرَّفِ۔ جامع: وہ پُر مغز تعریف جو معرَّف کے تمام اَفراد کا اِحاطہ کیے ہوئے ہو، (اِسی کو عکس وانعکاس سے بھی تعبیر کرتے ہیں )۔ التَّعْرِیْفُ المَانِعُ:أَنْ یَکونَ (المعرِّفُ) بِحیثُ لایَدخُلُ فیہِ شَيئٌ مِن أغیارِ المُعرَّفِ۔