Deobandi Books

ٹوکن دے کر زمین کی خرید و فروخت اور تجارتی انعامی اسکیمیں

یک علمی

16 - 98
 ہونے پر مشتری پوری رقم ادا کرتا ہے، اور بائع اپنی زمین بیع نامہ کے ذریعے مشتری کے نام رجسٹری کردیتا ہے،جیسا کہ زمین کی لین دین کا کاروبار کرنے والے حضرات کے بیان سے معلوم ہوا، اور یہی وجہ ہے کہ پوری رقم کی وصولیابی اور رجسٹری سے پہلے اگر مشتری یہ زمین کسی اور کے نام منتقل کرنا چاہے ، تو نہیں کرسکتا ، آپ محترم نے اس صورت کے بابت مزید جتنی باتیں تحریر فرمائی ہیں، وہ سب بھی اسی مفروضے پر قائم ہیں،کہ آپ اس صورت کو بیعِ تام قرار دے رہے ہیں، اس لیے ان کے متعلق کچھ لکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
آپ دامت برکاتہم اوربندہ ٔ ناچیز کے درمیان اصل منشأ خلاف یہی ہے کہ مضمون میں بیعِ عقار کی جو صورت بیان کی گئی آپ اسے بیع تام قرار دے رہے ہیں، اوربندۂ ناچیز اسے وعدۂ بیع کہہ رہا ہے، اس صورت کے بیع تام ہونے پر وہ تمام احکام اس پر مرتب ہوں گے، جو آپ کی تحریر کردہ عبارتوں سے ثابت ہوتے ہیں، اور محض وعدۂ بیع ہونے پر حکم وہی ہوگا جو مضمون میں ذکر کیا گیا، کیوں کہ غیر مملوکہ وغیر مقبوضہ کی بیع کی ممانعت بتصریحِ احادیثِ مبارکہ ثابت ہے۔
تجارتی انعامی اسکیموں کے عدمِ جواز پر آپ کو یہ اشکال ہے کہ چونکہ عام طور پر تجار حضرات اپنے سامان کو زیادہ سے زیادہ فروخت کرنے کے لیے انعامی اسکیمیں نکالتے ہیں، اورخریدار دکاندار کو جتنا روپیہ دیتا ہے ، اس کی رقم کا کوئی بھی حصہ داؤ پر نہیں لگتا، بلکہ دکاندار اس کی پوری رقم کا معاوضہ مبیع کی شکل میں حوالہ کردیتا ہے،- اس سلسلے میں یہ عرض ہے کہ اس طرح کی تجارتی انعامی اسکیموں پر گرچہ قمار کی وہ تعریف صادق نہیں آتی جو آپ نے فرمائی ہے، مگر اس سے انکاربھی نہیں کیا جاسکتا کہ اس طرح

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست 3 1
3 آغازِ بحث 5 1
5 ۱- موجودہ دور میں زمین کی خرید وفروخت 6 1
6 ۲-تجارتی انعامی اسکیمیں 8 1
7 تنبیہ 9 1
8 مولانا عبد اللہ خالد خیرآبادی کی حذف وترمیم 10 1
9 پہلی تحریر(مفتی محمد صالح) 11 1
10 (موجودہ دور میں زمین کی خرید وفروخت) 12 9
11 (تجارتی انعامی اسکیمیں) 13 9
12 پہلی تحریر کا جواب 15 9
14 دوسری تحریر(مفتی محمد صالح) 19 1
15 دوسری تحریر کا جواب 27 14
16 شرعاً بیع کسے کہتے ہیں؟ 29 14
17 ’’ماہنامہ مظاہر علوم ‘‘ کی وضاحت 33 1
18 وضاحت 33 17
19 مذکورہ وضاحت کی وضاحت 37 17
20 التباس واختلاف کا دفاع 40 17
21 دار العلوم کراچی کا فتویٰ 40 17
22 مذکورہ فتوے کا دفعیہ 46 17
23 دار العلوم دیوبند کا فتویٰ 47 17
24 مذکورہ فتوے کا دفعیہ 49 17
25 تجارتی انعامی اسکیمیں 50 17
26 زمین کے کاروبار اور تجارتی انعامی اسکیموں سے متعلق 54 1
27 دارالافتاء امارتِ شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کا فتویٰ 54 26
29 بیع عقار کے سلسلے میں دار العلوم کراچی کا مفصل فتویٰ 59 26
30 طلب شدہ وضاحتیں 65 26
31 آپ کی دعاؤں کا طلبگار 67 26
32 بیع عقارقبل القبض 71 1
33 علماء واربابِ افتاء کے لیے مقام فکر ونظر 71 32
34 بیع کی حقیقت 71 32
35 سببِ مشروعیتِ بیع 71 32
36 ارکانِ بیع اور اس کی شرطیں 72 32
37 زمین کے کاروبارسے متعلق بندہ کی تحقیق 83 32
38 زمین کے کاروبار کی مذکورہ صورت سے متعلق سوالوں کے جوابات 86 1
39 حقوق کی بیع 88 38
40 حقوقِ مجردہ کی قسمیں 88 38
41 ۱- شرعی حقوق 88 38
42 ۲- عرفی حقوق 89 38
43 جوابات بابت حقوق 93 38
44 جوابات بابت طویل مدتی کرایہ 94 38
45 جوابات بابت کرایہ داری میں ڈپازٹ 95 38
46 تلخیص جوابات 97 38
47 زمینوں کا کاروبار 97 38
48 حقوق 98 38
49 طویل مدتی کرایہ 98 38
Flag Counter