Deobandi Books

ٹوکن دے کر زمین کی خرید و فروخت اور تجارتی انعامی اسکیمیں

یک علمی

18 - 98
جصاص کے الفاظ میں احقاق بعض وانجاح بعض ، اس لیے یہ صورت قمار میں داخل نہیں، ماضی قریب کے علماء میں مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ کی رائے بھی یہی ہے۔
یہ حکم تو مسئلہ کی ظاہری صورت کے اعتبار سے ہے، لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ کاروبار کے اس طریقہ کے پیچھے ذہنی قمار ہی کار فرما ہے، اس لیے ایسے معاملہ کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے، اور موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے خیال ہوتا ہے کہ اس میں کراہت کا پہلو ضرور ہے۔ ‘‘  (۴/۲۷۵ ، ۲۷۶ ، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند)
اسی طرح مکمل ومدلل فتاویٰ دار العلوم میں ’’ قمار کی ایک صورت اور اس کا حکم ‘‘ عنوان کے تحت ایک استفتا ء اوراس کے جواب سے بھی یہی مترشح ہوتا ہے کہ انعامی اسکیموں کے ذریعے خرید وفروخت قمار میں داخل ہے، ملاحظہ فرمائیں:
’’ سوال(۹۶) :  ایک تجارتی کمپنی نے اعلان شائع کیا ہے کہ جو شخص ہمارے یہاں سے تین روپیہ کی کتابیں خریدے گا، ہم ا س کو تین روپیہ کی کتابیں روانہ کریں گے اوراس کو پانچ سو روپئے بطور انعام کے اس طرح دیں گے کہ تمام خریداروں کے ناموں کو جمع کرکے قرعہ ڈالیں گے، جس خریدار کا نام قرعہ میں برآمد ہوگا اس کو وہ روپیہ انعام کے طور پر علاوہ ان کتابوں کے دیا جائے گا، یہ صورت جائز ہے یانہیں؟‘‘
الجواب :  یہ صورت خریدوفروخت کی جائز نہیں ہے، کیوں کہ حدیث شریف میں ہے: ’’ نہی عن بیع وشرط‘‘ یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع میں کوئی شرط خلافِ مقتضائے عقد کرنے سے منع فرمایا ہے، علاوہ بریں یہ ایک صورت قمار کی ہے جو کہ حرام ہے۔فقط‘‘  (فتاویٰ دار العلوم:۱۴/۵۰۶ )
نوٹ: فتاویٰ عثمانی :۳/۲۵۵، پر جو مفتی عبد الواحد کا مضمون ہے اس سے حضرت

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست 3 1
3 آغازِ بحث 5 1
5 ۱- موجودہ دور میں زمین کی خرید وفروخت 6 1
6 ۲-تجارتی انعامی اسکیمیں 8 1
7 تنبیہ 9 1
8 مولانا عبد اللہ خالد خیرآبادی کی حذف وترمیم 10 1
9 پہلی تحریر(مفتی محمد صالح) 11 1
10 (موجودہ دور میں زمین کی خرید وفروخت) 12 9
11 (تجارتی انعامی اسکیمیں) 13 9
12 پہلی تحریر کا جواب 15 9
14 دوسری تحریر(مفتی محمد صالح) 19 1
15 دوسری تحریر کا جواب 27 14
16 شرعاً بیع کسے کہتے ہیں؟ 29 14
17 ’’ماہنامہ مظاہر علوم ‘‘ کی وضاحت 33 1
18 وضاحت 33 17
19 مذکورہ وضاحت کی وضاحت 37 17
20 التباس واختلاف کا دفاع 40 17
21 دار العلوم کراچی کا فتویٰ 40 17
22 مذکورہ فتوے کا دفعیہ 46 17
23 دار العلوم دیوبند کا فتویٰ 47 17
24 مذکورہ فتوے کا دفعیہ 49 17
25 تجارتی انعامی اسکیمیں 50 17
26 زمین کے کاروبار اور تجارتی انعامی اسکیموں سے متعلق 54 1
27 دارالافتاء امارتِ شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کا فتویٰ 54 26
29 بیع عقار کے سلسلے میں دار العلوم کراچی کا مفصل فتویٰ 59 26
30 طلب شدہ وضاحتیں 65 26
31 آپ کی دعاؤں کا طلبگار 67 26
32 بیع عقارقبل القبض 71 1
33 علماء واربابِ افتاء کے لیے مقام فکر ونظر 71 32
34 بیع کی حقیقت 71 32
35 سببِ مشروعیتِ بیع 71 32
36 ارکانِ بیع اور اس کی شرطیں 72 32
37 زمین کے کاروبارسے متعلق بندہ کی تحقیق 83 32
38 زمین کے کاروبار کی مذکورہ صورت سے متعلق سوالوں کے جوابات 86 1
39 حقوق کی بیع 88 38
40 حقوقِ مجردہ کی قسمیں 88 38
41 ۱- شرعی حقوق 88 38
42 ۲- عرفی حقوق 89 38
43 جوابات بابت حقوق 93 38
44 جوابات بابت طویل مدتی کرایہ 94 38
45 جوابات بابت کرایہ داری میں ڈپازٹ 95 38
46 تلخیص جوابات 97 38
47 زمینوں کا کاروبار 97 38
48 حقوق 98 38
49 طویل مدتی کرایہ 98 38
Flag Counter